Tag Archives: Qamar Javed bajwa

کیا دھرنوں میں پاک فوج کاکردار ہے؟ سوال پر آرمی چیف کا کرارا جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے۔چئیرمین سینیٹ کی زیر صدارت یہ اجلاس 4 گھنٹے جاری رہا جس میں آرمی چیف نے ملکی سکیورٹی، قومی سلامتی اور غیر ملکی دوروں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے متعدد سینیٹرز نے دھرنوں سے متعلق سوالات کیے جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیا کہ دھرنوں میں پاک فوج کا کوئی کردار نہیں ہے۔ آرمی کے کردار پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک نے سوال کیا کہ کیا آپ فوج کے موجودہ کردار سے مطمئن ہیں؟ کیا فوج کو موجودہ رول سے بڑھ کر کردار چاہئیے؟ جس پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا آئین میں جو کردار ہے اس پر مطمئن ہوں۔فوج آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے اجلاس میں کہا کہ پارلیمنٹ دفاع اور خارجہ پالیسی بنائے ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 41 ملکی اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہے جبکہ اتحاد کے ٹی او آرز ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہو گی نہ ہی ہم ایسا ہونے دیں گے۔ آرمی چیف نے واضح کہا کہ ٹی وی پر تبصرے کرنے والے ریٹائرڈ فوجی ہمارے ترجمان نہیں ہیں۔ جو لوگ ٹی وی پر ہمارے ترجمان بنتے ہیں ، ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پروز مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان دونوں بہت متاثر ہوئے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ایسے دہشت گرد حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں خطے میں ہمارے امن کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں فوجی بیس پر خود کش حملے میں 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے اہم ترین مسئلہ بارے جی ایچ کیو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل باجوہ نے تعلمی اداروں میں برھتی ہوئی انتہا پسندی اور نوجوانوں کو ورغلانے کی دہشت گردی کیجانب سے کوششوں پر ملک بھر کی سرکاری اور غیر سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور سربراہان کا اجلاس کل جی ایچ کیو میں طلب کر لیا ہے ۔

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،

راولپنڈی ( نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول کے دورہ پر حاجی پیر سیکٹر پہنچ گئے۔ آرمی چیف کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان۔ کہتے ہیں کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے گی کشمریوں کا حق حاصل ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے زندگی گزار سکیں۔

آرمی چیف کا دورہ جنوبی وزیرستان…. اہم اعلان کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پرآرمی چیف نے مقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کے کردارکی بھی تعریف کی۔اس موقع پر آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سےریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے جب کہ قبائلی بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے جب کہ امن وامان کی مزید بہتری اور معاشی وسماجی ترقی کے لئے کام جاری رکھا جائے کیوں کہ علاقے میں دیر پا امن کے لئے اقتصادی ترقی اہم ہے۔

آرمی چیف کی مبارکباد ….پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے کروز میزائل بابر 3کا کامیا ب تجربہ کر لیا ،یہ میزائل آبدوز کے ذریعے 450کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل تجربہ کی کامیابی پر پوری قوم اور اسے تیار کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق اس تجربہ کی کامیابی سے روایتی حریف بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا انڈین آرمی چیف کو منہ توڑ جواب…. سرحد پار کھلبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا دعویٰ کر کے انڈین آرمی چیف خود کو دھوکادے رہے ہیں۔ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور اس کیلئے مکمل تیار بھی ہے۔

سی پیک خطے کوترقی کے نئے دورمیں داخل کردے گا

کوئٹہ (بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور کسی سے نہےں ہے،ہمارے جو لوگ نہ مجھی مےں دشمن کی سازش کا شکار ہےں ہمارے دروازے ان کے لئےے ہمےشہ کھُلے ہےں، بلوچستان کی ترقی مےں پاکستان کی ترقّی ہے،یہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمن بلوچستان کے روشن مستقبل مےں رُکاوٹ بننا چاہتے ہےں،بلوچستان کے عوام تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہےں،مےں اپنے آپ کو فوج مےں بلوچی کہلانے پر فخر محسوس کر تا ہوں۔وہ پیر کوبلوچستان کے رےکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ پرےڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہمجھے فخر ہے کہ اِس پُروقار تقرےب کے موقع پر مےں بلوچستان کے غےّور عوام کی خوشی اور کامےابی مےں شریک ہوں۔ ےہ بات صرف رسمی نہےں، بلکہ کمان سنبھالنے کے چند ہی دنوں مےں مےرا بلوچستان کا تےسرا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ لوگ مےرے دل کے کتنے قرےب ہےں۔ کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ مےرا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے اور مےں اپنے آپ کو فوج مےں بلوچی کہلانے پر فخر محسوس کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مےں اس تقرےب مےں پاس آﺅٹ ہونے والے تمام رےکروٹس کو جن مےں پولےس اور اےف سی کے دستے بھی شامل ہےں، تہہِ دل سے مبارکباد پےش کرتا ہوں۔ آپ کی چاک و چوبند ڈرل اور پُرعزم چہرے آپ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور صلاحیت کا ثبوت ہےں۔انہوں نے کہا کہمیرے بہادر سپاہیو! آپ نے جس شعبے کا انتخاب کیا ہے وہ صرف اےک باوقار پےشہ ہی نہےں بلکہ اےک عہد اور اےک عبادت بھی ہے۔ اگر آپ اِس عہد کا پاس اور عبادت کی قدر کرےں گے،توآنے والے چےلنجز کا سامنا باآسان کر سکےں گے۔ اس طرح آپ ملکی سا لمیت کے دفاع، اور صوبے مےں اَمن و امان برقرار رکھنے مےں کامےاب ثابت ہونگے۔ پاکستان ہمارا گھر،قبےلہ بھی اور مُلک بھی۔ آج سے آپ اسکی عِزّت، غےرت اور حُرمت کے رکھوالے ہےں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف آپکے، بلکہ تمام پاکستانےوں کے لئےے بھی انتہائی شُکر اور خُوشی کا دن ہے۔ بلوچستان کے بہادر اور باہمت بےٹے وطن کی آواز پر لبّےک کہتے ہوئے اِس عزم سے سرشار ہےں کہ ضرورت پڑنے پر جان بھی حاضر کر دےں گے۔ افواجِ پاکستان، اےف سی، رےنجرز، پولےس اور دےگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے قومی ےکجہتی کی ضامن بھی ہےں اور علامت بھی۔ اِسی کو مدِّنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو بطور آفےسرز اور سولجرز پاک فوج، اےف سی، پولےس اور دےگر اداروں مےں شامل کےا گےا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج قومی ےکجہتی کا مظہرہے، جس مےں تمام صوبوں کی نمائندگی، لگ بھَگ اِن کی آبادی کے تناسب کے مطابق ہے۔ ہمےں فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع مےں کسی سے پےچھے نہےں ہےں۔ ےقےنا بلوچستان کا ہر شہری پاکستان کی شان اور ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اےک بڑا اور انتہائی اہم صوبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اِس خطے کو بے شُمار وسائل اور بلوچ عوام کو بے پناہ صلاحےتوں سے نوازا ہے۔ انشاءاللہ آنے والے وقتوں مےں ےہ وسائل آپکی ترقّی کے لےے نئی راہےں کھولےں گے اور آپکی کامےابی پاکستان کی کامےابی بنے گی۔بلوچستان میں اَمن و امان کی بہتری، حکومت کی اہم ترجےح ہے اور پاک فوج اِس ضِمن مےں پولےس اور دےگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹرےننگ اور Capacity Building مےں ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دےگر اداروں اور اےجنسےوں کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کے دےگر اداروں کے ساتھ ملکر ہمےشہ ےہ کوشش کی ہے کہ اپنے محدود وسائل سے قطع نظر صوبے مےں تعلےمی، معاشرتی اور معاشی ترقّی کے لےئے اپنا مُثبت کردار ادا کرے۔ ہم عمل پر ےقےن رکھتے ہےں اور ہمارا کام آپ کے سامنے ہے۔ CPECکی بروقت تکمیل اس خطّے کو ترقّی کے ایک نئے دور میں داخل کردے گی جس کے لئےے پاک فوج دن رات کوشاں ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آنے والے کل کا بلوچ نہ صرف پاکستان، بلکہ پورے خطّے کی قےادت مےں شامل ہوگا۔ ہمارے بچوں کا مستقبل، انشاءاللہ روشن ہے اور ہماری جانےں، لہو اور پسےنہ اسکی ضمانت کے لئےے حاضر ہےں۔ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اوّلےن ترجےح ہے۔ الحمدُاللہ ہمارے بلوچ بھائےوں مےں ےہ ےقےن پےدا ہو چکا ہے کہ ان کی خوشحالی کی منزل اب اےک حقےقت ہے۔ بلوچستان کی ترقّی مےں پاکستان کی ترقّی ہے اور ےہی وجہ ہے کہ ہمارے دشمن بلوچستان کے روشن مستقبل مےں رُکاوٹ بننا چاہتے ہےں۔ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ بلوچستان کے عوام اس حقےقت کو جانتے ہوئے تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کر چکے ہےں۔ وہ دِن دور نہےں جب آپ کی حُبُّ الوطنی اور ےکجہتی کی بدولت ، نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے ےہ چند افراد اپنے اَنجام کو پہنچےں گے اور بلوچستان نہ صرف اَمن کا گہوارہ بلکہ ترقّی و خوشحالی کی مثال بنے گا تاہم مےں بھی ےہ کہنا چاہوں گا کہ ہمارے جو لوگ نہ سمجھی مےں دشمن کی سازش کا شکار ہےں، ہمارے دروازے ان کے لئےے ہمےشہ کھُلے ہےں۔ ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے اور کسی سے نہےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مَےں تمام معزّز وزراءاور حاضرےن کا مَشکور ہوں جنہوں نے اپنی مصروفےات مےں سے وقت نکال کر پاسنگ آﺅٹ کی اس تقرےب مےں شرکت کی اور رےکروٹس کی حوصلہ افزائی کی۔مےں پاس آﺅٹ ہونے والے تمام رےکروٹس اور ان کے اہلِ خانہ کو ٹرےننگ کی کامےاب تکمےل اور پاک آرمی، اےف سی اور پولےس مےں باقاعدہ شمولےت پر اےک مرتبہ پھر مبارکباد پےش کرتا ہوں۔ مےں آپکے والدےن، اساتذہ اور اُن تمام لوگوں کو بھی خراجِ تحسےن پےش کرتا ہوں جنہوں نے اِس منزل تک پہنچنے مےں آپکی مدد اور رہنمائی کی۔ مجھے ےقےن ہے کہ آپ ہمےشہ بلوچستان اور پاکستان کی عِزّت، حفاظت اور ترقّی کا باعث بنےں گے۔۔تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ،آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم ،انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،صوبائی وزراء،قبائلی وسیاسی عمائدین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی جبکہ پاس آﺅٹ ہونےوالے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے جہاں بڑے بڑے سربراہان مملکت کو بھی موقع نہ ملا

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خانہ کعبہ کے اندر جا کر زیارت کا شرف حاصل کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جو سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز خانہ کعبہ کے اندر داخل ہو کر زیارت کا شرف حاصل کیا ۔اُن کیلئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھلوا یا گیا تھا ۔

دنیا کی نمبرون فوج کے سپاسالار …. روضہ اقدس پر

سعودی عرب (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روضہ رسول پ رحاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے اپنے تین روزہ دورے کے تیسرے روز مسجد نبوی حاضری دی اور ریاض الجنہ (مسجد نبوی) میں نوافل ادا کئے۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی۔