Tag Archives: pakistan

افغانستان کا پاکستان پر بڑا حملہ، تین ایف سی اہلکار شہید،پاک فو ج کا منہ تو ڑ جواب،پانچ دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)افغان سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہلکار مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے۔اس سے قبل 12 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے تھا اور انہوں نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی :سنسنی خیز مقابلہ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

ابوظہبی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں اصل کیا۔آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لئے 12 رنز درکار تھے اور پاکستان کے سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔بیسویں اوور کی پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد اگلی گیند پر شاداب خان نے ایک رن لیا۔ آخری اوور کی تیسری گیند پر حسن علی نے 3 رنز لیے اور شاداب خان کو کھیلنے کا موقع دیا۔شاداب خان نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور پھر اگلی گیند پر دو رنز لیکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔قبل ازیں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  124 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز دنوشکا گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر مناویرا 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

مناویرا کے آؤٹ ہونے کے بعد گنا تھیلاکا اور سدیرا سمارا وکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 رنز تک پہنچایا تو 17 ویں  اوور میں سدیرا سمارا وکرما 32 رنز  بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اسی اوور کی اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے گنا تھیلاکا کو بھی 51 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔

اننگز کے اٹھاویں اوور میں پراسنا بھی ایک رن بنا متبادل فیلڈر محمد نواز کی ڈائریکٹ تھرو پر آؤٹ ہو گئے جب کہ اسی اوور میں حسن علی نے تھسارا پریرا کو 3 رنز پر  نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

فہیم اشرف نے 19 ویں اوور میں پہلے اڈانا کو آؤٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر اداوتے کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔ اپنے اوور کی آخری گیند پر فہیم اشرف نے پتھیرانا کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی فیلڈرز نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سری لنکن بلے بازوں کو رن آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ رومان رئیس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

تیسرے ون ڈے میں باہر بیٹھنے والے عماد وسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فہیم اشرف کو آرام کرایا گیا ہے۔

قومی ٹیم نے سیریز پہلے ہی 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے تاہم اب کپتان سرفراز احمد کی نظریں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنے پر لگی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپننگ بلے باز امام الحق آج ہونے والے میچ کا بھی حصہ ہوں گے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کل 122  ون ڈے میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 81 میں اسے کامیابی، 40 میں ناکامی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

122 میچز میں سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 35 میچز کھیلے جس میں 12 بار سری لنکن شیروں نے جیت کی دھاڑ لگائی لیکن 22 بار پاکستانی شاہینوں نے فتح کی اڑان بھری۔

ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کے اس میدان میں پہلا ایک روزہ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1984 میں کھیلا گیا جس میں جیت سری لنکا کو ملی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے جنھوں نے 59 میچز میں 2464 رنز بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے 77 میچز میں 122 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بابر کی سنچری، پہلے ون ڈے میں پاکستان 83 رنز سے کامیاب

دبئی: پاکستان نے بابر اعظم اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 83 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن اس دوران قومی ٹیم تیز رفتاری سے رنز کرنے میں ناکام رہی خصوصاً بابر نے روایتی انداز کے برعکس نسبتاً سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرے کی کوشش کی لیکن 43 کے انفرادی اسکور پر دھننجیا نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔

محمد حفیظ نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تیزی سے اسکور کرتے ہوئے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اسی کوشش میں وہ جیفری ویندرسے کی وکٹ بن گئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد تجربہ کار شعیب ملک کی وکٹ پر آم ہوئی اور انہوں نے آتے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن باؤلرز کو دباؤ کا شکار کر دیا۔

بابر اور شعیب نے تیسری وکٹ کیلئے 139 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے پاکستان کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

شعیب ملک 61 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھٹی سنچری اسکور کی لیکن سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی 103 کے اسکور پر ان کی اننگز اختتام پذیر ہوئی جبکہ سرفراز صرف ایک رن بنا سکے۔

ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا کے خلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز آؤٹ

ابو ظہبی: سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے 419 رنز کے جواب  میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ تیسرے روز گرین شرٹس نے دو وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔ اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، شان مسعود نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور سمیع اسلم نے 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔  شان مسعود کو ہیراتھ نے کلین بولڈ کیا جب کہ پریرا کی بال پر سمیع اسلم ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اب اظہر علی اور اسد شفیق کی بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کا اصل ذمہ دار کون ؟اہم ترین خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا، شیل کمپنی نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین بھی پورے نہیں کیے اس کے علاوہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جب کہ آئل ٹینکر کسی بھی تکنیکی معیار کے مطابق نہیں تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے لیکن سانحہ کا باعث بننے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا جب کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہ بنایا جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا جس سے آگ لگی۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاہم عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد ا?گ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائدافراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
+

انگلینڈ نے پاکستان کو 212رنز کا ہدف دیدیا

کارڈف(ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم آخری اوور میں 211 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیبیو کرنے والے رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیلز کو 34 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی وہ 13 رنز بناسکے جب کہ بیئراسٹو بھی 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔

”ڈارک روم “….بچوں کی برہنہ فلمیں تیار کرنے والے گروہ کا انکشاف

سرگودھا (نمائندہ خبریں) بچوں کی برہنہ فلمیں تیار کرکے انہیں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سوسائٹی کالونی میں چھاپہ مار کر سعادت حسن منٹو نامی شخص کو حراست میں لے لیا اور ملزم کے کمرے میں موجود سٹوڈیو سے بڑی تعداد میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیو فلمیں تین کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسکس 42 انچ کی ایل ای ڈی اور سامان قبضے یں لے لیا۔ ناروے کے سفارتخانے کی طرف سے کی گئی شکایت پر ایف آئی اے حکام نے کارروائی کی۔ملزم کا تعلق اسکینڈی نیویا کے بدنام زمانہ گروہ ڈارک روم سے ہے ¾ ملزم بچوں کی غیراخلاقی وڈیوز بیرون ملک فروخت کرتا تھا، سرگودھا سے گرفتارملزم سعادت نے کئی راز ا±گل دیئے، کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا ¾ علاقے کے بچے اسے منٹو انکل کے نام سے جانتے ہیں، ملزم سعادت نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وڈیوز کے 100سے 200 یورو ملتے ہیں، مکروہ دھندے میں ایک کارندہ منڈی بہاﺅ الدین میں بھی موجود ہے۔ایک بچے نے بتایاکہ منٹو انکل سب بچوں سے کام کرواتے تھے ¾ دوربینیں دکھاتے تھے اور کہتے تھے کہ سی آئی ڈی ہوں ¾ جرمنی سے آیا ہوں ¾یہ انکشاف ہوا کہ ملزم نے لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خود کو بلڈ کینسر کا مریض ظاہر کیا ہوا تھا تاہم گرفتاری کے بعد سے اس کرائے کے گھر پر بھی تالے پڑے ہیں۔

پاکستان کا شاہکار منصوبہ ….دنیا بھر کی گہری دلچسپی ….دشمن حواس باختہ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ اس شاندار منصوبہ میں اب دنیا بھر کے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس عظیم منصوبے کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ آج پاکستان کی معیشت بین الاقوامی اداروں کے مطابق ایشےاءمیں تےز رفتار ترقی کر رہی ہے۔ حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کولوتارڑ میں سوئی گیس پریشر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معیشت کے میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک روز بروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے مئی 2013 کے الےکشن میں ہم نے جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لےے ہم دن رات کوشاں ہےں۔جب نواز شرےف نے ملک مےں اقتدار سنبھالا تھا اس وقت ملک معاشی طور پر دےوالےہ ہونے کے قرےب تھاخزانہ خالی تھا مگر ہماری نےتوں کے خزانے خالی نہےں بلکہ بھرئے تھے جس کے نتےجے مےں آج معاشی طورپر اےک مضبوط ملک بن چکا ہے۔ معےشت کا پہےہ تےزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔ وزےر قومی صحت نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی شور مچا لےں 2018 کے الےکشن مےں کامےابی انشااللہ مسلم لےگ ن کی ہو گی کےونکہ ہم عملی اور خدمت کی سےاست پر ےقےن رکھتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ان بڑے بڑے منصوبوں سے عوام کا معےار زندگی بلند ہو گا۔وزےر صحت نے کہا کہ ضلع حافظ آباد مےں اربوں روپے کی لاگت سے تعمےراتی کام تےزی سے مکمل ہو رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ تحصےل پنڈی بھٹےاں مےں سوا دو ارب روپے کی لاگت سے دےہاتوں مےں سوئی گےس فراہم کی جائے گی۔ حافظ آباد ، کولو تارڑ روڈ ۔ حافظ آباد سے ونےکی تارڑ روڈ عنقرےب مکمل ہو جائے گا۔ ےہ کاﺅش حافظ آباد اور اس کے دےگر ملحقہ علاقوں کو ترقی کی اےک نئی بلندی تک لے کر جائے گا۔ ےہ کہنا غلط نہ ہو کا ہماری حکومت کا محور عوام ہےں اس کو بہترےن سہولےات پہنچانا ہی ہمارا منشور ہے۔

سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے نئی پالیسی ….موجاں ای موجاں

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے میں گریڈ ایک تا 9 کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ محکمہ کے سرکاری ملازمین کیلئے مختص 20 فیصد کوٹہ پرعملدرآمد کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ریگولیشن ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق گریڈ ایک میں بیلدار کی مقررہ کوٹے کے تحت مختص پوسٹ کیلئے شرائط میں نرمی کی گئی ہے، بیلدار کی آسامی کیلئے قد کی حد پانچ فٹ آٹھ انچ سے کم کرکے 5 فٹ چھ انچ، چھاتی 36 سے کم کرکے 33 انچ کردی گئی ہے۔ ریس اور سوئمنگ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ نائب قصد، مالی فراش، واٹر کیریر اور چوکیدار کی پوسٹ کیلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں کے والدین کی مدت ملازمت کی بنیاد پر میرٹ کا تعین ہوگا۔ گریڈ 9میں کوٹہ کے تحت پٹواری کی پوسٹ پر بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہوگی،۔ گریڈ 7 میں جونئیر کلرک کی کوٹہ کے تحت پر کی جانے والی پوسٹوں پر بھرتی میرٹ پر کی جائیگی۔ گریڈ چار میںڈرائیورکی بھرتی کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹیاں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کرائیں گی۔