Tag Archives: china and india

بھارت پر اچانک حملہ

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کی فوج نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کے لیے نامعلوم مقام پر مشقیں کی ہیں۔ چین کے سرکاری کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ نے یہ مشقیں کیں۔ مشقوں میں فوج کے 10 یونٹس نے حصہ لیا جن میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے یونٹس بھی شامل تھے۔ سرکاری میڈیا نے اس حوالے سے 5 منٹ طویل ویڈیو بھی نشر کی جس میں ٹینکوں کو پہاڑوں پر گولہ باری کرتے اور ہیلی کاپٹرز کو زمین پر میزائل سے نشانہ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقے کی جنگ کی تیاری ہے۔ چینی تجزیہ کاروں کے مطابق چینی فوج کی تازہ مشقوں کا ہدف بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کرنا ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان متنازعہ سرحدی علاقے ڈوکلام میں 2 ماہ سے کشیدگی جاری ہے اور چنگہائی تبت کا پہاڑی علاقہ بھارت کے قریب ترین واقع ہے جہاں چین کی مغربی تھیٹر کمانڈ تعینات ہے۔ یاد رہے کہ جولائی میں بھی چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔ دریں اثناءذرائع کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی علاقے میں صف آرائی کے خاتمے کا فارمولا بہت جلد تشکیل پا جائے گا۔

چین کا بھارت پر حملہ ،صورتحا ل انتہائی کشیدہ،158سورما ہلاک

سکم (ویب ڈیسک) سکم کے علاقے میں چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا ۔دونوں ممالک میں جھڑپیں تیز ہوگئیں جبکہ چین کی جانب سے انڈین پوسٹوں پر 158بھارتی سورماﺅں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہیں۔دوسری جانب راکٹوں سے بھاری گولہ باری جاری ہے ۔