تازہ تر ین

شوہر نے بیوی کو زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کر لیا ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

ساہیوال (نمائندہ خبریں) ساہیوال میں ایک اور حوا کی بیٹی تشدد کا شکار ہو گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کروا لیا‘ ساہیوال کے علاقہ گرین ٹاﺅن کی شیرانوالی گلی میں راجہ بشارت نامی شخص نے اپنی بیوی شازیہ نامی خاتون جوکہ دو بچوں کی ماں ہے کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا اور گھر کو باہر سے تالہ لگا رکھا تھا اور خاتون پر تشدد کرتا تھا جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے گھر کا تالا کھلوا کر گھر کے کمرے شازیہ نامی خاتون کو زنجیروں سے جکڑا ہوئے بازیاب کروالیا اور اس کے خاوند راجہ بشارت اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ دوران کارروائی خاتون روتی اور چلاتی رہی کہ اس کا خاوند اس پر باندھ کر تشدد بھی کرتا ہے اور بچوں سے بھی نہیں ملنے دیتا اور وہ بالکل ٹھیک اور نارمل ہے جبکہ خاتون کے خاوند کا کہنا تھا کہ اسے آسیب ہے اس لئے ہم نے اسے باندھا ہوا ہے جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے خاتون کوگھر میں زنجیروں سے جکڑے ہوئے بازیاب کروایا اور اس کے خاوند سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain