Tag Archives: pak and ind

پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ کا ٹکراﺅ اہم خبر سے پردہ اٹھ گیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اور بھارت کی انڈر23 کی کرکٹ ٹیمیں آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں کھیلیں گی جہاں دونوں ممالک کے قومی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ایشین کرکٹ کمیٹی نے بنگلہ دیش میں ایمرجنگ ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں شامل ٹیمیں محض انڈر 23 کرکٹرز پر ہی مشتمل نہیں ہوں گی بلکہ عمر کی حد سے آزاد چار انٹرنیشنل پلیئرز بھی حتمی الیون کی نمائندگی کر سکیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور نیپال بھی شامل ہیں۔ گیارہ روزہ ایونٹ کا آغاز پندرہ مارچ سے کاکس بازار اسٹیڈیم میں ہو گا۔ ایونٹ ا?رگنائزرز کے مطابق پاکستان اور بھارت اس ایونٹ میں باہمی مقابلہ کریں گے جس کی تصدیق ہو چکی ہے کیونکہ یہ کوئی باہمی سیریز نہیں ہے