Tag Archives: Khabrain

اسلام آباد میں مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک لبیک نے فیض آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔تحریک لبیک نے گزشتہ 22 دنوں سے جاری اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا 12 گھنٹے بعد ختم کر دیا جائے گا، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے 12 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے جب کہ حکومت سے معاہدے میں پاکستان آرمی ضامن بنی۔خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے معاملے پر علماء و مشائخ کی کمیٹی قائم کردی گئی، رانا ثناء اللہ علماء ومشائخ کے سامنے پیش ہو کر بیان کی وضاحت کریں گے۔ دھرنا قائدین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد فیض آباد پر گزشتہ 22 دنوں سے موجود مظاہرین نے واپسی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد  تحریک لبیک یارسول اللہ نے کراچی میں جاری دھرنوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ  ہفتے کی صبح فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا ختم کرنے کی آخری ڈیڈلائن گزرنے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جب کہ جھڑپوں کے بعد ملک بھر مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

بھارتی آبی دہشتگردی ،انڈس واٹر ٹریٹی وہ ستلج ،بیاس اور راوی کے 100فیصد پانی کا مالک نہیں :ضیا شاہد

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) بھارت ستلج، بیاس اور راوی کا پانی سوفیصد بند نہیں کرسکتا، سندھ طاس کا معاہد ہ 1960 میں ہوا تھا،یہ تاثر غلط ہے کہ ہم نے دریا بیچ دیئے، ہم نے تو دریاﺅں کے زرعی پانی کا معاہدہ کیا تھا،سندھ ،جہلم اور چناب کا زرعی پانی پاکستان کے حصے میں آیا اور ستلج،راوی اور بیاس کا زرعی پانی انڈیا کے پاس چلا گیا،مگر بھارت ستلج ،راوی اور بیاس کا سارا پانی بند کر کے دریاﺅں کو مار رہا ہے ہم بھارت کی آبی دہشت گردی پر چپ نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار معروف دانشور صحافی و چیف ایگزیکٹیو خبریں گروپ ضیاشاہد نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں بطور مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا انڈیا تویہ بھی زیادتی کر رہا ہے کہ ہمارے حصے میں آنے والے دریاﺅں پر بھی زراعت کے لئے ڈیم بنا رہا ہے، لیکن ہمارے کسی نئے ڈیم کے خلاف مہم چلاتا ہے اور یہ پروپیگنڈا بھی کرتا ہے کہ پاکستان کو پانی کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ یہ ڈیم نہیں بناتا اور پانی سمندر میں پھینک کر ضائع کرتا ہے انہوں نے کہایہ انٹرنیشنل لا ءہے کہ دریاوں میں تھوڑا تھوڑا پانی چھوڑا جاتا ہے کیونکہ مکمل پانی بند ہونے کی وجہ سے پینے کا پانے بہت نیچے چلا جاتا ہے اورآبی حیات اور ماحولیات کی بھی تباہی ہوجاتی ہے،ستلج مکمل خشک ہو چکا ہے، راوی اور بیاس میں پانی مکمل بند ہے، پاکستان بننے سے پہلے نواب آف بہاولپور نے ستلج ویلی پروجیکٹ کے تحت چولستان میں کچھ نہریں بنائیں، مگر ستلج کے مکمل بند ہونے کی وجہ سے وہ نہریں بھی تباہ ہوگئی ہیں اور بہاولپور،رحیم یار خان اور بہاولنگر اور پاکپتن،ساہیوال اور لودھراں متاثر ہوئے ہیں، نواب آف بہاولپور نے کہا تھا، چولستان اور ریاست کے باقی اضلاع پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہوگی مگر پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ رقبہ بنجر پڑا ہے، بیکانیر ریاست اور بہاولپور کے درمیان بھی پانی لینے کا معاہدہ ہوا۔ انڈیا نے ستلج بند کیا تو ساری نہروں کا رخ راجھستان کی طرف موڑ کر اسے سرسبز شاداب بنا دیا گیا جبکہ ہماراچولستان ٹوٹل بنجر ہوچکا ہے ۔محکمہ صحت کی رپورٹ ہے کہ بہاولنگر میں گردے کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، آرسینک کی مقدار بڑھ گئی ہے اب کرنا کیا ہے؟جبکہ راوی تو سیوریج کا دریا بن چکا ہے،جس کا ایک گھونٹ بھی منہ کو نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا 1970ءکے انٹرنیشنل واٹر کنونشن رولز کے مطابق بھی کوئی ملک دریاﺅں کو مکمل بند نہیں کرسکتا ،اس لیے بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کم از کم بیس فیصد پانی ان دریاﺅں میں چھوڑے، ضیاشاہد نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے شملہ معاہدہ پر جانے سے قبل ایک ملاقات میں کہا تھا کہ معاہدے صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوتے ہیں جنہیں کسی وقت بھی پھاڑا جاسکتا ہے لیکن ہمیں سندھ طاس معاہدے کوپھاڑنا تو نہیں چاہیئے مگر انڈیا پر اتنا عوامی پریشر ڈالا جائے کہ وہ ان دریاﺅں میں پانی چھوڑنے پر مجبور ہوجائے،تقریب کی نظامت کے فرائض سکرٹری شاہد رشید نے ادا کیے، تقریب میں شرکاءکی کثیر تعداد موجود تھی جن میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباءوطالبات بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت جہلم چناب اور سندھ جن بھارتی علاقوں سے گزرتا ہے وہاں اسے پینے کےلئے پانی، ماحولیات کےلئے پانی اور آبی حیات کے لئے پانی لینے اور استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ سوال یہ ہے کہ وہ جب اپنے لئے اسی معاہدے کے تحت یہ تینوں قسم کا پانی جائز قرار دیتا ہے جو پاکستان کے حصے میں آنے والے دریاﺅں سے لیا جا رہا ہے تو ہمارے غیر زرعی استعمال کےلئے ستلج بیاس اور راوی سے ماحولیات، آبی حیات اور پینے کا پانی کیوں بند کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1970 کے انٹرنیشنل واٹر معاہدے کے تحت دریا کے زیریں حصے میں خواہ وہ کسی ملک کے حصے میں ہو 100فیصد پانی بند نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کاشتکاروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ جو سہولت جہلم ستلج اور بیراج سے حاصل کر رہا ہے وہی سہولت بیاس اور راوی میں پانی چھوڑ کر پاکستانیوں کو دی جائے۔ انہوں نے کہا یہ بات بھی غلط ہے کہ ہم نے دو دریا بھارت کے ہاتھ بیچ دئیے تھے۔ سندھ طاس معاہدہ میں صاف درج ہے کہ یہ دریاﺅں کا معاہدہ نہیں جنہیں پورا کسی ایک ملک کے سپرد کیا جا سکے بلکہ زرعی صاف پانی کا معاہدہ ہے چنانچہ بھارت راوی اور ستلج کا جو حصہ ہمارے ملک میں سے گزرتا ہے اس میں آبی حیات ماحولیات اور پینے کےلئے پانی چھوڑنے پر مجبور ہے اور ہم انٹرنیشنل کنونشن کے بتائے ہوئے قوانین کے تحت عالمی عدالت میں جا سکتے ہیں جو اب پوری دنیا کے ہر ملک میں تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ضیاشاہد نے کہا کہ 100فیصد پانی کی بندش سے ستلج اور راوی سے ری چارجنگ ختم ہو گئی ہے اور پانی بہت نیچے چلا گیا ہے۔ ریاست بہاولپور کے تین اضلاع میں پانی 100 فٹ سے زیادہ گہرے پانی میں بھی سنکھیا کی آمد شروع ہو گئی ہے جس سے جگر گردے کے امراض اور یرقان اور کینسر تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اس صورتحال کو بھارت کی آبی جارحیت نہ کہا جائے بلکہ یہ آبی دہشتگردی ہے۔ جو ہمیں پینے کا پانی، درختوں، سبزے اور آبی حیات سے محروم کر رہی ہے۔ پاکستانی اور بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمے دائر کریں۔

سعودی عرب: کرپشن کے الزام میں گرفتارشہزادوں کیلئے فائیوسٹارہوٹل شاہی جیل قرار

ریاض(ویب ڈیسک): سعودی عرب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتارشہزادوں کیلئے فائیوسٹارہوٹل کوشاہی جیل کادرجہ دے دیا،جس میں 11شہزادے،38وزراء اور دیگراہم لوگوں کو نظربند کردیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی پولیس نے کرپشن کے الزام میں گرفتارسعودی شہزادوں کوفائیوسٹارہوٹل میں نظربندکردیا۔اب تک شاہی ہوٹل میں11شہزادے،38وزراء اور دیگراہم لوگ نظربند ہیں۔ہوٹل کے تمام لینڈ لائن نمبربھی کاٹ دیے گئے۔ ہوٹل میں مقیم تمام افرادکوجلد ہوٹل سے جانے کی ہدیات کردی گئی۔سکیورٹی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ریاض نے فائیوسٹارہوٹل میں شہزادوں کونظربند کیاگیاہے۔ترجمان ہوٹل کے مطابق صورتحال کاجائزہ لے رہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔واضح رہے دوسری جانب سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف ایکشن پرسعودی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیداہوگیا،سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی ہے۔سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف ایکشن پرسعودی سٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کارجحان دیکھنے میں آرہاہے۔اسٹاک مارکیٹ میں شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے۔ شہزادہ الولید طلال کو کرپشن الزام میں گرفتارکیے جانے کابھی امکان ہے۔یاد رہے سعودی علما ء نے اپنے فتویٰ میں کرپشن کے خلاف حکومت اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ مذہبی فریضہ ہے، جس سے لڑنا دہشت گردی سے مقابلے جتنا اہم ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گردی اور اس کی معاونت کے خلاف نئے قوانین کا اعلان کردیا ہے۔علماء کرام کا کہناہے کہ سعودی عرب میں بادشاہ اور ولی عہد کو بدنام کرنے یا ان کی توہین کونے والے شخص کو 5 سے 10 برس قید کی سزا دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت اسلحہ ، دھماکا خیز مواد کے ساتھ دہشت گردی کرنے والے کو 10 سے 30 برس قید ہوگی جبکہ سعودی عرب میں دہشت گردی یا اس کی فنڈنگ کرنے والے کو سزائے موت دی جاسکے گی۔اسلحہ اور ٹیلی کمیونی کیشن آلات کے ذریعے دہشت گردی کی تربیت لینے والوں کو 20 سے 30 جبکہ اکیڈمک ،سماجی یا میڈیا کے ذریعے اپنے اسٹیٹس کا غلط استعمال کرنے والے کو 15 برس قید ہوگی۔

جلال آباد میں قتل کیے گئے پاکستانی سفارتکار کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی

خیبرایجنسی (ویب ڈیسک) جلال آباد میں قتل کئے گئے پاکستانی سفارتکار رانا نیئر اقبال کا جسد خاکی اسلام آباد پہنچا دیا گیا، ان کی تدفین بعد نماز عصر کی جائے گی۔ رانا نیئر اقبال کو گزشتہ روز اس وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب وہ مغرب کی نماز کے بعد گھر جا رہےتھے۔

تفصیلات کے مطابق جلال آباد میں قتل کیے گئے پاکستانی قونصل خانے کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری رانا نیئراقبال کا جسد خاکی اسلام آباد ان کی رہائش گا ہ پہنچا دیا گیا۔ تدفین بعد نماز عصر اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں کی جائے گی۔ اس سےقبل رانا نیئراقبال کی میت طورخم گیٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ میت کو طورخم پولیٹیکل انتظامیہ اور ایف سی فرنٹیئر کور کے حکام کے حوالے کیا گیا جہاں ان کے لئے دعا کی گئی۔ طورخم پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ سفارتکار کو ایمبولینس کے ذریعے طورخم سے لنڈی کوتل پہنچا دیا گیا، جہاں ان کی میت لنڈی کوتل سے پشاور منتقل کر دی گئی۔

حکومت پاکستان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کو فوری طور پر پکڑا جائے۔

خبریں کی سلور جوبلی پر صدر پاکستان کا چیف ایڈیٹر ضیا شاہد ، ایڈیٹر امتنان شاہد کو خط، ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کارکردگی قابل تقلید ہے

صدرمملکت ممنون حسین نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر امتنان شاہد کے نام خط لکھا ہے کہ ضیا شاہد نے ایک عام صحافی کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن دنوں ہی میں ملک گیر شہرت حاصل کر لی،،ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی شبانہ روز محنت نے خبریں کو ایک منفرد اخبار بنا دیا جسے ہر شخص پڑھتا اور اس کی خبر پر یقینا کرتا ہے،،ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کارکردگی کسی بھی صورت ،،مولانا محمد علی جوہر ،،مولانا ظفر علی خان اور ان جیسے دیگر بڑے صحافیوں سے کم نہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی خبریں اخبار ان کا ادارہ ایسے ہی صحافتی میدان میں ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔