تازہ تر ین

پہلا ون ڈے: حارث سہیل کی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب

شارجہ (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کرلیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نویں اوور میں پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب امام الحق ناتھن لیون کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔پاکستان کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 40 رنز بنا کر کولٹر نائل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔کپتان شعیب ملک 11 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ حارث سہیل ناقابل شکست 101 رنز بناکر نمایاں رہے، یہ ان کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل اور گلین میکس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔جواب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور کپتان ایرون فنچ نے کیا۔ 63 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 24 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔آسٹریلیا کو دوسرا نقصان 235 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب کپتان ایرون فنچ 116 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہیں محمد عباس نے آﺅٹ کیا۔دوسری وکٹ پر ایرون فنچ اور شان مارش کے درمیان 172 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے آسٹریلیا کی جیت کی بنیاد رکھی۔شان مارچ 91 اور ہینڈز کامب 30 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے اور آسٹریلیا نے 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور محمد عباس ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک نے کی اور ٹیم میں امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ شامل تھے جب کہ محمد عباس اور شان مسعود ڈیبیو نے ڈیبیو کیا۔پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ کو شارجہ ہی میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain