Tag Archives: junaid-safdar

مریم نواز کے بیٹے جنیدصفدر کی معروف صحافی کی بیٹی سے شادی ،حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف اینکر طلعت حسین نے اپنی بیٹی کی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کیساتھ شادی کی جھوٹی خبروں پرایف آئی اے میں شکایت درج کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن طلعت حسین کی بیٹی کی شادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر سے ہونے جا رہی ہے جو کہ مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد تھیجس پر معروف صحافی نے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا۔شکایت درج ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے پنجاب نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔تحقیقات شروع ہونے کے بعد اس جھوٹی خبر کے حوالے سے مختلف ویب سائٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں مختلف صحافیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک مذموم مہم کا آغاز کیا گیا ہے جن میں طلعت حسین کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔