Tag Archives: amir khan boxer

باکسر عامر خان اپنے ہی گھر میں کرسمس ٹری لگانے کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئے

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو اپنے گھر میں کرسمس ٹری لگانے پر سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔باکسر عامر خان کے لئے 2017 کافی ہنگامہ خیز سال ثابت ہوا اس سال ان کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آئے جن کی وجہ سے وہ سارا سال خبروں کی زینت بنے رہے۔ اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے جھگڑے اور صلح کے بعد عامر خان رئیلیٹی شو ’’آئی ایم سیلیبریٹی، گیٹ می آؤٹ آف ہیئر‘‘کا حصہ بنے جہاں وہ برطانوی وزیراعظم سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ۔تاہم نہ ہی ابھی سال ختم ہوا ہے اور نہ ہی عامر خان کی پریشانیاں۔عامر خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جو ان کی جانب سے پوسٹ اور شیئر کی جانے والی ہر خبر پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق باکسر عامر خان نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے اپنے گھر میں کرسمس ٹری لگایا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرکے لکھا ’’جب سب سورہے ہیں ڈیڈی نے کرسمس ٹری لگایا جسے دیکھ کر لامائیساہ (عامر خان کی بیٹی) بہت خوش ہوگی ‘‘۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ کا خواب چکنا چور ….

لندن (ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد پریوں کی کہانی جیسی زندگی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ فریال مخدوم نے برطانوی ریئلٹی شو بگ برادر میں شرکت کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد شادی کےبارے میں فریال مخدوم کے خیالات یکسر بدل گئے، اب وہ کہتی ہیں کہ شادی کے بعد پریوں کی کہانی جیسی زندگی کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔اپنے تازہ انٹرویو میں فریال مخدوم نے سسرالیوں کے سب سے بڑے اعتراض یعنی نامناسب لباس پہننے کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ماڈرن ڈریسنگ کرتی رہی ہیں مگر بطور مسلمان انہیں پتہ ہے کہ کیسے کپڑے پہننے ہیں ، عالمی شہرت یافتہ باکسر کی بیوی ہونے کی وجہ سے انہیں ایونٹس میں شرکت کرنا پڑتی ہے جس کے لئے انہیں اپنے حسن کا خیال تو رکھنا ہی پڑتا ہے۔