Tag Archives: dailykhabrain.

افتخار کی جارحانہ اننگز رائیگاں، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس شکست کے باوجود گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا

اپنے ہوم گراؤنڈ پر بڑا ایونٹ جیتنے کا خواب پورا ہوگیا، سرفراز احمد

کراچی( ویب ڈیسک )پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد ٹرافی لیکرموہٹہ پیلس پہنچ گئے۔تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کے احاطے میں سرفراز احمد نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بہت خوشی ہے، خواب تھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کوئی بڑا ایونٹ جیتوں، فائنل کا ماحول بھی زبردست تھا۔
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ نے پورے سال بھرپور محنت کی جبکہ ہمارے قومی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے بھی فتح پانے کے لیے مل کر جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں ہم فتح سے ہمکنار ہوئے۔

کرتارپورراہداری پرپاک بھارت مذاکرات میں اہم پیشرفت

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ راہداری سے متعلق بعض معاملات پرابھی بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا تاہم مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے۔
بھارت سے واپسی کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے واہگہ بارڈرپرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری کے طریقے اورمسودے سے متعلق پہلی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، بعض معاملات پرابھی بھی اختلافات ہیں جس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔ کرتارپور صاحب میں زائرین کی آمدورفت کی سہولت سے متعلق پہلے اجلاس میں غورہوا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ 2 اپریل کوکرتارپورراہداری سے متعلق ملاقات واہگہ بارڈر پر ہوگی، مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا بڑی کامیابی ہے کیونکہ بھارت کے ساتھ کبھی بھی مشترکہ اعلامیہ طویل عرصے سے جاری نہیں ہوا۔اعلامیے کے مطابق مجوزہ معاہدے کی فراہمی اور کرتارپورراہداری کے کام کو تیزترکرنے پر اتفاق ہوا، تکنیکی سطح پر بھی دنوں ممالک کے ماہرین کے درمیان بات ہوئی، کرتار پور راہداری ویزا فری کوریڈورہے اس کیلیے ویزے کی شرط نہیں۔
روانگی سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بابا گرونانک دیو جی کا مزار سکھ برادری کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، کرتارپورراہداری پرمذاکرات کے لیے بھارت جارہے ہیں اوریہ مذاکرات کرتارپورراہداری کھولنے سے متعلق ہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ہماری سوچ ہے کہ ایک شجر ایسا لگایا جائے کہ ہمسائے کے گھر میں سایہ جائے، ہمارا کرتارپورراہداری پراجلاس میں جانا مثبت ہمسائیگی کی طرف قدم ہے، ہم مذاکرات مثبت پیغام کےساتھ جارہے ہیں، امید ہے بھارت بھی قدم آگے بڑھائے گا اور دفترخارجہ کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کے وڑن کاعکاس ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے مزید کہا کہ منصوبے کا سنگ بنیاد 20 نومبر2018 کو رکھا گیا جس کی تکمیل نومبر2019 میں ہوجائے گی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، کرتارپورراہداری سے سکھ برادری کوسہولت اوردونوں ملکوں کے درمیان امن بھی ہوگا۔
کرتارپورکوریڈور کیا ہے ؟
سکھوں کے لیے مقدس مقام گوردوارہ کرتار پور بھارتی سرحد سے متصل ضلع نارروال میں واقع ہے۔ سرحد کے دوسری جانب بھارت کا ضلع گورداس پور واقع ہے۔ گوردوارہ کرتار پور سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔ یہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک نے زندگی کے ا?خری ایام گزارے تھے۔
پاکستان کے منصوبے کے تحت کرتارپور میں بارڈر ٹرمینل کی تعمیر ہوگی اور دریائے راوی پر پل بنے گا۔ سرحد کے دونوں طرف راہداری مکمل ہونے کے بعد سکھ زائرین کو ویزے کے بغیر خصوصی اجازت نامے کے تحت گوردوارے پر حاضری کی اجازت ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے اس منصوبے پر 40 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی اوپاکپتن معاملہ؛ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکر خدابخش، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی اوپاک پتن کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ کیس کل سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کا معاملے سامنے ا?یا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔خاور مانیکا کو 23 اگست کو گارڈز سمیت پولیس نے ناکے پر روکا لیکن خاور مانیکا نے گاڑی نہ روکی اور آگے نکل گئے، جس پر پولیس اہلکاروں نے پیچھا کرکے ان کی گاڑی روکی تو پولیس اہلکاروں اور خاور مانیکا کے گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد وزیراعظم نے واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خبریں کی سلور جوبلی پر صدر پاکستان کا چیف ایڈیٹر ضیا شاہد ، ایڈیٹر امتنان شاہد کو خط، ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کارکردگی قابل تقلید ہے

صدرمملکت ممنون حسین نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر امتنان شاہد کے نام خط لکھا ہے کہ ضیا شاہد نے ایک عام صحافی کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن دنوں ہی میں ملک گیر شہرت حاصل کر لی،،ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی شبانہ روز محنت نے خبریں کو ایک منفرد اخبار بنا دیا جسے ہر شخص پڑھتا اور اس کی خبر پر یقینا کرتا ہے،،ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کارکردگی کسی بھی صورت ،،مولانا محمد علی جوہر ،،مولانا ظفر علی خان اور ان جیسے دیگر بڑے صحافیوں سے کم نہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی خبریں اخبار ان کا ادارہ ایسے ہی صحافتی میدان میں ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا بہترین طریقہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں شاید ہی کوئی میاں بیوی ہوں، جن میں کبھی لڑائی نہ ہوئی ہو، لیکن اصل مسئلہ لڑائی کے بعد بیگم کو منانے کا ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بیوی کو منانے کاسب سے بہترین طریقہ بتا دیا ہے لیکن یہ طریقہ پاکستانی شوہروں کو قطعاً پسند نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”لڑائی کے بعد شوہر حضرات کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ازدواجی قربت اختیار کریں جبکہ بیویاں روتی دھوتی ہیں اور آرزومند ہوتی ہیں کہ شوہر ان سے معافی مانگے اور ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارے۔“ لہٰذا اگر شوہر لڑائی کے بعد بیوی کو منانا چاہتا ہے تو اپنی خواہش کو دبا کر اس کی مذکورہ خواہش پر عملدرآمد کرے۔ اس تحقیق میں امریکی ریاست پنسلوانیا کی بک نیل یونیورسٹی (Bucknell University)کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہزاروں مردوخواتین سے آن لائن سوال پوچھا کہ ”آپ لڑائی کے بعد اپنے شریک حیات سے مصالحت کے لیے کون سا مطالبہ یا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوئیل ویڈ کا کہنا تھا کہ ”مردوں کی اکثریت نے جواب دیا کہ لڑائی کے بعد وہ ازدواجی تعلق کی خواہش کرتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں یہ احساس ملتا ہے کہ لڑائی کے باوجود ان کا رشتہ ختم نہیں ہوا۔ مردوں کے خیال میں اس سے بیویوں کو بھی تعلق ختم نہ ہونے کا اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ اس کے برعکس خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ لڑائی کے بعد شوہر سے معافی کی طلبگار ہوتی ہیں اور لڑائی پر پچھتاوے کے اظہار کے لیے رونے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لڑائی کے بعد ان کا شوہر ان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارے تاکہ لڑائی کے اثرات مکمل طور پر زائل ہو سکیں۔“ ایک دوسری تحقیق کے مطابق بیویوں کو راضی رکھنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔اکثرتو بیچارے شوہر لاکھ جتن کرلیں مگر نصف بہتر نے ان کی ایک نہیں سننی ہوتی۔سعودی عرب میں بھی ایک شوہر نے ناراض بیگم کو منانے کیلئے کچھ انوکھا کر ڈالا مگر بدلے میں تنقید بھی سننے کو ملی۔غیرملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ سعودیہ کے اسکول میں عملے کی ایک خاتون رکن کے شوہر نے بیوی کے ساتھ لڑائی کے بعد اسے راضی کرنے کے لیے ان کے اسکول کا کمرہ سجا ڈالا۔ مختلف انداز میں محبت کا اقرار کیا اور ساتھ ہی خواتین کی کمزوری یعنی گولڈ کا تحفہ بھی دیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک گرلزاسکول کی پرنسپل نے خاتون رکن کا کمرہ کھولا اور ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ کمرے میں ہر طرف گلاب کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بکھرے تھے۔ دیواروں پرغباروں اور آرائشی اشیاءسے سجاوٹ کی گئی تھی اور کمرے کے ایک کونے میں ڈھیروں گلدستوں کے بیچوں بیچ سونے کا سیٹ رکھا تھا۔صرف یہی نہیں کمرے کے وسط میں میز پر ایک بڑا کیک اور اطراف میں مختلف اقسام کے چھوٹے کیک بھی موجود تھے۔ دیوار اور مختلف اشیائ پر خاتون کا نام ”خلود “‘ بھی درج تھا۔ شوہر کی اس کاوش کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جو کسی کے من کو بھائی تو کسی نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین نے سوالات اٹھائے کہ ایک مرد گرلز اسکول میں داخل کیسے ہوا کیونکہ سعودی عرب میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں۔ اور اسی طرح مردوں اور خواتین کو عوامی مقامات پر ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اپنی بیوی کا احترام کرنا اچھائی اور وفاداری کی انتہا ہے لیکن اگر یہ سب کرنا تھا تو اپنے گھر میں کرنا چاہیے تھا۔بعد میں تحقیقات پر علم ہو اکہ مذکورہ شخص محکمہ سکیورٹی اینڈ سیفٹی کارکن ہے جو اسکول بند ہونے کے بعد کمرے میں داخل ہوا تھا

مریم نواز کی پیشی کے دوران اے ایس پی نے ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ مقرر خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا دختر اول کو سلیوٹ ، جھک کر گرا ہوا قلم اٹھا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر جے آئی ٹی کی جانب سے ان کے ساتھ مقرر خاتون پولیس افسر اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کا دختر اول کو سلیوٹ ، جھک کر گرا ہوا قلم اٹھا کر دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس پی ارسلہ سلیم کی جانب سے دختر اول مریم نوازکوجے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی آمد پر گاڑی سے اترتے ہوئے سلیوٹ اور جھک کر ان کا زمین پرگرنے والا قلم اٹھا کر دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ پولیس افسر کا اس طرح ذاتی ملازمین کی طرح برتاﺅ شرمناک ہے۔ مریم نواز کیونکہ کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتیں اس لئے اس طرح ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا انہیں سلیوٹ کرنا پروٹوکول اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، ویسے بھی مریم نواز اپنے خاندان پر لگنے والے کرپشن الزامات کے سلسلے میں مقرر کردہ جے آئی ٹی میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہو رہی تھیں ان کے ساتھ سرکاری اعلیٰ عہدیدار کا ذاتی ملازم کی طرح برتاﺅ مناسب نہیں۔

ملکی سیاست میں بھونچال،پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان کا دھماکہ دار اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گے، ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا، سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گے، اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔

مشال قتل کیس :اہم پیشرفت

اسلام آباد: مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشال خان کے خلاف توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ میں مشال خان قتل متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دن 12 بج کر 52 منٹ پر علاقے کے ڈی ایس پی حیدر خان کو موبائل پر کال کی اور انہیں یونیورسٹی آنے کا کہا۔ دوپہر ایک بج کر 7 منٹ پر ڈی ایس پی یونیورسٹی میں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ لوگ مشال خان کے دوست عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ حیدر خان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں واقعے کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ حیدر خان کے بیان کی تصدیق کے لیے ان کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں اب تک 26 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس میں یونیورسٹی کے 6 ملازم بھی شامل ہیں، واقعے کے مرکزی ملزم وجاہت نے اعترافی بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے، جس میں اس نے یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ملوث قرار دیا ہے ، اس کے علاوہ مشال خان کے دوست عبد اللہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے جس میں عبد اللہ کے مطابق مشال نے کبھی توہین رسالت نہیں کی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے، مشال خان کے خلاف توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے، مشال خان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگی ہے جب کہ معاملہ پر مزید پیش رفت جاری ہے۔

ایرانی صدر کی پاکستان آمد….والہانہ استقبال

ای سی او سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مہمان صدر کا استقبال کیا، انہیں 21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ایرانی صدر حسن روحانی کی آمد پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، ای سی او سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔