Tag Archives: muhammad-irfan

اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمدعرفان اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

 لاہور(ویب ڈیسک) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہ محمد عرفان وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔قومی کھلاڑی محمد عرفان پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ یاد رہے کہ ٹریبیونل میں اوپنر کے کیس کی پیر کو شیڈول سماعت طویل قامت پیسر  کے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری گواہ ہیں جس کے بعد کیس فیصلے کی طرف بڑھے گا، پیسراس وقت ٹی 10 لیگ کیلیے شارجہ میں موجود ہیں اور وہیں سے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

محمد عرفان کی6ماہ پابندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی

لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی پابندی کے بعد دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے۔محمد عرفان قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان واپڈا میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ آجکے دن کا شدت سے انتظار تھا ، ایسا لگ رہا ہے کہ چھ برس کے بعد کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیاب بولر

بن کر قومی ٹیم میں واپسی کا ہدف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ نئی گیند کے استعمال سے بولروں کو فائدہ ہو گا۔

اسپاٹ فکسنگ کیس …محمد عرفان پر پابندی …کرکٹ سے باہر

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر محمد عرفان کو سزا سنا دی گئی۔پی سی بی حکام نے محمد عرفان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فاسٹ بولر کو سزا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمدعرفان کو ایک سال کے لیے معطل کردیا گیاہے، جبکہ وہ 6ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے ،وہ پی سی بی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کریں گے۔پی سی بی حکام نے اس موقع پر مزید کہا کہ عرفان نے شرائط مکمل کیں تو 6ماہ بعد کرکٹ کھیل سکیں گے، پابندی کی صورت میں وہ چیمپیئنز ٹرافی نہیں کھیل سکیں گے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی دو ٹکڑوں میں بانٹی گئی ہے،محمد عرفان کی 6ماہ تک کی معطلی بغیر کسی تنخواہ کے ہوگی،پانچ لاکھ روپے کے حساب سے انہیں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوگا،پی سی بی کی معاونت کرنے پر اگلے چھ ماہ وہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔

بھارت جیت کاخیال ذہن سے نکال دے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ہم ملایشیا میں بھارت کیخلاف قومی جذبے سے کھیل کر انہیں شکست دینگے بلکہ اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرینگے۔ آخری جو ہم نے انٹرنیشنل ٹورنا منٹ کھیلا تھا وہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ تھا ۔ اب چھ ماہ کا وقفہ آیا ہے لیکن ہم نے جونئرز سے پریکٹس میچ کھیل کر خامیوں پر قابو پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی پلیسنگ اور پوزیشینگ میں کچھ نقائیص ہیں جنہیں دور کرینگے ۔پھر کھلاڑی پریشر میں بھی آجاتے ہیں ۔ دوسرا پنلٹی کارنر کی خامیوں پر قابو پایا ہے مزید کوشش کرینگے کہ کھیل میں نکھار آئے۔ پنلٹی کارنر کے سیدھے پش پر کامیابی حاصل نہیں ہورہی تھی تو پاس دے کر شارٹ لگانے کی تکنیک اپنائی ہے۔ میں خود بھی ہٹ کرتا ہوں علیم بلال ہیں اورتوصیف ارشد جو پنلٹی کارنر ہٹ کریں گے۔فارورڈ لائن میں اعجاز، ارسلان قادر، علی شان، عمر بھٹہ پر مجھے اعتماد ہے وہ اچھا کھیلتے ہیں ۔