Tag Archives: NEWS

دوست نے اپنے ہی دوست کا خون پی ڈالا، پھر ایسا زبردست کام ہو گیا کہ سب دنگ رہ گئے

ماسکو(ویب ڈیسک) روس میں پولیس نے سکول کے دوست کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے،روس کے شہر چیلیا بنس کے اورسلز سٹی ہسپتال سے 36 سالہ شخص بورس کونڈراشین کو گرفتار کیا گیا ہے، بورس پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹریٹ کی جعلی ڈگری اور جعلی کاغذات کی بنا پر گزشتہ برس نومبر میں ہسپتال میں ملازمت حاصل کی اس کے علاوہ بورس پر اپنے سکول کے دوست اور کلاس فیلو کا جسم کاٹ کر اس کا خون پینے کے الزام بھی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق 1998 میں بورس نے اپنے 16 سالہ دوست کو مارکر اس کا خون پی لیاتھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بورس کونڈراشین خود کو ’’ویمپائر‘‘کہتاہے۔ چیلیا بنس سٹی ہسپتال کی صحت کے شعبے کی سربراہ نتالیا گورلوا نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ کونڈراشین کو پرائمری کیئر ڈاکٹر کی حیثیت سے ہسپتال میں ملازمت دی گئی تھی اوراس کا کام لوگوں کو اس بات کی جانب مائل کرنا تھا کہ لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کو چھوڑ کر ورزش کی عادت کو اپنائیں۔ انہوں نے بورس کے ملازمت کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کے تجربے کے حوالے سے زیادہ جانچ اس لیے نہیں کی کہ بورس نیاپنے ضروری کاغذات ہی نہیں دئیے اس کا کہنا تھا کہ کسی وجہ سے اس کے کاغذات کھوگئے ہیں۔

کل یوم کشمیر ،عام تعطیل کااعلان

اسلام آباد+لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا

ٹنڈو آدم(ویب ڈیسک) ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت نامی ایک شخص کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا جو باو¿نس ہو گیا تھا۔ جس کے بعد سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔یہ کیس کافی عرصے تک چلتا رہا جبکہ رکن سندھ اسمبلی اس دوران ضمانت پر رہا رہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں آج دیوان سچا نند کے خلاف جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔دیوان سچا نند نے کہا کہ یہ کیس غلط تھا بہرحال عدالت نے سزا سنائی ہے لیکن وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ دیوان سچا نند کا مزید کہنا تھا کہ وہ کل ضمانت کرا لیں گے۔
واضح رہے کہ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

2379ہم جنس پرست پاکستانی برطانیہ پھنس گئے

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان میں ہم جنسی پرستی غیرقانونی اور قابل سزا جرم ہے لیکن 3535ہم جنس پرستوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست کی جن میں سے صرف 814کو اجازت ملی جبکہ باقی پاکستانیوں سمیت پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر برطانیہ میں پھنس کر رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایسے ممالک جہاں ہم جنسی پرستی کی سزا موت ہے ، ان شہریوں سمیت ہم جنس پرستی کو بنیاد بنا کر برطانیہ میں پناہ کی 70فیصددرخواستیں مسترد کردی گئیں ۔ پہلی دفعہ ہوم آفس کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں پناہ کی درخواست دائر کرنے والوں میں سے 3535افراد نے ہم جنس پرستی کو وجہ بیان کیا اور یہ تعدادیکم جولائی 2015ءسے 31مارچ 2017ءتک کے اعدادوشمار سے 6فیصد زائد ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق 2379درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں جنہوں نے لکھا تھا کہ وہ اپنے ملک میں سزاﺅں سے بچنے کے لیے بھاگ آئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پناہ کی درخواست دینے والوں میں 20یعنی تقریباً1000افراد کا تعلق پاکستان سے تھا جنہوں نے ہم جنس پرستی وجہ بیان کی ، ان میں سے صرف 233کوپناہ دی گئی جبکہ بقایا 700کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ۔

آرمی چیف کی 112بیویاں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلمان ، بالخصوص قبائلی معاشروں میں ایک سے زائد شادیوں کا رواج ہے کیونکہ قبائل میں تصور پایا جاتاہے کہ جتنا بڑا کنبہ ہوگا اتنی ہی آپ کی عزت ہوگی یااس سے ملتے جلتے کچھ دیگر رجحانات ہیں جبکہ اسلام میں ہرصاحب استطاعت شخص کو چار شادیوں کی مشروط اجازت ہے لیکن ایک ایسا آرمی چیف بھی تھا جس کی 112بیگمات ہیں۔ جی ہاں، دی اکانومسٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں روایت عام ہے کہ جس شخص کی جتنی زیادہ آمدن ہوگی اس کی اتنی ہی زیادہ بیگمات ہوں گی ، جنوبی سوڈان کے سابق آرمی چیف سٹاف پال ملونگ کی 100سے زیادہ بیگمات تھیں، بالکل درست تعداد تو معلوم نہیں لیکن ایک نیوزویب سائٹ نے کچھ عرصہ قبل پا ل کی 112بیگمات کا انکشاف کیا تھا جب سب سے چھوٹی بیگم ایک سکول ٹیچر کے عشق میں مبتلاءہوکر شادی کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی ۔

سعودی عرب سے افسوسناک خبر ،میزائل حملہ ،مسلمانوں میں تشویش کی لہر

ریاض : یمن سے باغیوں نے صوبہ نجران کے علاقے میں سرحدی گاﺅں پر میزائل سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ورکرزخمی ہوگیا اور آتشزدگی سے سامان جل گیاجس کی تصدیق سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کردی اور کہاہے کہ سویلین آبادی پر میزائل حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ عر ب نیوز کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان کاکہناتھاکہ حوثی باغی ایسے جارہانہ اقدامات اس لیے اٹھاتے ہیں کیونکہ انہیں ”کچھ علاقائی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے جن کا مقصد شہریوں، خطے اور عالمی سیکیورٹی کو داﺅ پر لگانا ہے“۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی فوج کاکہناہے کہ جنوبی سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے خلاف مہم کے دوران ایک اماراتی فوجی شہید ہوگیااور سعید متار الکابی کا جسد خاکی جمعہ کو وطن پہنچ گیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ 2015ءسے اب تک تقریباً100اماراتی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

سابق آرمی چیف نے بالآخر خاموشی توڑ دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) یوم دفاع کی جی ایچ کیو میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں پاک فوج کے سپہ سالار مہمان خصوصی تھے اوراسی تقریب میں پاک فوج کے سابق سربراہان اشفاق پرویز کیانی اور راحیل شریف نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر موجودہ و سابق فوجی سربراہان میڈیا اور تقریب کے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،غیررسمی گفتگو کے دوران اشفاق پرویز کیانی نےبتایاکہ وہ میڈیا سے دورہی رہتے ہیں ، اب زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ میں کوئی خودنوشت نہیں لکھ رہا اور ابھی تک ارادہ بھی نہیں، اس حوالے سے اگر کوئی خبریں ہیں تو وہ بے بنیاد ہیں ۔ اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف مرکز نگاہ بنے رہے۔مرکزی تقریب میں راحیل شریف کی آمد پر حاضرین نے تالیاں بجا کر پرجوش استقبال کیا۔

صورتحال کشیدہ ڈیفنس موڑ پر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے ”گو نواز گو “اور” رو عمران رو “کے نعرے

لاہور: لاہورکے علاقے ڈیفنس موٹر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ڈیفنس موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے تو کچھ دکانداروں نے ٹائیگرز سے کہا آپ یہاں احتجاج نہ کریں اس سے ہمارا کاروبار متاثر ہوتا ہے اسی دوران ن لیگ کے کارکن رو عمران رو کے پوسٹرلے کر وہاں پہنچ گئے اور دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر دکانداروں نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرادیا ۔

 

یہ سیاسی جماعتیں فارغ کر دی جائیں….الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے ہر طرف ہلچل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ءکے تحت سیاسی جماعتوں کی چھانٹی کا عمل شروع کردیا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اور قواعد پر پورا نہ اترنے والی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کیلئے فہرست تیار کرلی گئی۔ چند دنوں تک الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ڈی لسٹ کرنے کی منظوری لینے کیلئے بریفنگ دے گا۔ دو سو سے زائد سیاسی جماعتوں کے بنک اکاﺅنٹس صوبائی اور ضلعی سطح پر کوئی تنظیم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 333 سیاسی جماعتوں کو خطوط بھجوائے تھے لیکن دفتر نہ ہونے کی وجہ سے 58 خطوط واپس آ گئے۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں میں متحدہ مجلس عمل، نیشنل پیپلزپارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، ملت پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز پیٹریاٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 333 تک پہنچ چکی ہے جن میں 300 کے لگ بھگ ایسی جماعتیں ہیں جو کبھی بھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں اور وہ عملی طور پر غیر فعال ہیں اور الیکشن کمیشن کیلئے بوجھ بنی ہوئی ہے۔ غیر فعال ہیں اور الیکشن کمیشن کیلئے بوجھ بنی ہوئی ہیں۔ غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد زیادہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے ان کی چھانٹی کا فیصلہ کیا تھا اور بارہ جنوری کو تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط اور پبلک نوٹس کے ذریعے دفاتر، بنک اکاﺅنٹس ، عہدیداروں اور تنظیم سازی تفصیلات مانگی تھیں۔ ذرائع کے مطابق 113 سیاسی جماعتوں نے اپنے جواب الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں، تاہم اب 220 جماعتوں کی جانب سے کوئی تفصیلات نہیں بھجوائی گئیں ان میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نظریاتی، پاکستان مسلم لیگ جونیجو، جمعیت علماءاسلام نظریاتی، عام آدمی پارٹی پاکستان، سرائیکستان قومی اتحاد شامل ہیں۔ جن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو اپنی تفصیلات نہیں بھجوائیں ان میں 58 جماعتیں ایسی بھیہیں جن کو لکھے گئے ،خطوط اس لیے واپس آ گئے ہیں کہ جو پتہ دیا گیا تھا اس پر یہ جماعتیں موجود ہی نہیں۔ دو سو کے لگ بھگ ایسی جماعتیں بھی ہیں جن کی صوبائی اور ضلعی سطح پر کوئی تنظیم نہیں اور کئی سالوں سے انہوں نے انٹراپارٹی الیکشنز کا انعقاد نہیںکرایا اور وہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 پر پورا نہیں اترتیں لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن میں درج ہیں۔