Tag Archives: Abdul-Sattar-Edhi

عبدالستار ایدھی کو حکومت پاکستان کا خراج تحسین

کراچی(خصوصی رپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان عبدالستار ایدھی کی یاد میں 31 مارچ سے 50 دوپے کا سکہ جاری کرےگا۔ اعلانیہ کے مطابق یہ یاد گاری سکہ 31مارچ 2017ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کا رپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کا ﺅنٹرز دے جاری کیا جائے گا۔ 50 روپے کا یہ سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میتر اور وزن 13.50 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا استارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ ستارے اور بلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف حمیدہ دوبالیوں کے اوپر عددی صورت میں عبدالستار ایدھی کا سلا وفات درج ہے۔ ستارے اور ہلال کےدائیں اور بائیں جانب سکے کی مالیت لکھی ہے ، سکے کے پچھلے رخ پر وسط میں عبدالستار ایدھی کا ایک رخی تصویری عکس ہے جس کی ہلائی سمت میں عہد انسانیت عبدالستار ایدھی درج ہے۔ اس عکس کے نیچے عبدالستار ایدھی درج ہے۔ اس عکم کے نیچے عبدالستار ایدھی کا عرصہ حیات 1928-2016ءنیم دائرے کی صورت میں درج ہے۔