تازہ تر ین

عمران خان ایران پہنچ گئے ، آج تعاون کے اہم معاہدے ہونگے

اسلام آباد‘مشہد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے، دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، یہ وزیرِ اعظم کا ایران کا پہلا دورہ ہے، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان ایرانی صدر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے، ایرانی قیادت سے اورماڑہ دہشت گردی کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ یہ عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم ایران میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعے پر گزشتہ روز پاکستان نے ایرانی سفارت خانے کو ایک احتجاجی مراسلہ بھجوایا تھا، اس سانحے میں 10 پاک بحریہ، 3 پاک فضائیہ اور ایک کوسٹ گارڈ اہل کار شہید ہوئے تھے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ مشہد پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مشہد پہنچنے پر خراسان کے گورنر جنرل نے استقبال کیا‘ مختصر قیام میں وزیراعظم نے حضرت امام رضا کے مزار پر حاضری دی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزراءاور ایرانی حکام کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھا‘ وزیراعظم نے حضرت امام رضا کے مزار پر نوافل ادا کئے‘ انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم سے مزار کے متولی کی جانب سے مسلم امہ کے کردار پر بات چیت کی گئی‘ آیت اللہ نے کہا کہ حضور اکرم کی تعلمیات پر عمل پیرا ہونا ہی مسلم امہ کے اتحاد کا ذریعہ ہے۔ عمران خان نے خراسان کے گورنر جنرل سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی‘ مختلف شبعوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عمران خان مختصر قیام کے بعد مشہد سے تہران روانہ ہوئے‘ وزیراعظم عمران خان آج صبح ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے‘ تہران میں وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی محمد اسلامی وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain