Tag Archives: mufti

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو تھانے میں دل کا دورہ

ملتان( ویب ڈیسک)قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبد القوی نے عدالت مین بیان دیا ہے کہ انہیں رات تھانے میں5مرتبہ دل کا دورہ پڑا جبکہ میراس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔تفصلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبد القوی نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ وہ عارف یا وسیم نامی قندیل بلوچ کے کسی بھائی کو نہیں جانتے۔قندیل بلوچ سے ملاقات کے تھوڑا سا اختلاف ہوا تھا مگر قندیل بلوچ نے انہیں 5میسجز کئیے اور اپنے رویے پر معافی مانگی۔انہوں نے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی مجھے پھنسایا جا رہا ہے ،رات تھانے میں مجھے 5مرتبہ دل کا دورہ پڑاہے۔

 

قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا گیا

ملتان(ویب ڈیسک) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔آج ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر فریقین نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ملزم مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی ہوگی۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی تو اس سے قبل ہی مفتی عبدالقوی احاطے عدالت سے چلے گئے جب کہ عدالت نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔عدالتی احکامات کے بعد پولیس کے سادہ لباس اہلکار مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچے جہاں اہلکاروں نے گھر سے ملحقہ مدرسے کی بھی تلاشی لی تاہم مفتی عبدالقوی وہاں موجود نہیں تھے۔عدالتی احکامات کے بعد پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لیے کارروائی کیں اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی کی گرفتاری جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر عمل میں لائی گئی اور انہیں ہائی وے پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مفتی عبدالقوی کو اب ملتان منتقل کیا جائے گا جہاں کیس کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔