Tag Archives: eoin morgan

این مورگن نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

 دبئی(ویب ڈیسک ) کراچی کنگز کے لیےاچھی خبر یہ ہے کہ  انگلش ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین این مورگن نےدبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جب کہ کپتان عماد وسیم کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔پی ایس ایل  کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگز کو انگلش بلے باز این مورگن نے جوائن کرلیا ہے،این مورگن دبئی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کراچی کنگز کو جوائن کرنے پر پرُجوش ہیں۔جارحانہ مزاج بیٹسمین این مورگن کی ٹیم میں شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی،بائین ہاتھ کے بیٹسمین این مورگن ٹی ٹوئنٹی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی مواقعوں پر وہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کراچکے ہیں۔