Tag Archives: saaid ajmal

جادو گر سپنر سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باہ کہہ دیا ،جاتے جاتے دل کی بات کہہ گئے

سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ رواں سیزن کی  تمام کمٹ منٹ پوری کرنے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے اور ایک دو روز میں اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنی بھی کرکٹ کھیلاخوب لطف اندوز ہوا، کوشش کی تھی کہ کم بیک کروں لیکن اب کسی سے کوئی شکوہ نہیں۔پاکستان کے لیے 35 ٹیسٹ کھیلنے والے جادو گر اسپنر نے اپنے وقت میں دنیا بھر کے بلے بازوں کو پریشان کیا اور جلد دنیا کے بہترین گیند بازوں میں شمار ہونے لگے۔تاہم آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کے قوانین سخت کیے جانے کے بعد ان کا ایکشن پر امپائرز کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور بعدازاں ان پر پابندی عائد کی گئی۔سعید اجمل نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ میدان میں اترے تاہم ان کی گیندوں میں پہلے جیسے جادو گری نہ رہی۔سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 28.1 کی اوسط سے 178 وکٹیں حاصل کیں۔ایک روزہ کرکٹ میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 ایک روزہ میچوں میں 184 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ سعید اجمل نے 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔