Tag Archives: pakistan

پاکستان کے بُرے دن ….؟برطانوی جریدے کی دھماکہ دار خبر

لندن (اے این این ) برطانوی جریدے”دی اکانومسٹ“ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں کامیاب انعقاد کیا ہوا گویا دنیا پر یہ حقیقت آشکار ہوگئی کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوگئے ہیں، ملک کامیابی کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دنیا کو پاکستان کے ویران میدانوں کے آباد ہونے سے لے کر معیشت کی بحالی اور دہشت گردی کیخلاف کامیابیاں گنوادیں۔ رپورٹ کے مطابق برے دن لد گئے، بے حال معیشت بحال ہے۔ ویران میدان آباد ہو رہے ہیں، پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔ جریدہ لکھتاہے کہ کہ پاکستان میں معاملات معمول پر آرہے ہیں، پی ایس ایل فائنل نے دی اکنامسٹ کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ دو ہزار نو کے دہشت گرد حملے کے بعد اسی شہر میں کرکٹ کا انعقاد زبردست کامیابی قرار دی۔ جریدے نے کہا کہ سوات میں بین الاقوامی اسکینگ مقابلے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی فتح کے عکاس ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تیزی پر بھی اکنامسٹ داد دئیے بغیر نہ رہا جس نے پچھلے بارہ ماہ میں تمام ایشیائی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مارچ میں مردم شماری کا انعقاد ملک کے سیاسی مفاد میں مفید قراردیاجارہا ہے۔

یہ سیاسی جماعتیں فارغ کر دی جائیں….الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے ہر طرف ہلچل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ءکے تحت سیاسی جماعتوں کی چھانٹی کا عمل شروع کردیا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر اور قواعد پر پورا نہ اترنے والی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کیلئے فہرست تیار کرلی گئی۔ چند دنوں تک الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے ڈی لسٹ کرنے کی منظوری لینے کیلئے بریفنگ دے گا۔ دو سو سے زائد سیاسی جماعتوں کے بنک اکاﺅنٹس صوبائی اور ضلعی سطح پر کوئی تنظیم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 333 سیاسی جماعتوں کو خطوط بھجوائے تھے لیکن دفتر نہ ہونے کی وجہ سے 58 خطوط واپس آ گئے۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں میں متحدہ مجلس عمل، نیشنل پیپلزپارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، ملت پارٹی، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز پیٹریاٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 333 تک پہنچ چکی ہے جن میں 300 کے لگ بھگ ایسی جماعتیں ہیں جو کبھی بھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں اور وہ عملی طور پر غیر فعال ہیں اور الیکشن کمیشن کیلئے بوجھ بنی ہوئی ہے۔ غیر فعال ہیں اور الیکشن کمیشن کیلئے بوجھ بنی ہوئی ہیں۔ غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد زیادہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے ان کی چھانٹی کا فیصلہ کیا تھا اور بارہ جنوری کو تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط اور پبلک نوٹس کے ذریعے دفاتر، بنک اکاﺅنٹس ، عہدیداروں اور تنظیم سازی تفصیلات مانگی تھیں۔ ذرائع کے مطابق 113 سیاسی جماعتوں نے اپنے جواب الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں، تاہم اب 220 جماعتوں کی جانب سے کوئی تفصیلات نہیں بھجوائی گئیں ان میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نظریاتی، پاکستان مسلم لیگ جونیجو، جمعیت علماءاسلام نظریاتی، عام آدمی پارٹی پاکستان، سرائیکستان قومی اتحاد شامل ہیں۔ جن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو اپنی تفصیلات نہیں بھجوائیں ان میں 58 جماعتیں ایسی بھیہیں جن کو لکھے گئے ،خطوط اس لیے واپس آ گئے ہیں کہ جو پتہ دیا گیا تھا اس پر یہ جماعتیں موجود ہی نہیں۔ دو سو کے لگ بھگ ایسی جماعتیں بھی ہیں جن کی صوبائی اور ضلعی سطح پر کوئی تنظیم نہیں اور کئی سالوں سے انہوں نے انٹراپارٹی الیکشنز کا انعقاد نہیںکرایا اور وہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 پر پورا نہیں اترتیں لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن میں درج ہیں۔

یکم مارچ کو تعطیل کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ای سی او سمٹ سیکورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں ای سی او سمٹ کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ دورانِ سمٹ پاکستان آنے والے سربراہانِ مملکت، سربراہانِ حکومت اور غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں میں یکم مارچ کو مقامی تعطیل جبکہ اٹھائیس فروری کو ایک بجے کے بعد تعلیمی اداروں اوردفاتر میں چھٹی کر دی جائے گی۔

پاکستان کا جارحانہ موقف….بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام

مظفرآبا د(ویب ڈیسک)وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور حکومت پاکستان کے جارحانہ موقف نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔ بھارتی حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبا یا نہیں جاسکتا مقبوضہ کشمیر میںبھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جنگ بندی لائن اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے ۔۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے باغ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور پوری دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت دہشت گرد ہے اور کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔ لائن اف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کر کے مصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستاناور حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے پر حکومت پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں ۔ حکومت پاکستان کشمیر یوں کا وکیل ہے اور میاں محمد نواز شریف نے وکالت کا بھرپور حق ادا کررہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کررہے ہیں ۔ انھوںنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوںنے کہا کہ بھارتی حکمران بھارت کے اندر سیاسی اقتدار کی خاطر مظلوم کشمیریوں کا خون بہا کر اور پاکستان کو نیچا دکھانے کی خاطر ڈرامہ کر کے عوام کو دھوکے میں ڈال کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ بھارت ورکنگ باﺅ نڈری اور لائن آف کنٹرول سمیت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر فائرنگ کرکے کشمیریوںکا خون بہا رہا ہے ۔ مگر بھارت کے اب یہ عزائم بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور انھوں نے کشمیر کو خون کی وادی بنادیا ہے ۔ آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے معصوم کشمیریوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اور اب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے اور املاک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں منظور شدہ ہے ۔ اب اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ۔ وگرنہ اس خطے میں امن وامان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی حالیہ دنوں سے جاری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری عوام پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی بھارتی عزائم کو خاک کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔

راحیل شریف نگران وزیر اعظم ….دھماکے دار خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ عام انتخابات میں نگران وزیر اعظم بن سکتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیمو کریٹک فاﺅنڈیشن کے سربراہ کنور دلشاد نے کہا کہ نگران حکومت کا نظام جمہوری عمل کا اہم حصہ ہے صرف جنرل (ر)راحیل شریف کو 2سال کیلئے سیاسی معاملات سے کنارہ کشن رہنا ہو گا تو وہ بطور نگران وزیر اعظم جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کی راہ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ جنرل (ر)راحیل شریف ملک کے سکیورٹی معاملات پر بھی اپنی ماہر انہ رائے سے اداروں کو مستفید کرنا چاہیں تو آئین انہیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتا ۔

خبر لیک پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر حکومت کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کمیٹی کو اپنی تحقیقات کے بارے آگاہ کیا ۔جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں انگریزی اخبار میں شائع متنازع خبر کی انکوائری کے لیے پہلا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو خصوصی دعوت دی گئی۔ دوسری طرف اسی بارے میں پریس کونسل آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس بارے اخبار یا اسکے اسٹاف کے خلاف کارروائی نہ کرے اور نہ ہی سورس کی شناخت ظاہر کرنے کی ضدکرے۔نثار علی خان نے کمیٹی ارکان کو خبر کے بارے پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنی طرف سے کی گئی تحقیقات کے بارے کیا تفصیل سے آگاہ کیا ۔وزیرداخلہ نے انکوائری کمیٹی کو ایک گھنٹہ کی طویل بریفنگ دی اور کمیٹی ارکان کو اپنی تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے دستاویزات بھی فراہم کیے ۔کمیٹی کے بند کمرہ اجلا س میں کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ ، پنجاب کے صوبائی محتسب نجم سعید ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز ، ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور ، آئی ایس آئی ، آئی بی اور ملٹری انٹیلی جینس کے ایک ایک نمائندے نے بھی شرکت کی ۔
کمیٹی نے کہا کہ ایسے معاملات پریس کونسل آف پاکستان آرڈیننس کی روشنی میں ایسے امور کونسل میں لائے جاتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت یا اس کے کسی ادارے نے یہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان میں نہیں لائی ۔

صوابی انٹر چینج میدان جنگ بن گیا

صوابی (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا سے آنے والے کپتان کے کھلاڑی اسلام آباد میچ کھیلنے کے لئے جار رہے تھے لیکن حکومت یہ میچ کھیلنے کیلئے راضی نظر نہیں آتی ،لگتا یو ں ہے کہ کپتان کے اعلان 2نومبر کو اسلام آباد بند ہو گا وہ ہوتا نظر آرہا ہے یوں کہا جائے جو کام عمران نے کرنا تھا وہ حکومت نے خود ہی کر دیا اور اسلام آباد آنے جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ،کرینوں اور گاڑیوں کی لمبی قطار کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ صوابی انٹر چینج پر پہنچا تو سامنے پولیس موجود تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کر دی۔ شیلنگ ہوتے ہی کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ شیلنگ سے درجنوں کارکنوں کی حالت خراب ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جھاڑیوں میں آگ لگا دی اور مورچہ بند ہو کر پولیس پر پتھراو¿ شروع کر دیا۔ کارکنوں نے پتھراو¿ کیلئے غلیل کا استعمال بھی کیا۔ دوسری جانب پولیس کی شیلنگ اور ہنگامہ ا?رائی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا گاڑی میں محصور ہو کر رہ گئے۔ اس دوران مظاہرے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ایکشن لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے جبکہ عمران خان نے ماضی میں بلند و بانگ الزامات لگائے لیکن ثبوت کوئی نہیں دیا۔انہوں نے کہا عمران خان نے میٹرو بس پر 70 ارب لگنے کا دعویٰ کیا تھا اس کے علاوہ اتفاق فاو¿نڈری کا سریا لگنے کا الزام لگا حالانکہ کے وہ کئی سالوں سے بند ہے۔مجھ پر جتنے الزام لگے ا?ج تک ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا عمران خان اسلام آباد کو بند نہیں کرنا چاہتے بلکہ سی پیک کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ سی پیک کیخلاف سازشوں میں یہ مودی سے بھی آگے نکل گئے۔2014 کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔عدالت سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرونگا کہ میرے کیس کی سماعت روز کی بنیاد پر کیا جائے ،عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کر دی ،قسم کھاتا ہوں جو کہوں گا سچ کہوں گا ،عمران خان کیخلاف 26ارب روپے ہر جانے کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں ،دھرنوں سے سی پیک منصوبے میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں ،عمران کو سی پیک منصوبے پر برق رفتار سے کام کرنے پر افسوس ہے ،عمران مخالفت میں پاک چین دوستی کا رشتہ بھی بھول گئے ،شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،شہباز شریف نے کہا کہ اب خاموش نہیں رہونگا ،عمران اب تک میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے ،عمران کا منصوبہ اسلام آباد بند کرنا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا ہے

کراچی میں بدامنی کون پھیلا رہا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان نے سب بتا دیا

کراچی (نیو زڈیسک)کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف سارش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے اور شہری علاقوں کے نمائندوں کی آواز پر کان دھرا جائے۔ سندھ میں 2 لاکھ سے زائد نوکریاں بانٹی گئیں لیکن شہری علاقوں کو محروم رکھا گیا، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں پیچی گئیں، نوکریوں کے معاملے پر وائٹ پیپز لا رہے اور اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پالیسی معتصبانہ ہے جب کہ شہر میں موجودہ بد امنی کی صورت حال کے پیچھے بھی پیپلز پارٹی کے با اثر افراد کا ہاتھ ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نمائندوں کو کام سے روکا جا رہا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف سارش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے اور شہری علاقوں کے نمائندوں کی آواز پر کان دھرا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا دور پیپلز پارٹی کے دور سے بہت اچھا تھا اور ہمیں پیپلز پارٹی کی حرکتوں کی وجہ سے پرویز مشرف کے دور کو اچھا کہنا پڑتا ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کی حرکتوں کی وجہ سے 2 بار حکومت برطرف ہوئی، وزیر بلدیات صاحب پرویز مشرف کو برا بھلا مت کہیں ان کے پیپلز پارٹی پر بہت احسانات ہیں۔