تازہ تر ین

مودی کی انتہا پسندی کے باعث اہلیہ نے علیحدگی اختیار کی

اسلام آباد(آن لائن) باپ کے ہوٹل پر برتن دھو نے ، گاہگوں کیلئے کرسیاں لگا نے اور چائے پیش کرنے والا شخص ایک ارب 20 کروڑ آبادی والے ملک کے وزیر اعظم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انتہا پسندی کی وجہ سے ان کی اہلیہ نے کئی سال تک مودی سے علیحدگی اختیار رکھی تھی ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں ذہنی پستی کے حامل شخص کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ مودی شادی کے بعد اپنی بیوی جو کہ سکول ٹیچر تھیں ان کی اہلیہ کو شوہر مودی کا انتہا پسند گروپوں کے ساتھ گھومنا پسند نہیں تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ سمجھتی تھیں کہ مودی فطری طور پر انسانیت دشمن انسان ہے کیونکہ وہ ایک پست ذہن کا حامل شخص ہے اور وہ کسی کی بھی جان لے سکتا ہے ۔ نریندر مودی ان انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں جن کے خیال میں بھارت سے مندروں کے علاوہ تمام تر مذاہب کو صفحہ ہستی سے ہٹایا جائے جن میں مسلمان ، سکھ ، اچھوت ، دلت ، عیسائی اور دیگر موجود ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain