لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ٹرین روک دیااور ٹرین کے اوپر چڑھ گئے۔نجی ٹی وی ا کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین روک لی ،کارکنوں نے ٹرین کے اوپر چڑھ احتجاج کیااور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 23 مارچ کو احتجاج کی بجائے یوم پاکستان منائیں اور ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعاکریں۔