Tag Archives: nawaz hassan hussain marryam

مریم ،حسن ،حسین نواز کی پیشی سے متعلق نواز شریف نے واضح اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز جیسے ہی ٹھیک ہوں گی تو بچے واپس آئیں گے اور عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔یاد رہے کہ نیب عدالت نے نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر، بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں اور انہیں کل پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔