تازہ تر ین

حکومت کی اشتہارات کی تعداد کم کرنے کی پالیسی ناکام : عارف نظامی ، حکومت نے چند اخبارات کو مقدس گائے بنادیا، جو بھی اشتہار ات جاری کرتی ہے انہی کو جاری کرتی ہے : ضیاشاہد ،پنجاب حکومت ، وفاقی حکومت کی طرح اخبارات کو جاری ہونیوالے اشتہارات کی تفصیل ویب سائٹ پر آویزاں کرے: اعجاز الحق ، منفی صحافت کے مرتکب اخبارات کو اشتہارات سے نوازا جارہاہے، حکومت میڈیا کیلئے مختص فنڈز برابری کی سطح پر تقسیم کرے: رحمت علی ، اخبارات کو اشتہارات کے واجبات جلد ادا کر دیئے جائینگے : صمصام بخاری

لاہور(وقائع نگار) صوبائی وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اخبارات کو اشتہارات کے واجبات جلد ادا کردیئے جائیں گے ، سرکاری اشتہارات مساویانہ بنیاد پر جاری کئے جائیں گے، جلد وزیراعلیٰ پنجاب بھی سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی ، سابق صدر ضیا شاہد ، نائب صدر اور پنجاب کمیٹی کے چیئرمین ایاز خان، اعجاز الحق، رحمت علی رازی، ارشاد احمد عارف، کاظم خان، ذوالفقار احمد راحت، اشرف سہیل، تنویر شوکت ، ملک لیاقت علی ، سردار عابد علیم، زبیر محمود ، بشیر احمد خان، وقاص طارق فاروق، توفیق الرحمان سیفی، عثمان غنی اور میاں اکبر علی سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے اخبارات کے مدیران شریک تھے، صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے صمصام بخاری کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی صورتحال اور قومی اخبارات کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اشتہارات کی تعداد کم کرنے کی میڈیا حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے، حکومت کی طرف سے اشتہارات کی مساوی تقسیم اور اخبارات کے واجب الادا رقم جلد از جلد دی جائے تاکہ اخبارات کی معاشی صورتحال کو بہت رکیا جاسکے، سی پی این ای کے سابق صدر ضیا شاہد کا کہنا تھا کہ چند مخصوص اخبارات کو مقدس گائے بنادیاگیاہے، حکومت جو بھی اشتہارات جاری کرتی ہے وہ ان ہی اخبارات کو جاری ہوتے ہیں، انہوں نے امید کا اظہار کہ محکمہ اشتہارات میں آنیوالی نئی ٹیم بشمول سیکرٹری اور ڈی جی پی آر اپنے محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے، اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اخبارات کو واجب الادا رقم کی تفصیلات سی پی این ای کو دی جائیں تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ اس میں سی پی این ای ممبران کے کتنے فنڈز ہیں، انہوں نے کہا کہ شفافیت کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سرکار ی اشتہاروں کی تقسیم میں شفافیت نہیں آرہی ہے ، انہوں نے تجویز دی کہ جس طرح وفاقی حکومت اخبارات کو جاری ہونیوالے اشتہارات کی تفصیل اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کرتی ہے پنجاب حکومت کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے، رحمت علی رازی نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منفی صحافت کے مرتکب اخبارات کو اشتہارات سے بے تحاشا نوازا جارہاہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت میڈیا کےلئے مختص تمام فنڈز کو برابری کی بنیاد پر جاری کرے، صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے چھوڑے گئے اخبارات کے واجبات کی ادائیگی جلد شروع کردی جائیگی، تاہم جن واجبات پر اختلافات ہیں وہ مشاورت سے طے کئے جائیں گے، جس کیلئے سی پی این ای کی ایک کمیٹی بنائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت اطلاعات پنجاب کے اخبارات کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی ، ہم سرکاری اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کے حق میں ہیں، انہوں نے اشتہارات کی تعداد بڑھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی حکومت کو قائل کرنے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain