Tag Archives: FACEBOOK

فیس بک کے صارفین کے لئے خوشخبری،میسنجر کا نیا خفیہ فیچر متعارف

لاہور(ویب دیسک ):فیس بک ایپس کو مقبول ترین شہرت حاصل ہے ،یہ ویڈیو چیٹنگ،آڈیو کال اور میسج کا آسان ترین ذریعہ ہے ،فیس بک نے صافین کے لئے ایک نیا طریقہ متعارف کروایا ہے ل فیس بک کی سیٹنگ میں جا کر میسجنگ کو سلیکٹ کریں۔اس کے بعد سینڈ انسٹنٹ رئپلائیز ٹو اینی ون پر کلک کریں۔وہاں آپ آپنے چیٹ بوٹ کو کوئی ایک دو جملے دے سکتے ہیں جو ان لوگوں کو اس وقت جواب دے گا جب آپ آن لائن نہیں ہوں گے۔اگر آپ اپنے بہترین دوست کے لئے اس کو شارٹ کٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو میسنجر کے مین مینو میں اپنے دوست کی فوٹو کو انگلی سے دبا کر رکھیں جس کے بعد ایک مینو اوپن ہو گا جس میں کرئیٹ شارٹ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایک آئیکون آ جائے گا جس پر کلک کر کے آپ اپنے دوست سے میسنجر اوپن کئے بغیر چیٹ کر سکیں گے۔ لائیک بٹن کو بدلیں اگر تو انگوٹھا آپ کو پسند نہیں تو آپ اسے کسی بھی بٹن سے بدل سکتے ہیں،اس کے لئے چیٹ میں جائیں اور اوپر اس سرکل کو دبائیں جس میں i لفظ ہے ،اس کے بعد ایمو جی کے آپشن میں جا کر آپ کسی بھی ایمو جی کو لائیک بٹن کی جگہ دے سکتے ہیں۔وہاں آپ دوست کے نام کو بدل سکتے ہیں ،اور چیٹ ونڈو کا رنگ اپنی مرضی کا رکھ سکتے ہیں۔

فیس بک پر نازیبا تصاویر روکنے کا آسان طریقہ

سیلیکون ویلی (خصوصی رپورٹ)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک انتقامی پورن کہلائے جانے والی پوسٹس کی اس کے پلیٹ فارم سے تشہیر کو روکنے کے لیے تازہ اقدام اٹھانے والا ہے۔فیس بک ایسی پوسٹس یا نازیبا تصاویر جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہو کہ وہ بنا اجازت کے اپ لوڈ کی گئی ہیں کو ری پوسٹ یا شیئر کرنے ناممکن بنا رہا ہے۔یہ اقدام فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام پر تو لیے جا رہے ہیں لیکن تاحال ان میں واٹس ایپ شامل نہیں ہے۔اس بارے میں پہلے سے مہم چلانے والوں نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔برطانیہ کے ریوینج پورن ہیلپ لائن کی بانی لارا ہیگنز کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا قدم ہے۔بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اس قسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر گھریلوں مسائل کے وجہ سے پوسٹ کی جاتی ہیں تاکہ کسی کو ہدف بنایا جا سکے۔فیس بک انتقامی پورن سے متعلق تصاویر کو خود سے نہیں ہٹائے گا بلکہ اس کے لیے وہ صارفین پر انحصار کرے گا کہ صارفین اس کام کے لیے فیس بک کے رپورٹ ٹول کا استعمال کریں۔

فیس بک ایپ پرراکٹ آئی کن کیا ہے؟

لندن(خصوصی رپورٹ)کچھ ہفتوں سے بعض فیس بک صارفین کے موبائل فون میں فیس بک کی ایپ پر ایک راکٹ آئی کن دکھائی دے رہا ہے اور صارفین اس کا مقصد جاننے کے خواہاں ہیں۔ایک راکٹ کی شکل کا یہ آئی کن نیوز فیڈ آئی کن کے پہلو میں نمایاں ہے اور اس پر کلک کرکے آپ ایسے افراد اور اداروں کی مشہور ترین پوسٹ اور نیوزفیڈز دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے کبھی لائیک نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو دوست بنایا۔ یہ آئی کن کبھی غائب اور کبھی نمایاں ہوجاتا ہے اور امریکا برطانیہ سمیت پاکستانی صارفین بھی اس کا مشاہدہ کررہے ہیں۔راکٹ فیڈ میں مقامی پوسٹ دیکھی جاسکتی ہیں جو آپ کے اطراف یا خطے میں اس وقت مقبول ترین ہوتی ہیں یا ان پر بحث کی جارہی ہوتی ہے۔ راکٹ پوسٹس کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ کی دلچسپی کی پوسٹ نمودار ہوتی ہیں اور اس طرح یہ آپ کے لائیکس اور ہم خیال دوستوں کی رفاقت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ کام مت کریں ورنہ ….!عدالت کااہم حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئے ہیں کہ میرے ماں باپ ،جان اور نوکری سب اللہ کے رسولﷺ پر قربان ہوجائیں ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنیوالے دہشت گرد ہیں ، حکومت ایسے پیجز بلاک نہیں کرسکتی تو پی ٹی اے کوبند کردے،ہمیں پورا سوشل میڈیا بھی ہمیں بند کرنا پڑے تو کرینگے۔منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے کیس کا حکم لکھواتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میرے ماں باپ،جان اور نوکری سب اللہ کے رسول پر قربان ہوجائیں۔جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ جو بھی لوگ ایسا مواد اپ لوڈ کرتے ہیں میں آج انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر کیا اقدامات کیے ،معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑ سکتا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تماشہ دیکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی اگر پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو (آج)بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے پیجز بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں۔

جینا تو محال تھا اب مرنا بھی مشکل ،فیسبک کا خود کشی کرنیوالوں کیخلاف محاذ تیار

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ” فیس بک“ نے اپنے ٹولز کو اپڈیٹ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے خودکشی کے واقعات کو روکنے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سماجی ویب سائٹ کے مطابق خودکشی کے اقدامات کو روکنے والے اس ٹول کو فیس بک پوسٹز،لائیواسٹریمنگ فیچرز اورمیسینجر سروسز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔فیس بک نیوز روم پر جاری کردہ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے خودکشی کے رجحانات اور خودکشی کی خواہش رکھنے والے صارف کی جگہ کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے گی۔فیس بک نے ایلگورتھم (مخصوص کیلکیولیشن پر چلنے والا نظام) تیار کیا ہے، جو فیس بک کے کسی صارف اور ان کے دوستوں کی جانب کیے گئے تبصروں اورتجزیوں کی روشنی میں اس شخص کی نشاندہی کرے گا جس متعلق خدشہ ہو کے وہ ممکنہ طور پر خودکشی کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارےرائٹرزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیس بک پہلے ہی اپنی لائیواسٹریمنگ کے دوران جارحانہ مواد کو مانیٹر کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہا ہے۔فیس بک کے مطابق لائیو اسٹریمنگ وڈیو سے متعلق ٹولز کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے وڈیو دیکھنے والا صارف براہ راست وڈیو نشر کرنے والے شخص تک رسائی حاصل کر سکے گا جب کہ وڈیو کی رپورٹ بھی کر پائے گا۔یاد رہے کہ فیس بک پہلے ہی لائیو وڈیو دیکھنے والے صارفین کواپنے دوست تک رسائی سمیت ہیلپ لائن سے رابطہ کرکے وڈیو کی رپورٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے 2 ماہ قبل خبر دی تھی کہ رواں برس 14 جنوری کو امریکی ریاست فلوریڈا کی 14 سالہ لے پالک بچی نے اپنی خودکشی کی براہ راست وڈیو فیس بک پر نشر کی تھی۔امریکا کی نیشنل سینٹر فار ہیلتھ اسٹیٹکس اسٹڈی کے اعداد و شمار کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کے افراد کی ہلاکت کا دوسرا بڑا سبب خودکشی ہے، اور 1999 سے 2014 تک امریکا میں خودکشی کے تناسب میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ اس سے قبل اس میں کمی دیکھی جا رہی تھی۔

فیس بک کا بڑا کارنامہ ….فلسطینی تنظیم الفتح بارے بڑی کاروائی منظر عام پر

لند ن(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” فیس بک“ نے فلسطینی تنظیم الفتح کا ‘پیج بند کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک نے فلسطینی صدر محمود عباس کی تنظیم الفتح کا آفیشل پیج بند کردیا ہے۔ پیج بند کرنے کا فیصلہ پی ایل او کے سابق صدر یاسر عرفات کی ایک تصویر شائع کرنے کے بعد کیا گیا۔تصویر میں یاسر عرفات کو ہتھیار کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق ضابطوں کی خلاف ورزی کے باعث یہ پیج بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس پیج سے وابستہ بارہ ایڈمنسٹریٹرز کے اکاﺅنٹس بھی تیس دنوں کے لیے معطل کیے گئے ہیں

فیس بک میں نیا فیچر متعارف….مفید اور اہم آپشن کا اضافہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیےنیا فیچر متعارف کرایا ہے،جو خبروں میں موجود غلط معلومات کا پھیلاﺅ روکے گا۔متعارف کرائے گئے رپورٹنگ فیچرز کے متعلق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہم لوگوں کو آواز دینے کے حق میں ہیں اور ہم سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں، اس لیے ہم اس مسئلے پر بہت احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ نے کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے موجود آپشنز میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا ہے، جس کا عنوان ہے ’یہ ایک جعلی خبر ہے‘۔یہ آپشن ہم اب تک کسی پریشان کن پوسٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔