Tag Archives: atom-bomb

جوہری ہتھیاروں کا استعمال ….بھارتی دعوے مشکوک

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) بھارت کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ‘نو فرسٹ یوز (این ایف یو)کی پالیسی پر نظرثانی کے ممکنات پر اظہار خیال کرتے ہوئے عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے پاکستان کی جانب سے بھارتی پالیسی کے غیرمتوازن ہونے پر تشویش کو تقویت ملتی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نیوکلیئر منصوبے کے قریب رہنے والے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ احسان الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے این ایف یو کے دعوے کو پہلے بھی ہمیشہ مشکوک نظروں سے دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اسکالر کے حالیہ انکشافات نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کی کہ بھارت کی این ایف یو پر پالیسی شرمناک ہے، تاہم جنرل(ر)احسان الحق نے خوشی کا اظہار بھی کیا کہ اب بھارت خود اپنے آپ کو بے نقاب کررہے ہیں۔اسٹریٹجک ڈویژن کے سابق عہدیدار ڈاکٹرنعیم سالک کی کتاب ‘لرننگ ٹو لائیو ود دی بم، پاکستان: 1998-2016’ کی تقریب رونمائی کے دوران خطاب میں جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے کئی امور پر کھل کر روشنی ڈالی۔جنرل احسان الحق نے کہا کہ یہ اس لیے تشویش ناک ہے کیونکہ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہندو توا کے ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ویپن نارنگ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت این ایف یو کی اپنی پالیسی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے اورجب انھیں یقین ہو کہ پاکستان ان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، تو پھر ہوسکتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جوہری حملے میں پہل بھی کرے۔جنرل احسان الحق نے کہا کہ نئی دہلی کے اسلام آباد کے خلاف مشرقی پاکستان کے علاوہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مداخلت، سارک اجلاس سے دستبرداری، لائن آف کنٹرول پر جارحیت، سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے اور سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے سمیت جارحانہ اقدامات سامنے آئے، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو شدید کر دیا۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت پاکستان کی جوہری طاقت کی اہلیت کو منفی انداز میں چیلنج کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔کتاب کے مصنف ڈاکٹرنعیم سالک نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی طرف سے گیم پر نہ صرف تجزیہ کرنا ہے، بلکہ دوسری جانب کیا ہورہا ہے اس پر بھی نظر رکھنی ہے، اسی طرح وہاں سے معلومات حاصل کر کے اپنی منصوبہ بندی میں اصلاحات بھی کرنی ہوں گی ۔کتاب کی تقریب رونمائی کا اہتمام سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) نے کیا تھا۔

ایران کا ایٹم بم تجربہ…. خوفناک انکشاف

ڈیووس ، ریاض (ویب ڈیسک) 47 ویں عالمی افتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الخبیری نے کہا ہے کہ ایران کا کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ ایٹم بم کا تجربہ نہ کر سکے۔ ایران کے پاس 12 سال تک یورینیم کی افزودگی اور اس طاقت کی موجودگی پر سعودی عرب اور دیگر ممالک کو اندیشوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو دہشتگردوں کی معاونت اور علاقائی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا قصور وار سمجھتے ہیں۔

بھارتی حکام کی نیندیں حرام …. ایٹمی ساخت خطرے میں

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا پور کے فیز تھری کا کام روک دیا گیا ہے، اطلاع ہے کہ بھارتی ایٹمی پروجیکٹ تارا کے فیز تھری میں کام کرنے والے تین سو سےزائد اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے ان کے کام میں خلل ڈالنے کی وجہ سے کام روک دیا ہے۔اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے اپنے کام بند کرنے کے حوالےسے اپنے ملک کو آگاہ کردیا ہے، معلوم ہواہے کہ بھارتی حکام کی اسرائیلی ایٹمی ماہرین کے کام بند کرنے سے دوڑیں لگ گئی ہیں۔بھارتی حکام نے اس حوالے سے تارا پور جاکر اسرائیلی حکام سے بات چیت کی ، تاہم اسرائیلی ایٹمی ماہرین نے کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان ایٹمی معاہدوں سے کئی برس سے آپس کے تعلقات بہت اچھے چل رہے تھے۔گزشتہ روز ایک معمولی واقعہ کی وجہ سے اسرائیلی ماہرین نے اپنا کام اس وقت بند کیاجب تارا پور کے ایک سینئر سائنس دان ڈاکٹر اشوک دیر سنگ نے اسرائیلی حکام کے ساتھ شراب کے نشے میں غلط باتیں کیں۔ اسرائیلی ماہرین نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے جس پر تارا پور ایٹمی پروجیکٹ کے حکام نے اسرائیلی حکام سے معافی مانگی ہےتاہم معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

پاکستان کا ایٹمی حملے سے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا فیصلہ…. تہلکہ خیز خبر …. دنیا بھر میں کھلبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اے ڈبلیو ڈی ڈاٹ کام پر اسرائیلی وزیردفاع کا جعلی بیان چھپ گیا جس کے مطابق ”اگر پاکستان کسی بھی بہانے اپنی فوجیں شام بھیج رہا ہے تو ہم پاکستان پر نیوکلیئر حملہ کر کے اسے تباہ کردیں گے۔“ اسرائیلی وزارت دفاع خبر جعلی ہونے کی تصدیق بھی کر چکی ہے۔
نجی ٹی وی کیمطابق خواجہ آصف جن کے پاس وزارت دفاع کا قلمدان ہے، ان کو غلط خبر سے غلط فہمی ہو گئی اور اسرائیل کو نیوکلیئر حملے کی دھمکی دے ڈالی جس کے بعد امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے خواجہ آصف کے ٹویٹ پر وضاحتی رپورٹ شائع کردی تھی۔