Tag Archives: paksrilanka

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست دے دی

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 102 پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیاقومی ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر ص6 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد ایک روزہ سیریز کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جب کہ احمد شہزاد کی اننگز 22 رنز تک محدود رہی۔ شعیب ملک  42 اور محمد حفیظ 25 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے گناتھیلاکا اور دلشان مناویرا نے اننگز کا آغاز کیا مگر قومی ٹیم کے بولرز نے ایک روزہ سیریز کی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے آئی لینڈرز کی ایک نہ چلنے دی۔اننگز کی تیسری ہی گیند پر عماد وسیم نے مناویرا کو بولڈ کردیا اور دوسرے اوپنر گناتھیلاکا بھی 18 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے سمارا وکراما بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکا۔ اشان پرینجن 12، مہیلا اڈاواٹے 8، سچتھ پتھی رانا 4 اور دسن شناکا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان تھسارا پریرا بھی صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ سکیگو پرسنا 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد حفیظ، عثمان خان، 2،2 جب کہ عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد قومی ٹیم نے ایک روزہ سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کرکے حساب برابر کردیا تھا۔

سری لنکن اسٹارز کا لاہور کے افق پر جگمگانے سے انکار

سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے چند روز پہلے واضح کیا تھا کہ پاکستان سے ٹوئنٹی 20سیریز کیلیے صرف ان پلیئرز کو ہی منتخب کیا جائے گا جو لاہور میں شیڈول تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کو بھی راضی ہوں گے، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ زیادہ تر اہم کھلاڑیوں نے لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے عدم دستیابی ظاہر کردی، جس پر سلیکٹرز کو اس اہم سیریز کیلیے زیادہ تر غیرمعروف کرکٹرز پر انحصار کرنا پڑا.کپتان اپل تھارنگا بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے سیریز کیلیے قیادت کی ذمہ داری تھشارا پریرا کو سونپی گئی، سری لنکا نے ستمبر میں جو آخری ٹوئنٹی 20 میچ بھارت سے کھیلا تھا اس کے اسکواڈ میں مجموعی طور پر 9 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔تھارنگا کے ہمراہ اکیلا دھنن جایا، نروشن ڈیکویلا، لسیتھ مالنگا، سورنگا لکمل، انجیلو میتھیوز، ملندا سری وردانا،لاہیرو تھریمانے اور وانندو ہاسارنگا کو بھی منتخب نہیں کیا گیا، چمیرا کاپو گدیرا نے بھی عدم دستیابی ظاہر کی۔ میتھیوز پنڈلی کی انجری کے باعث پاکستان سے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔اسکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین دنوشکا گوناتھلاکا کی واپسی ہوئی، ان پر ڈسپلنری خلاف ورزی کی وجہ سے 6 محدود اوورز کے میچز کی پابندی عائد ہوئی تھی، اس وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز نہیں کھیل پائے تھے تاہم سزاکو بعد میں 3 میچز تک محدود کردیا گیا تھا۔اسکواڈ میں 22 سالہ سادیرا سمارا وکرما بھی موجود ہیں، جنھوں نے پاکستان کے خلاف جاری سیریز میں ہی ٹیسٹ اور ون ڈے کیپ حاصل کی ہے، اسی طرح ایک اور نئے کھلاڑی منود بھنوکا کو بھی منتخب کیا گیا جنھوں نے ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کا مزہ نہیں چکھا۔ سری لنکا نے آف اسپنر مہیلا اداوتے کو بھی طلب کیا جنھوں نے 8 برس سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔آل راو¿نڈر ڈاسن شناکا پاکستان سے سیریز کیلیے ویسٹ انڈیزسے آئیں گے وہاں وہ اے ٹیم کے ساتھ موجود تھے، انھوں نے جاری چار روزہ میچ میں 102 اور 60 رنز اسکور کرکے فارم کی جھلک دکھائی ہے۔ ہیڈ کوچ نک پوتھاس اور فزیو بالا سنگھم بھی ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔اسکواڈ میں کپتان تھشارا پریرا، دلشان موناویرا، دنوشکا گوناتھلاکا، سادیرا سماراوکرما، ایشان پریانجان، مہیلا ادا وتے، ڈاسن شناکا، منود بھنوکا (وکٹ کیپر)، ساچیتھ پاتھیرانا، وکوم سنجایا، لاہیرو گامگے، سیکوگے پرسنا، وشوا فرنانڈو، اسورو ادانا، جیفری وینڈرسے اور چھاتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکاکے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے، یہ 8سال بعد پاکستانی سرزمین پر آئی لینڈرز کا پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے،اب سری لنکا پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی صف اول کی ٹیم ہو گی، اس سے قبل زمبابوین سائیڈ2015 میں لاہور میں محددو اوورز کے میچز کھیل چکی ہے۔

ٹی20سیریزکےلئے 16رکنی قومی سکواڈکااعلان

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔انضمام الحق کی سربراہی میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے آئی لینڈرز کے خلاف مختصر فارمیٹ کے تین میچوں کی سیریز کیلیے اعلان کردیا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس، عثمان شنواری اور عمر امین شامل ہیں۔ پیسر محمد عامر کی شمولیت کو فٹنس کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔ ورلڈ الیون کے خلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بننے والے سہیل خان اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے جبکہ آرام کرنے والے محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔