تازہ تر ین

ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، انڈیا گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے پر تیار

اسلام آباد (ملک منظور احمد) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا گیس پائپ لائن منصوبے کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا گیا ہے اس منصوبے پر 7ارب ڈ الر کے قریب لاگت آئے گی۔ بھارت اور افغانستان نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اس میگاگیس پائپ لائن منصوبے کی فیزبیلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور اب اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کرنے کے لئے سروے کا آغاز کر لیا گیا ہے چاروں ممالک کے حکام پر مشتمل ایک مشترکہ کنشورشیم اور گیس کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ترکمانستان کے سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین عطا جان نے خبریں سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ اس گیس پائپ لائن منصوبے پربہت زیادہ پیشرت ہوئی ہے اور یہ آمر خوش آئند ہے کہ چاروں ممالک کی قیادت اس منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے اور تمام ممالک کو ٹاپی پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جانے والی گیس بہت سستی پڑے گی ۔پا کستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی ڈھائی سال کے عرصے میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا اس عظیم الشان منصوبے سے اس خطے میں تعمیر اور ترقی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔اس منصوبے کے رکن ممالک کے درمیان اب اس پراجیکٹ کے حوالے سے کوئی اختلافی امور نہیں ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain