All posts by Daily Khabrain

مہوش حیات کی آوازمیں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے

لاہور: اداکارہ وگلوکارہ مہوش حیات کی آواز میں مشہورغزل ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے۔

پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ مہوش حیات قومی اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ حاصل کرنے کے بعد مسلسل خبروں میں بہت زیادہ جگہ بنانے لگی ہیں۔ اداکارہ کبھی اپنی فلموں میں کامیابی کے باعث خبروں کی زینت بنتی ہیں تو کبھی خود پرہونے والی تنقید پرجواب دینے میں آگے سے آگے رہتی ہیں۔

گزشتہ روزانہوں نے ٹوئٹرپرایک ویڈیوشیئرکی جو رواں سال فروری کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لاہورمیں 10 ہزارلوگوں کے سامنے اس لائیو کانسرٹ کے دوران بہت مزہ آیا تھا، اوریہ کانسرٹ ان کے لیے بہترین تجربہ بھی رہا تھا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کی دھرنے میں جانے کی دھمکی

راولپنڈی: صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر دھرنے میں جانے کی دھمکی دے دی۔

شفیق قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ملز مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت اضافہ جاری ہے، فائن آٹے کی بوری کی قیمت 12 سو روپے تک بڑھا دی گئی جبکہ ہمیں روٹی سستی بیچنے کا حکم دیا جا رہا ہے جو ناممکن ہے، شنوائی نہ ہوئی تو جے یوآئی کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔

بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان میں گردوارہ پنجہ صاحب آمد

ٹیکسلا: بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات نگر کرتن میں شرکت کے لیے 1100 بھارتی سکھ یاتری حسن ابدال میں واقع گردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے۔اس موقع پر گردوارے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جہاں یاتریوں نے ماتھا ٹیکنے، غسل اور تحائف دینے سمیت مختلف مذہبی رسومات ادا کیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ڈپٹی سیکریٹری برائے مزارات عمران گوندل نے بتایا کہ 1100 سکھ یاتریوں نے 31 اکتوبر کو لدھیانہ اور امرتسر سے واہگہ بارڈر پار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں نے گردوارہ جنم استھان، ننکانہ صاحب، گردوارہ سچا سودا فاروق آباد اور دیگر گردواروں کا دورہ کیا اور یہ یاترہ کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب میں اختتام پذیر ہوگی جہاں سونے کے ورقے کی ‘پالکی صاحب’ نصب کی جائے گی۔ڈپٹی سیکریٹری نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دورے سے متعلق 1974 کے پروٹوکول کے مطابق نگر کرتن کے لیے جاری کیے گئے 1300 ویزے ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ 1974 میں طے شدہ معاہدے کے تحت بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات کے لیے کم از کم 4 مرتبہ پاکستان آتے ہیں لیکن ویزا ہونے کے باوجود پاکستان کو مذہبی رسومات میں شرکت کی اجازت نہ دینا سمجھ سے باہر ہے’۔عمران گوندل نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے پاکستانی سکھ گردوارہ پربند کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مقامی اور بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی اور رہائش کے انتظامات کیے ہیں۔اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکثر یاتریوں نے سکھ برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کے حکومتی اقدام کو سراہا۔یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے اور بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔دہلی سکھ گردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کے سابق صدر نے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی وہ ویزے کے بغیر سب سے مقدس مقام کا سفر کریں۔انہوں نے لاہور میں گردوارہ ڈیرہ صاحب کی نئی عمارت تعمیر کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ ویزا کے اجرا پر حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان ہمارے لیے مقدس ہے، ہم اس سے محبت کرتے ہیں اور یہاں امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتے ہیں۔پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی فعالی سکھ برادری کے لیے تحفہ ہے۔دوسری جانب اٹک ڈسٹرک پولیس افسر شہزاد نعیم بخاری نے سکھ یاتریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا کو بتایا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی، 700 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے، 4 ضلعی سپرنٹنڈنٹس، 6 انسپکٹرز، 11 سپ انسپکٹرز، 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 33 ہیڈ کانسٹیبلز، 506 کانسٹیبلز، 40 خواتین کانسٹیبلز اور سادے لباس میں ملبوس افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

پابندی کے اثرات گٹکا کھانے والوں پر نظر آنے لگے

کراچی: صوبے بھر میں گٹکا بنانے اور اس کی فروخت پر پابندی سے گٹکا کھانے والے افراد سخت بے چینی اور پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں اور نہ صرف گٹکے کے حصول کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں بلکہ نہ ملنے کے باعث اپنی جان بھی دینے سے گریز کرتے نظر نہیں آتے۔سندھ کے ایک چھوٹے قصبے رابو اوتھار میں جہاں 26 سالہ ارس اوتھار نے گٹکا نہ ملنے کے باعث خودکشی کرلی۔ اہل خانہ کے مطابق ارس اوتھار کے بھائی کے پاس گٹکا موجود تھا مگر اس نے ارس کو دینے سے انکار کردیا جس پر غصے میں آکر ارس نے کیڑے مار دوا پی لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ عدالتی احکامات کے بعد صوبے بھر میں گٹکا بنانے اور اس کی فروخت روکنے کے حوالے سے کافی سرگرم نظر آتی ہے مگر وہ لوگ جو برسوں سے گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیا استعمال کرتے آرہے ہیں تو اچانک گٹکا بند کرنے کے باعث ایسے افراد کا کیا بنے گا؟دوسری جانب انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود شہروں اور دیگر علاقوں میں گٹکا کی فروخت چوری چھپے جاری ہے تاہم اندرون سندھ کے علاقوں میں اس کا حصول مشکل تر ہوگیا ہے جس کے اثرات نمایاں نظر آرہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گٹکا کی زیادہ تر تیاری کراچی شہر میں کی جاتی ہے جہاں سے اسے مختلف ذرائع سے اسمگل کرکے اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہات تک پہنچایا جاتا ہے، تاہم نئی پابندی کے بعد اندرون سندھ کے علاقوں تک گٹکا پہنچانا ایک مشکل کام بن گیا ہے۔سینئر صحافی حنیف منجھوٹی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گٹکا پر پابندی نے خاص طور پر ٹھٹھہ اور سجاول میں رہنے والے افراد کو زیادہ متاثر کیا ہے تاہم اس کے باوجود کچھ با اثر افراد اور ڈیلر مل کران علاقوں میں گٹکا فروخت کررہے ہیں۔دوسری جانب سجاول میں ایک پان فروش احمد علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں گٹکا کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کابننانا اور فروخت کرناایک منافع بخش کاروبار بن گیا تھا، عدالت کی جانب سے پابندی سے قبل گٹکا کسی بھی پان فروش سے آسانی سے مل جاتا تھا تاہم اس کاروبار میں بے پناہ منافع کو دیکھتے ہوئے صرف گٹکا فروخت کرنے کے علیحدہ کھوکھے بھی کھل گئے تھے۔احمد علی نے مزید بتایا کہ جو لوگ پان چھوڑ کو گٹکا کھانا شروع کرتے ہیں وہ بس اسی کے ہو کر رہ جاتے ہیں یہ ایسا نشہ ہے۔

بھارت کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں پہلی شکست

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے مشفق الرحیم کی شان دار بلے بازی کی بدولت بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری کے ساتھ ساتھ مختصر طرز کرکٹ میں میزبان ٹیم سے پہلی فتح سمیٹی۔

دہلی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن سے محروم ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو چھوٹے اسکور تک محدود رکھا۔

شفیع الاسلام اور امین الاسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں اور میزبان ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اسٹار بلے باز روہت شرما صرف 9 رنز بنا سکے اور شفیع الاسلام کی وکٹ بن گئے۔

شیکھر دھون نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز ضرور کھیلی لیکن بنگلہ دیش کے کپتان اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم کے گٹھ جوڑ سے رن آؤٹ ہوگئے۔

راہول 1، شیریاس آیئر نے 22 اور رشبھ پانٹ نے 27 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔

بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک آسان ہدف دے دیا۔

بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب ناقص انداز میں کیا جب لٹن داس 8 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد نسیم اور سومیہ سرکار نے اسکور کو 54 رنز تک پہنچایا۔

محمد نسیم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سومیہ سرکار نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

مشفق الرحیم نے 114 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ سنبھالی اور ناقابل شکست رہتے ہوئے 60 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، کپتان محموداللہ نے 15 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھایا۔

بنگلہ دیش نے 149 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر مکمل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

مشفق الرحیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے تمام 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت آج آل پارٹیز کانفرنس

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت آج کل جماعتی اجلاس ہوگا۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ اور دھرنے کا آج پانچواں روز ہے۔ جے یو آئی نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس پیر کی دوپہر ایک بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی جس میں اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔گزشتہ روز جے یو آئی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی 2 روز کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی تھی۔

پی ایس ایل ڈرافٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کرنے کا حقدار

لاہورپی ایس ایل 5 ڈرافٹ میں پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر تیار کرنے کیلیے تقریب قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی، فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔سٹیڈیم میں ہوئی، فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف یگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔اسٹریٹ کرکٹ میں اختیار کئے جانے والے روایتی طریقہ کار کی مدد سے بیٹ کو مٹی پر تحریر شدہ نمبروں پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔نمبرز چیئرمین پی سی بی نے لکھے بیٹ چیف ایگزیکٹو نے رکھا، سب فرنچائزز نے باری باری بیٹ کے نیچے چھپے نمبروں پر اپنے لوگو رکھے۔نتائج کے مطابق سب سے پہلے کھلاڑی نتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا، دوسرے نمبر پر لاہور لندرز، تیسرے پر ملتان سلطانز کرکٹرز کو منتخب کرسکیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، شاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹے نمبر پر پلیئرز منتخب کریں گے۔ڈرافٹ کا عمل 6اور 7دسمبر کو مکمل کیا جائے گا۔

نواز شریف کی طبیعت بدستور خراب، شوگر لیول کنٹرول نہ ہو سکا

لاہور: میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششوں کے باوجود نواز شریف کی صحت بحالی کی جانب گامزن نہ ہو سکی جب کہ پلیٹ لیٹس سیلز میں اتارچرھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز بھی نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ، نواز شریف کا نہار اور کھانے کے بعد شوگر لیول بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے کنٹرول کرنے کیلئے علاج معالجہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کو خون کے کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل کو وقتی طور پر روکدیا گیا ہے اور جب تک نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے تجاوز نہیں کریں گے تب تک کلوپیڈوگرل کا استعمال نہیں کرایا جائے گا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت بہتری کی طرف جا رہی ہے ، مختلف ادویات کے استعمال کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کم اور زیادہ ہو رہے ہیں کیونکہ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ بیماریوں کی ادویات احتیاط کے ساتھ دی جا رہی ہے۔

دورہ آسٹریلیا؛ شاہین آفریدی لمبے قد کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں

دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دراز قامت کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سیشن کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز پیس بولنگ کیلیے سازگار ہوں گی، اپنے دراز قد کا فائدہ بھی اٹھانے کی کوشش کروں گا، نوجوان پیسرز کا تجربہ کم ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں، وارم اپ میچز میں وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی ملے گا، بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اترتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے ٹیسٹ سیریز کیلیے 10قومی کرکٹرز پیر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے آسٹریلیا کیلیے اڑان بھریں گے۔

پیر میں 9 انگلیوں سے پریشان نوجوان کی زندگی بدل دینے والی سرجری

عام طور پر لوگوں کے پیروں میں 5 انگلیاں ہوتی ہیں یا کچھ ایسے ہوتے ہیں جن میں یہ تعداد 6 بھی ہوجاتی ہے۔مگر چین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے پیر میں 4 اضافی انگلیاں یا یوں کہہ لیں کہ مجموعی طور پر 9 انگلیاں تھیں، جن کو اب کامیاب آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا ہے۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر لوفینگ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان اجون کو پوری زندگی بائیں پیر کی 9 انگلیوں کے ساتھ زندگی گزارنا پڑی۔اس نوجوان نے ایشیا وائر نیوز سروس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹا تھا اس کے والدین سرجری کرانے کے خلاف تھے کیونکہ قسمت کی پیشگوئی کرنے والے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اضافی انگلیاں ‘جنت کا تحفہ’ ہے۔اس قسم کے عارضے کو Polydactyly کہا جاتا ہے جو ایسا پیدائشی نقص ہے جو مردوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔اگرچہ ان اضافی انگلیوں سے چلنے پھرنے پر کوئی فرق نہیں پڑا مگر اس نوجوان کو سینڈل یا کھلی چپل پہننے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس سے اس کی سماجی زندگی اور ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی۔اجون کا کہنا تھا ‘اس وجہ سے میری کوئی گرل فرینڈ نہیں بن سکی، مجھے لگتا تھا کہ کوئی بھی میرے ساتھ رہنا پسند نہیں کرے گی’۔اس نے مزید بتایا کہ اس کے والدین توہم پرست تھے اور انہیں بیٹے کے خیالات کی پروا نہیں تھی، ان کا سوچنا تھا کہ اگر یہ اتنا ہی برا لگتا ہے تو اسے پیر کو جوتے میں چھپالینا چاہیے۔اس کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس عمر میں اس طرح کا مسئلہ بہت کم دیکھنے میں آتا ہے ‘عام طور پر ایک سال کی عمر میں سرجری ہوجاتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 6 سال تک ایسا ہوجات