Tag Archives: breaking-news

اٹک: سرکاری بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

اٹک (ویب ڈیسک) اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما میں ایک بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے سرکاری بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا کر کے فرار ہو گئے۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس میں سویلین ملازمین سوار تھے۔ اٹک دھماکے میں ایک شہید اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کرنے کے بعد بس کو نشانہ بنایا۔امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

کوئٹہ میں خودکش حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 4 اہلکاروں سمیت 6 شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔نمائند چینل فائیوکے مطابق دھماکا اسمبلی کی عمارت سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر ہوا جس میں ایک پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اس سے قریب موجود ایک مسافر بس میں متاثر ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی جی بلوچستان معظم جاہ کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید حملوں کے خدشے کے باعث دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بس اڈے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سریاب روڈ پر دھماکا بس اڈے کے قریب ہوا ہے جس میں ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکے سے قریب ہی کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ سیکیورٹی حکام نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

”ان دونوں کی جائیداد قرق کر لی جائے “ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)انسدد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی قرق کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان کے دھرنے کے دوران اس عدالت میں کیس دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے تفصیلی فیصلہ سنا دیا ہے ۔طاہر القادری اور عمران خان کے مزید اثاثوں کی بھی چھان بین کی جائیگی۔

مری میں المناک حادثہ ،10افراد موقع پر جاں بحق

مری (ویب ڈیسک)پاکستان کے مشہور تفریحی مقام مری میں عید کے چوتھے روز المناک حادثہ ،چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 10افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔یہ واقعہ چھرا پانی کے قریب پیش آیا ۔2افراد کے زخمی ہونی کی اطلاعات ہیں ۔جہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روس میں خوفناک دھماکہ ….متعدد افراد ہلاک

سینٹ پیٹرزبرگ: روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پولیس اورریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔روس کی ایک غیرسرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے جس میں مسافر سوار تھے جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

سیہون :لال شہباز قلندر کے درگاہ کے احاطے میں زور دار دھماکہ

سیہون(ویب ڈیسک) لال شہباز قلندر کے درگاہ کے احاطے میں دھماکہ۔100سے زائد افراد زخمی جبکہ40 سے زائد افراد کے شہید ہونیکی اطلاعات ملی ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا فوری طور پر آغاز کر دیا ہے۔جبکہ سندھ بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

آواران میں پاک فوج پر بڑا حملہ کیپٹن سمیت 3جوان شہید

آواران (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 3فوجی جوان شہید ہو گئے ۔جبکہ 2 کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔سہید ہونے والوں میں کیپٹن کا نام طلحہ بتایا گیا ہے ۔فوجی قافلہ گزر رہا تھا کہ اچانک سرنگ پھٹ گئی اور تباہی پھیل گئی۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا

پشاور(ویب ڈیسک) حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں سرکاری ملازم سوار تھے۔ زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور میڈیا کے نمائندوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یا اللہ خیر !لاہور چیئر نگ کراس پر احتجاج کے دوران زور دار دھماکہ….متعدد زخمی ….10افراد شہید

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور مال روڈ پر چیئر نگ کراس دھماکہ ڈرگ اینڈ ایکٹ کیخلاف احتجاج کے دوران ہوا ۔دھماکے کی زد میں متعدد افراد شدید زخمی اور 10افراد شہید ہو گئے ۔اور ایک میڈیا کی ڈی ایس این جی مکمل تباہ ۔لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی آگ بھی لگ گئی ۔

blast 13.02.2017 channel 5 by channel5-pakistan