تازہ تر ین

ایوارڈ ملنے پر حکومت کا شکرگزار ہوں‘ پاک فوج کی ترجمانی پر فخر ہے: آصف غفور، مسلح افواج ہر آزمائش پر پورا اترے گی: مشترکہ پریڈ ہمیشہ یاد رہے گی: خبریں سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں دیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے جب میجر جنرل آصف غفور کا نام پکارا گیا تو ہال کافی دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔ یاد رہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے ملکی اور عالمی میڈیا پر پاکستان کا مﺅقف ہمیشہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوارڈ ملنے پر حکومت پاکستان کا شکرگزار ہوں اور پاک فوج کی ترجمانی کرنے پر فخر ہے۔ پاک فوج ہر آزمائش پر پورا اترے گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہمیشہ یاد رہے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain