Tag Archives: atm-web

اے ٹی ایم کارڈز رکھنے والوں کیلئے بُری خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) ہیکرز نے اے ٹی ایمز میں استعمال ہونے والی اے ٹی ایم کارڈز کے کوڈ بھی ہیک کرنا شروع کردیئے۔ اب تک ایسے بیسوں واقعات سامنے آ چکے ہیں جس میں اے ٹی ایم کارڈ کا نمبر ہیک کرکے بینک صارفین کو لاھوں روپے سے محروم کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرنے کا طریقہ ایسی اے ٹی ایمز میں استعمال کیا جا رہا ہے جو مشینیں یا تو مرمت ہو کر لگتی ہیں یا ہیکرز اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ کو بڑے سٹورز پر اس طرح ہیک کرتے ہیں کہ وہاں مشینوں کے اندر لگی ڈیوائس کا کوڈ نمبر کسی طریقہ سے حاصل کرتے ہیں اور پھر جو بھی ایسی اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہیں تو ان کے کارڈ نمبر اور اس کا پن نمبر فوری طور پر ہیکر ک ےپاس چلا جاتا ہے جس کی مدد سے وہ رقم یا تو کسی اکاﺅنٹ میں منتقل کرالیتے ہیں یا پھر کسی طریقے سے نکلوا لیتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز کے ساتھ ساتھ ایک ایسا گروہ بھی متحرک ہے جو کہ مختلف بڑے ہوٹلوں اور سٹورز پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطوں میں ہوتے ہیں اور جب کسی بھی چیز کے بل کیلئے کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ انہیں دیا جاتا ہے تو وہ اس کریڈٹ کارڈ یا اے ٹی ایم کارڈ کو مشین میں پنچ کرنے کے بعد وہاں لگے ہوئے ایک پلاسٹک کے سانچے پر رکھ کردونوں اطراف سے اس کا عکس چھاپ لیتے ہیں۔ اور اے ٹی ایم کارڈ کو تیار کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔کراچی، اسلام آباد، پنڈی، پشاور، ملتان اور لاہور میں ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔