Tag Archives: army

10لاکھ بھارتی فوجیوں بارے اہم خبر….خوفناک انکشاف

سرینگر (ویب ڈیسک) حریت قائدین نے آئندہ نام نہاد ضمنی پارلیمانی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ اور 9 اور 12 اپریل کو بالترتیب وسطی اور جنوبی کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں انتخابی ڈھونگ کی کوئی اعتباریت اور وقعت نہیں ہے ۔ حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری قوم حصول حق خوداردیت کے لئے عظیم اور بیمثال قربانیاں پیش کر رہی ہے اور ان قربانیوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ لوگ ہر اس عمل کا حصہ بننے سے احتراز کریں جو کہ ان کے سفر آزادی کو طویل بنانے کا موجب بنا ہو اور جس سے ان قربانیوں پر حرف آنے کا احتمال پیدا ہوتا ہو ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت گزشتہ ستر سال سے جموں و کشمیر میں درجنوں بار انتخابی ڈرامے اسٹیج کرتا اور اپنے زرخرید ایجنٹوں کو عوام پر مسلط کرتا رہا ہے تاہم تنازعہ کشمیر کی سنگینی اور حساسیت میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے اور نہ اس مسئلے کی ہیت اور حیثیت کو بدلا جا سکا ہے اور نہ وہ ان کے دلوں پر حکومت کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے قائدین نے کہا کہ 2016 کے انتقادہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ایک فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن کیا ہے اور اس عوامی تحریک نے تنازعہ کشمیر کی سنگینی اور حساسیت کو پوری طرح سے اجاگر کرایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا جان چکی ہے کہ بھارت اپنی تمام تر فوجی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کی پرامن آواز کو دبانے میں ناکام ہو گیا ہے اور کشمیری قوم اپنے مطالبہ حق خودارادیت سے کسی بھی طور پر دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہے قائدین نے کہا کہ کشمیری عوام جس طرح سے متحد قیادت کے پروگراموں پر عمل کرتے رہے ہیں اس نے ہماری تحریک کو ایک منظم اور مضبوط آواز میں تبدیل کر دیا ہے اور اس سے بھارت کے پالیسی سازوں اور ان کے مقامی گماشتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں قائدین نے کہا کہ مزاحمتی قیادت نے آج تک مزاحمتی پروگراموں کے کیلنڈر شائع کئے ہیں ان پر من و عن عمل کرتے رہے ہیں تاہم اب انتخابی ڈرامے کے بعد اب ضروری ہو گیا ہے کہ اب ساری توجہ اس کی طرف مرکوز کی جائے اور بھارت کے اس حربے کو ناکام بنایا جائے جس کے ذریعے وہ عالمی برادری کو گمراہ کرانا چاہتا ہے ۔ #/s#(جاوید)

آپریشن ردالفساد کی کامیاب کاروائی 33انتہائی مشکوک افرادبارے اہم خبر

کراچی/ لاہور/ مردان(ویب ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے سرزمین پاکستان سے قلع وقمع کرتے ہوئے کراچی ، لاہور اور مردان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 33 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی پولیس نے کھارادر اور نیپئر میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گیارہ افغانیوں سمیت سولہ افراد کو حراست میں لیاگیا حراست میں لئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔مردان پولیس نے تھا نہ شیخ ملتون کی حدودمیں کومبنگ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے ایک رائفل چار پستول اور ساٹھ عدد کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک سو بیس مکانات کی تلاشی لی جدید سائنسی آلات کے ذریعے پینتیس مختلف موٹر سائیکلوں اور چالیس افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔

بھارتی فوج کا شرمناک سکینڈل ….مودی سرکار کی ایک اور ناکامی منظر عام پر

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فوج کا ایک اور شرمناک اسکینڈل سامنے آ گیا،فوجی افسروں کا ماتحت سپاہیوں سے گھریلو کام لینے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی سپاہی میم صاحب کے احکامات ماننے پر مجبور ہیں۔ کپڑے دھوتے ہیں،کتے ٹہلاتے ہیں۔بھارتی سپاہیوں کی دکھ بھری داستان بھارتی میڈیا پر آگئی۔تیرہ جنوری 2017کو بھارتی فوجی لانس نائیک یاگیا پرتاب سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کے سپاہیوں کو افسران کی ذاتی ڈیوٹی کرنے اور ملازم بننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔اب بھارتی میڈیا نے دیولالی کیمپ میں رہنے والے ان فوجی افسران کا پول کھولا ہے جنہوں نے سپاہیوں کو گھریلو کام پر لگا رکھا ہے۔ان میں سے بعض اہلکار گزشتہ پانچ برس سے فوجی افسروں کے گھر ذاتی ملازم بن کر ڈیوٹی انجام دے رے ہیں اورصاحب کے بجائے ان کی میم صاحب کے احکامات مان رہے ہیں ۔ایک سپاہی کا کہنا ہے کہ صاحب میرے ساتھ تقریبا ٹھیک رہتے ہیں ،میڈم کبھی کبھی بگڑ جاتی ہیں ،دوسرے افسروں کی بیویوں سے اکثر باتیں کرتی ہیں ۔ایک اور بھارتی سپاہی نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ اب تو واشنگ میشن آ گئی ہیں ورنہ پہلے تو ہاتھ سے کپڑے دھونے پڑتے تھے۔بھارتی میڈیا پر چلنے والی اس ویڈیو میں ایک فوجی اہلکار کواپنے افسرکے کتے ٹہلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔بعض اہلکار افسروں کے بچوں کو اسکول لانے لیجانے ،بیویوں کو بیوٹی پارلریا بازار لے جانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔

پاکستان کا شاہکار منصوبہ ….1500فوجیوں بارے حیرت انگیز پیشرفت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے 15000 فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں جو خصوصی سیکیورٹی ڈویژن (ایس ایس ڈی) اور میری ٹائم سیکیورٹی فورس (ایم ایس ایف) کا حصہ ہوں گے۔دونوں فورسز صوبوں کے تعاون سے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریں گی، جن کا کام سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بتایا کہ ‘ایس ایس ڈی وہ فورس ہے جو سی پیک کے تحت جاری 34 منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ ایم ایس ایف گوادر پورٹ اور ملک کے ساحلی علاقوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی’۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس ڈی کو گوادر سے گلگت بلتستان تک 6 مختلف زونز میں تعینات کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبے اور آزاد جموں اور کشمیر بھی شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ ‘ایس ایس ڈی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ سی پیک کے تحت جاری منصوبے کے اطراف میں 5 کلومیٹر تک کے علاقے کے تحفظ کی ذمہ دار ہوں گی’۔اس کے علاوہ ایس ایس ڈی راہداری کے مختلف حصوں پر پیٹرولنگ بھی کرے گی، خاص طور پر جہاں سڑکیں زیر تعمیر ہیں۔دونوں فورسز، ایس ایس ڈی اور ایم ایس ایف، کو 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سی پیک منصوبے اور اس کے تحت جاری غیر ملکی سرمایہ کاری کے توانائی کے منصوبوں اور دیگر کے تحفظ کیلئے وجود میں لایا گیا ہے۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ایس ایس ڈی اور ایم ایس ایف کا قیام ایک سال کے دوران عمل میں لایا گیا ہے اور دونوں ہی فروسز کو جدید جنگی ہتھیاروں، آلات اور گاڑیوں سے لیس کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بیشتر ایس ایس ڈی کے اہلکار حاضر سروس فوجی ہیں’۔

وزیراعظم کا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کھلی چھوٹ

سیہون شریف (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہم اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں اور امن و خوشحالی کی منزل میں ہر قوم کو ظالمانہ قوتوں کی بربریت کا سامنا رہا ہے مگر یہ جنگ ہماری اور عوام کی فتح کے ساتھ ختم ہوگی۔ جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیہون دھاکے میں زخمی ہونے والوں کی نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور سہون میں دربار لال شہباز قلندر کا دورہ کیا جہاں پر ان کو چیف سیکرٹری سندھ نے دھماکے کے متعلق بریفنگ دی اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کے وزیر ناصر جنجوعہ ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ وزیر خزان اسحاق ڈار ‘ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی ساہ اور گورنر سندھ محمد زبیر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شناخت کیلئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا پوری قوت سے قلع قمع کریں اور ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے ہمیشہ کیلئے پاک کردیں۔ ہماری یہ جنگ اعلیٰ اقدار کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینے کیلئے ہیں ور اس میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم متحد رہ کر ہی دشمن سے لڑ سکتے ہیں اور جن کی وجہ سے ہم متحد ہیں ملک کی وہ مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

آواران میں پاک فوج پر بڑا حملہ کیپٹن سمیت 3جوان شہید

آواران (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 3فوجی جوان شہید ہو گئے ۔جبکہ 2 کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔سہید ہونے والوں میں کیپٹن کا نام طلحہ بتایا گیا ہے ۔فوجی قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک سرنگ پھٹ گئی اور تباہی پھیل گئی۔

پاک فوج کی کوششیں رنگ لے آئیں

نوشکی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے صحرائی دلدل میں پھنسے ایک سو آٹھ افراد پر مشتمل بارات کو ریسکیو کرلیا۔ متاثرہ افراد کو ایف سی چیک پوسٹ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پاک فوج کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ نوشکی کے صحرائی دلدل میں پھنسے 108 باراتیوں کونئی زندگی مل گئی۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو ایف سی چیک پوسٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ ریسکیو کئے گئے افراد میں 36 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں جبکہ سردی سے جاں بحق10 سالہ رحیمہ کی لاش بھی زوا پہنچا دی گئی ہے۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں اب بھی ڈھاک کے علاقے میں موجود ہیں۔ متاثرہ افراد کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے تین باراتیوں اور دو ایف سی اہلکاروں کی حالت خراب ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشکی سے چھ گاڑیوں پر چاغی جانیوالا خاندان راستہ بھٹک کر ڈھاک کے مقام جا پہنچا تھا۔چھ گاڑیوں پر سوار باراتیوں کو لینے کے دینے پڑگئے کیونکہ بارش کی وجہ سے علاقہ دلدل بن چکا تھا۔

افسران کی بیگمات ہمارے ساتھ شرمناک سلوک کر تی ہیں ….بھارتی فوجی کا انکشاف….مودی سرکار میں ہلچل

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فوجی نے اپنے افسران پر ہی” سرجیکل سٹرائیک“ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی بیگمات فوجیوں سے جوتے پالش اور اپنے کتوں کی خدمت کرواتی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک بار پھر ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فوجی نے بھارتی حکومت اور فوج کے اعلی حکام کو شرم دلواتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی افسروں کی بیگمات ان سے اپنے جوتے پالش ہیں اور پھر ہم سے اپنے کتوں کی خدمت گاری اور ہم سے کتے ٹہلواتی ہیں۔یاد رہے ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بھارتی فوجی ہے جس نے سورماں کی فوج کا شرمناک چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایک بی ایس ایف کے جوان نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کو کھانے کیلئے پتلی دال جس میں صرف پانی اور ہلدی ہوتی ہے دی جاتی ہے اور اعلی حکام کھانے کو بیچ دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد بھارت کے نئے آرمی چیف بپن راوت کو آئینہ دکھانا اچھا نہ لگا اورکہا کہ فوجی جوان سوشل میڈیا سے دور رہیںان کو جو بھی مسائل ہیں وہ حکام کو بتائیں نہ کہ ساری دنیا کے سامنے ڈھنڈورا نہ پیٹیں۔

جنرل باجوہ نے جنید جمشید کی بجائے ایک اور شہید کی نماز جنا زہ میں شرکت کیوں کی….اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یہ سوال تمام لوگوں کے ذہن میں اٹھ رہا ہے کہ جنرل قمرباجوہ نے جنیدجمشید کی نما ز جنازہ میں شرکت کیوں نہ کی ؟ جسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے ٹرینی فرسٹ آفیسر کیپٹن علی اکرم کی نماز جنا زہ میں شرکت کی جو کہ آرمی گراﺅنڈ میں ادا کی گئی تھی۔

نئے آرمی چیف سے منسلک تمام اکاﺅ نٹس جعلی ہیں…. اہم خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ 29 نومبر کو افواج پاکستان کی کمان سنبھالیں گے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں فوجی قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ کمان کی تبدیلی کی ریہرسل بھی کر لی گئی ہے۔ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی استقبالیہ تقریب پیر کو ہو گی۔ تینوں مسلح افواج کا چاق و چوبند دستہ سلامی دے گا۔ تینوں سروسز کے افسران بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ دوسری جانب، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاو¿نٹ نہیں ہے، ان سے منسوب تمام اکاو¿نٹ جعلی ہیں۔