Tag Archives: kalsoom nawaz

بیگم کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر نکل آیا، ذرائع

لندن(ویب ڈیسک) ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر آنے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کے سی ٹی اسکین اور گیلیم اسکین کیے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی گردن میں ٹیومر دوبارہ آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ان کی ریڈیو تھراپی ٹریٹمنٹ کے ساتھ مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔

کلثوم نواز کا واپسی بارے انکار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) میں واپس لینے کا فیصلہ کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور، زیر سماعت مقدمات اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مخدوم جاوید ہاشمی کی نوازشریف سے کل ممکنہ ملاقات اور پارٹی میں واپس لینے پر مشاورت بھی ہوئی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی سے متعلق (ن) لیگ کے دیرینہ اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے تحفظات پر غور بھی کیا گیا۔ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کے حوالے سے خاندان کے تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی جب پی ٹی آئی میں جا رہے تھے تو انہوں نے ہماری خواتین کا مان نہیں رکھا تھا۔ بیگم کلثوم نواز پارٹی معاملات میں دخل نہیں دیتی تھیں لیکن وہ خود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تھیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی بیگم کلثوم نواز کے سامنے خواجہ سعد رفیق کے گھر سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کو واپس لینے سے نظریاتی سیاست کا دعویٰ ختم ہو جائے گا۔ تاہم جاوید ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ہاشمی سے ملنے میں کوئی حرج نہیں، وہ ملنے آئیں تو ملاقات کا وقت دیا جائے گا۔ لیکن ان کی مسلم لیگ ن میں واپسی بیگم کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کر دی گئی ہے۔وزےر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی 2گھنٹے سے زائد تک ون آن ون ملاقات‘جاوید ہاشمی کی (ن) لےگ مےں شمولےت ‘ آئندہ عام انتخابات، ناراض پارٹی رہنماﺅں کو منانے، عوامی رابطہ مہم سمیت دیگر اہم ایشوز پر آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی جبکہ نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جاتی امراءمےں ہونےوالی ملاقات کے دوران آج اسلام آباد میں ہونے والی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے گےا ہے جبکہ میڈےا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے انکو سینٹ میں حلقہ بندیوں پر بل کی منظوری کےلئے چےئر مین سینٹ ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں سے روابط کا بھی ٹاسک دیا ہے اور مےاں شہبا زشر ےف سے ملاقات کے دوران نوازشر ےف نے کہا کہ ہم آئےن وقانون اور جمہورےت پر ےقےن رکھتے ہےں ہم نے پہلے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کےا اور نہ ہی آئندہ کر ےں گے عوام کی حقوق اور انکی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے جس سے ہمےں کوئی نہےں روک سکتا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف جاوید ہاشمی کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں شریف فیملی کے خلاف نیب کیسز اور پنجاب میں ن لیگی ایم پی اے اور دیگر افراد کی دھرنے مظاہرین کی حمایت اور استعفیٰ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

 

بیگم نواز بارے افسوسناک خبر

لندن(خصوصی رپورٹ ) سابق وزیر اعظم نواشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہو گئی، دوبارہ اسپتال داخل کروا دیا گیا۔ شریف فیملی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہو نے کے باعث انہیں گذشتہ رات دوبارہ لندن کے مقامی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے بیگم کلثوم نوازکی پہلے بھی کیموتھراپی ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے سے قبل کیمو تھراپی کا دوسرا سیشن نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ کئی ہفتوں سے لندن میں زیر علاج ہیں۔

کلثوم نواز بارے انتہائی تشویشناک خبر ۔۔۔ ڈاکٹر وں نے سر جوڑ لیے

لندن (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے معالجین کا کہنا ہے کہ ان کی مریضہ کی بیماری سنگین صورت اختیار کر چکی ہے۔ کینسر کا مرض جسم کے دیگر حصوں سے پھیلتا ہوا گردن تک پہنچ چکا ہے۔ ڈاکٹرز تاحال بیماری پھیلنے کی وجوہات پر تحقیق کر رہے ہیں۔ کلثوم نواز کی ہر 3ہفتے بعد کیموتھراپی ہو گی جو 5ماہ جاری رہے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کلثوم نواز میں کینسر کی تشخیص 2ماہ قبل ہوئی تھی اور اب تک ان کی 3بار سرجری کی جا چکی ہے۔

وطن واپسی مشکوک

لندن (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ لیڈرز آف انکالوجی کیئر کی جانب سے بنائی گئی ہے جس کے مطابق کلثوم نواز کے گلے کے بائیںجانب کینسر کی نشاندہی کی گئی۔ رپورٹ میں بیگم کلثوم نواز کو قے اور دوسرے امراض کی نشاندہی کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا علاج مختلف مرحلوں میں 5ماہ میں مکمل ہو گا۔ رپورٹ کینسر کے بڑے ڈاکٹرز کو بھی بھجوائی گئی۔ رپورٹ کو لندن میں لاءفرم کی جانب سے تصدیق بھی کروایا گیا ہے۔

بیگم کلثوم نواز کی حالت بگڑ گئی ،تشویشناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا منہ کے ذریعہ کھانے کا عمل کم ہوتا جا رہا ہے ، انہیں الٹیاں ہو رہی ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھرپی جاری ہےاور انہیں ولنگٹن ہسپتال میں ڈی ہائیڈریشن سمپٹم مینجمنٹ کیلئے ریفر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق خاتون اول کی یہ رپورٹ لیڈران انکولوجی ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

کلثوم نواز کی جیت بارے پیشگوئی کرنیوالی خاتون کی نئی پیشگوئی

لاہور(خصوصی رپورٹ)بین الاقوامی پیشگو سید نصرت بخاری کی کلثوم نواز کی جیت کے حوالے سے پیشگوئی درست ثابت ہوئی تفصیلات کے مطابق سید نصرت بخاری نے الیکشن سے قبل پیشگوئی کی تھی کہ کلثوم نواز60ہزارسے زائد ووٹ لیکر 14 سے15ہزار ووٹوں کے مارجن سے کامیاب ہونگی،گزشتہ روز سید نصرت بخاری کی رہائشگاہ پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں علاقہ کے معززین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور نصرت بخاری کی پیش گوئی درست ثابت ہونے پر ان کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر سید نصرت بخاری نے مزید پیشگوئی کی کہ مریم نواز ملکی سیاست میں ایک خاص مقام حاصل کریں گی اور آئندہ کئی عرصہ تک ن لیگ کی قیادت کریںگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں شریف فیملی میں بھٹو خاندان کی طرح مریم نواز راج کریگی۔

گاما پہلوان کی نواسی بارے بی بی سی کی اہم رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) این اے 120 میں ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کا انتخابی سیاست میں یہ پہلا قدم ہے۔ اس سے قبل وہ ن لیگ کی سیاست میں پس پردہ اپنا کردار ادا ضرور کرتی رہی ہیں تاہم انتخابی سیاست کا براہ راست حصہ نہیں بنیں۔ کلثوم نواز کے بطور امیدوار انتخاب کے فیصلے کو تجزیہ کار ن لیگ کے لئے مثبت قرار دیتے ہیں۔ اس کی بنیاد ان حقائق پر مبنی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے الزامات نہیں وہ ن لیگ کی قیادت اس دور میں کرچکی ہیں جب نوازشریف 1999ءمیں جنرل پرویز مشرف کے مارشل لاءکے بعد جیل چلے گئے تھے۔ بیگم کلثوم نواز عمر میں نوازشریف سے ایک برس چھوٹی ہیں۔ ان کا خاندان کشمیر سے تعلق رکھتا ہے جبکہ ان کی پیدائش لاہور میں ہوئی وہ مشہور زمانہ پہلوان گاما کی نواسی بھی ہیں۔ ان کے چار بچے ہیں جن میں حسن نواز‘ حسین نواز اور مریم نواز کے ناموں سے تو پاکستان اور پاکستان کے باہر رہنے والے پانامہ کیس کے تناظر میں واقف ہیں جبکہ ان کی چوتھی اولاد اسما نواز ہیں جو پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ بی بی سی کو بتایا گیا کہ بقیول مریم نواز شریف خاندان میں بیگم کلثوم نواز کے سیاسی تجزیے اور رائے کو ہمیشہ سے ہی اہمیت دی جاتی ہے۔

ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نوازکے گلے میں کینسر کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کرلیا

لندن: برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے بیگم کلثوم نوازکے گلے میں کینسر کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کرلیا ہے،جس کے تحت سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دوسری سرجری میں سینے سے گلٹیاں نکالی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گیارہ دنوں میں دوسری مرتبہ ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔کلثوم نواز کی میڈیکل ٹیم نےان کے گلے میں کینسر کی ایک اور سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔ کلثوم نوازدوسری سرجری کیلئے آج صبح نوازشریف اور بیٹوں کےہمراہ ہسپتال پہنچیں۔ جہاں پر ان طبی معائنہ کیا جارہاہے۔ واضح رہے  کلثوم نواز کی چند روز قبل بھی کیمو تھراپی کی گئ تھی۔ کلثوم نواز کی پہلی سرجری گردن کے ایک طرف کی گئی تھی۔ تاہم کلثوم نواز کی طبیعت کے پیش نظر نواز شریف کی وطن و اپسی کی تاریخ چند روز میں طے کی جائےگی۔

کلثوم نواز کے نااہل ہونے بارے تہلکہ خیز خبر نے متوالوں میں کھلبلی مچا دی

لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے نامزد امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود ےہ بیان” کہ اچھا ہے کہ میری وفاق میں حکومت نہیں تھی“ دیکر تسلیم کر لیا ہے کہ وہ صرف ایک ہسپتا ل کو ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر کی طرح تو چلا سکتے ہیں لیکن ملک کی بھاگ ڈور سھنبالنا ان کے بس کی بات نہیں ہے وہ کبھی بھی ایک اچھے سیاست دان نہیں بن سکتے ان کے ساتھ جو دیگر عہدیدرار موجود ہیں جن میں شاہ محمود قریشی‘ چودھری سرور ‘ صمصمام بخاری اور خود میرے مقابلے کی امیدوار ڈاکٹر ےاسمین راشد بھی پیپلز پارٹی کی پیدوار ہیں جس سے ےہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی کارکنوں کے لئے ایک ےونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے ‘ میری رٹ کے نتیجے میں بیگم کلثوم نواز بھی جلد ہی نااہل ہونے والی ہیں اور مجھے ےقین ہے کہ میرے مقابلے میں بیگم کلثوم نواز کے بھانجھے حافظ نعمان ہی لیپ ٹاپ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران حلقہ کے ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیصل میر نے حلقہ کے ووٹرز کو پیپلز پارٹی کے رنگ والے مفلرز اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے اور حلقہ کے ووٹرز نے فیصل میر کو ےقین دلایا کہ وہ بلاول بھٹو کو ہی ووٹ دیں گے۔فیصل میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی اچھے سیاست دان نہیں بن سکتے انہوں نے قدم قدم پر ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست دان نہیں بلکہ ایک ہسپتال چلانے والے ایک ایڈمنسٹریٹر ہیں ان کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے اپنے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا ہے وہ بتائیں کہ لاکھوں درخت لگانے کا ان کا منصوبہ کہاں گیا ہے اور انہوں نے اپنے صوبے میں جو نام نہاد تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے اس کے بارے میں بھی وہ قوم کو خود ہی بتا دیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس حلقہ کے ووٹرز کو چاہئے کہ وہ عمران خان کے اس اعترافی بیان کے بعد اب پیپلز پارٹی کوووٹ دیں جس کی لیڈر شپ میں ملک چلانے کی تمام تر صلاحیت موجود ہے اور ےہی لیڈر شپ ہے کہ جس کی طرف امت مسلمہ کی لیڈر شپ بھی دیکھ رہی ہے۔