Tag Archives: salman khan

سلمان خان کو سزا کے بعد کترینہ کا ایسا کام کے گھر والے بھی حیران

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے کیس کے جمعرات کو آنے والے فیصلے سے قبل ان کی سابق محبوبہ کترینہ کیف نے ان کیلئے مندر میں جاکر دعا کی تاہم سلمان خان کو پھر بھی سزا ہوگئی اور انہیں 2 راتیں جیل میں ہی گزارنا پڑیں۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی سے ہر کوئی واقف ہے ، دونوں کا کئی سال تک چلنے والا معاشقہ بھی زبان زد عام رہا ہے تاہم علیحدگی کے باوجود دونوں نہ صرف اچھے دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے اور ہر مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جمعرات کو سلمان خان کے کالا ہرن شکار کیس کا فیصلہ آنا تھا تاہم کترینہ کیف نے ایک روز پہلے (بدھ کو) سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپتا خان کے ساتھ سدھی ونایک مندر جا کر ان کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر سلمان خان کا بھانجا آہل بھی ان کے ہمراہ تھا ۔ جب سلمان خان جیل سے رہا ہو کر آئے تو کترینہ کیف سب سے پہلے ان کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھیں۔

دبنگ خان کیساتھ دبنگ اقدام ، سب دنگ رہ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی معروف سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن ‘‘کو ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا گیا۔سلمان خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ نہایت نرم دل بھی ہیں اور غریب عوام کے لیے اپنے دل میں بے پناہ درد رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر سرکاری سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘قائم کی۔ سلمان خان اپنی قائم کردہ تنظیم کی نگرانی خود کرنے کے ساتھ اس بات کا بے حد خیال رکھتے ہیں کہ  اس تنظیم کے ذریعےغریب افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو، یہی وجہ ہے کہ آج ’’بینگ ہیومن‘‘کا شمار بھارت کی مقبول ترین سماجی تنظیموں میں ہوتا ہےتاہم اب سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومین فاؤنڈیشن مقررہ وقت  کے دوران  ممبئی کے علاقے باندرا میں رضاکارانہ ڈائیلائسس یونٹس قائم کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس  تنظیم کو بلیک لسٹ کیےجانے کے ساتھ شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔ 2016 میں بی ایم سی نے 12 ڈائیلائسس سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ایک ماہ کے دوران  199 ڈائیلائسس مشینوں کے ذریعے تقریباً 10 ہزار  ڈائیلائسس کیے جانے تھے۔ اس حوالے سے بی ایم سی اور سلمان خان کی تنظیم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق بی ایم سی سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ فراہم کرے گی جب کہ این جی او سینٹرز میں تعینات کیے جانے والے عملے کے ساتھ دیگر چیزوں کا خیال رکھے گی۔ اس کے علاوہ تنظیم ممبئی کے علاقےسینٹ جون روڈ پر پالی ہل کے علاقے میں قائم الائیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی میں 24 ڈائیلائسس مشینیں لگانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ جس کی تصدیق انچارج ہیلتھ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ایڈیز کندن نے بھی کی ہے تاہم تنظیم اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینگ ہیومن کو باندرا میں ڈائیلائسس سینٹرز قائم کرنے کے لیے شارٹ لسٹڈ کیاگیا تھا جس کے ساتھ بینک گارنٹی بھی دی گئی تھی جس کا واضح مطلب یہ تھا کہ تنظیم کو اس پروجیکٹ کے لیے باقاعدہ اجازت دی گئی تھی جب کہ تنظیم  کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر پروجیکٹ مکمل نہ ہوا تو این جی اوکو بلیک لسٹ بھی کیاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب بینگ ہیومن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا اس حوالے سے بی ایم سی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اکثر سڑکوں پر بینگ ہیومن کی ٹی شرٹ پہنے سائیکل دوڑاتے نظرآتے ہیں جب کہ کئی تقریبات میں بھی سلمان خان اپنی این جی او کیلئے امداد کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔

میری ماں ہندو باپ مسلمان اور میں۔۔؟

نئی دہلی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد مسلمان اور والدہ ہندو ہیں لیکن وہ خود کو ہندو یا مسلمان کے بجائے ’انسان‘ کہتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی 15 ویں لیڈرز شپ سمٹ کے دوران بھارت کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی اس سمٹ میں شریک ہوئے اور اپنے والدین ،مذہب، ذاتی زندگی اور رئیلیٹی شو بگ باس کے حوالے سے بہت سی باتیں منظر عام پر لے کرآئے۔سمٹ کے دوران سلمان خان نے انڈیاٹوڈے گروپ کے سابق وائس چیئرمین، ایڈیٹران چیف دی پرنٹ اور معروف بھارتی صحافی شیکھرگپتا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بالی ووڈ کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ میرے والد سلیم خان مسلمان ہیں اوروالدہ سشیلا کا تعلق ہندو مذہب سے ہے لیکن میں خود کو’انسان‘کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام لوگ چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سےہو سب مل کر کام کرتے ہیں۔ انڈسٹری میں کام کرنے والا ہر شخص چاہے وہ کارپینٹر ہو، اسپاٹ بوائے ہو، لائٹ مین ہو، ہیرو، ہیروئن ہوں، ہدایت کارہویا پروڈیوسرہو کوئی بھی اس بات کو محسوس نہیں کرتا کہ کون کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ یہاں ہندو، مسلم،سکھ، عیسائی جیسا کچھ نہیں ہے۔ جب کہ کوئی اونچ نیچ بھی ہماری انڈسٹری میں نہیں ہے۔ یہاں کام کرنے والا ہر انسان عزت کا مستحق ہے۔ سلمان خان کی اس بات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ خود کو ہندو یا مسلمان کے بجائے ’انسان‘قرار دیتے ہیں اور’انسانیت‘ان کے نزدیک سب سے بڑا مذہب ہے۔
سمٹ کے دوران سلمان خان نے بھارت کےمتنازعہ ترین رئیلٹی شو بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میڈیا میں یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ بگ باس کا مواد پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے اور گھر میں موجود لوگ بگ باس کے احکامات کے مطابق لڑائی جھگڑے کرتے ہیں لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ آپ خود سوچیں کہ بگ باس کی ٹیم شو کو ہربارایک نیا موڑ دیتی ہے تو یہ کس طرح پہلے سے طے شدہ ہوسکتا ہے۔

مشہور فلم ریس کی تیسری فلم میں چھوٹے نواب آﺅٹ ، کس کو جگہ ملی ، دیکھئے خبر

ممبئی (خصوصی رپورٹ) اداکار سلمان خان ”ریس“ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ ہوں گے۔ ”ریس“ کی پہلی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن پروڈیوسر رمیش تورانی اس کے تیسرے سلسلے کی فلم میں اداکار سلمان خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جس کی ہدایتکاری ریموڈی سوزا دیں گے۔ واضح رہے کہ 2008ءمیں بنائی گئی فلم ”ریس“ میں سیف علی خان‘ انیل کپور‘ کترینہ کیف‘ بپاشا باسو‘ اکشے کھنہ اور سمیرا ریڈی جبکہ 2013ءمیں بنائی گئی دوسری فلم میں سیف علی خان‘ انیل کپور‘ دپیکا پدوکون‘ جان ابراہم‘ جیکولین فرنینڈس اور ادیتیا پنچولی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دبنگ خان کی نئی فلم کی دبنگ انٹری ….فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ نے ریلیزسے قبل ہی 132کروڑ کی ریکارڈ کمائی کرکے فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا۔تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرثابت کردیاکہ فلم انڈسٹری کےحقیقی سلطان وہ ہی ہیں۔نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم ساز کبیرخان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کے ڈسٹری بیوشن رائٹس پورے بھارت کے لیے132کروڑ میں خریدے ہیں۔اوربالی ووڈ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ڈیل بن چکی ہے۔سلمان خان کی فلم نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘کو پیچھے چھوڑ دیا ہےجس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔بالی ووڈ کے سلطان سے متعلق فلمی ناقد جےپرکاش چوکسے کاکہناہےکہ سلمان خان ’اس وقت بالی وڈ کےٹاپ اسٹار ہیں۔

دبنگ خان کیلئے انتہائی مشکل عمل کونسا ہے ؟؟

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہےکہ وزن میں اضافے کے بعد کمی کرنا انتہائی مشکل عمل ہے جس میں کافی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے لیے وزن میں 17 کلو کمی کرلی ہے جس کے لیے انہوں نے ورزش، سائیکلنگ اور کھانے پینے میں احتیاط شروع کررکھی ہے لیکن اب سلو میاں نے وزن میں کمی کو تکلیف دہ عمل قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وزن میں اضافے کے بعد دوبارہ کم کرنا کسی صورت آسان نہیں ہے بلکہ تکلیف دہ عمل ہے جب کہ فلم ”سلطان“ میں میرا وزن 96 کلو تھا لیکن اب فلم”ٹائیگر زندہ ہے“ کے لیے سخت محنت و مشقت کے بعد وزن میں 18 سے 20 کلو کمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رقص پر مبنی فلم کے لیے بھرپور تیاری کررہا ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ”سلطان“ میں پہلوان کا کردار نبھایا تھا اور فلم نے پاکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔

سلمان خان شادی شدہ اور بیٹی کے باپ ہیں ….حیرت انگیز انکشاف سے ہلچل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 10 سے باہر کیے گئے پنڈت سوامی اوم نے سلو میاں کے شادی شدہ ہونے کا دعوی کردیا۔مشہور رئیلٹی شوبگ باس سیزن 10 سے نکالے گئے پنڈت سوامی اوم آئے روز سلمان خان پر نت نئے الزامات عائد کررہے ہیں جب کہ پنڈت سوامی سلو میاں پر ہندو ثقافت کا سخت ناقد ہونے اور ایڈز جیسی موذی مرض کا شکار ہونے کا دعوی کرچکے ہیں لیکن اب انہوں نے سلو میاں کے بارے میں ایک اور دعوی کردیا ہے۔سلمان خان فلمی دنیا کے وہ کنوارے ہیں جنہوں نے متعدد افیئرز کے باوجود شادی کا لڈو نہیں کھایا لیکن اب بھارتی پنڈت سوامی اوم نے سلومیاں کوشادی شدہ قرار دے دیا ہے جب کہ پنڈت نے دعوی کیا ہے کہ سلمان نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ بیٹی کے باپ بھی ہیں جو لندن میں مقیم ہے ۔ پنڈت کے مطابق سلمان کی شادی سے متعلق ان کے گھر والوں کوعلم ہے جسے جان بوجھ کر سب سے مخفی رکھا جارہا ہے۔دوسری جانب سلمان خان بگ باس کے باعث ہمیشہ سے ہی تنازعات میں گھرے رہتے ہیں لیکن اب انہوں نے سوامی اوم کی جانب سے کردار کشی پرشو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ چینل انتظامیہ کی جانب سے بگ باس کے رواں سیزن کی اختتامی تقریب میں پنڈت سوامی اوم کو بلانے کے اعلان پرسلومیاں نے شو کے بائیکاٹ کی دھکمی بھی دے ڈالی جس کے بعد چینل انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا ۔واضح رہے کہ سلمان خان اب تک بگ باس کے کئی سیزن کی میزبانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور ایک قسط کا 10 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کررہے ہیں۔

سلمان خان کو 7 سال قید کی سزا …. اہم انکشاف

جودھپور( ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے خلاف جودھپور کی عدالت میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مقدمہ کا فیصلہ 18 جنوری کو سنایا جائے گا جس کے بعد ایک بار پھر سلو میاں کے سر پر جیل جانے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔بالی وو اسٹار سلمان خان اور تنازعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ سلو میاں ایک کے بعد ایک نئی مصیبت میں پھنستے چلے جاتے ہیں جب کہ گزشتہ دنوں ان کے 2 مقدمات میں بریت کے خلاف ریاستی حکومتوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن اب ایک اور کیس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان پر قائم غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کی سماعت کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے اداکار کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جب کہ سماعت کے موقع پر مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا تاہم جرم ثابت ہونے کی صورت میں سلو میاں کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا کے خطرے کے پیش نظر سلمان خان بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کے قانونی مشیروں نے سزا سے بچنے کے لیے دوسری راہیں تلاش کرنا شروع کردی ہیں جس کے بعد ہائی کورٹ سے فوری رجوع کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 1998 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

دبنگ خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان، اوم پوری کی دلی خواہش پوری نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے، اوم پوری نے سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس ۔سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سلمان خان نے اوم پوری کی بگ باس سیزن 10 میں شرکت کی دعوت کو بخوشی قبول کرلیا تھا، لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار اوم ۔پوری کو مزید مہلت نہ دی۔دوسری جانب سلو میاں کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں اوم پوری اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جو ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ٹیوب لائٹ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہم شہرہ آفاق اداکار سے محروم ہوگئے۔

سلمان خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کی لیے خاص تحفے کا اعلان

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ فلمی ستارے جتنا اپنے مداحوں کے قریب رہتے ہیں، اتنا ہی مقبول رہتے ہیں، شاید اسی لئے بالی ووڈ کے خوبرو خان نے اپنے جنم دن پر اپنے پرستاروں کیلئے کچھ خاص پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 27دسمبر کو سلمان خان نے ایک ایسی ایپلی کیشن لاو¿نچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے فینز سے مزید قریب ہوسکیں گے اور اپنی زندگی اور فلمی کیرئیر سے متعلق آگاہکیا کریں گے۔ اور سلمان خان نے ٹوئیٹر پر اس ارادہ کے بارے میں اس خاص تصویر کے ساتھ اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انگریزی میں درج ہے کہ ”یہ 27 دسمبر کو میری ایپ کا برتھ ڈے ہے، صرف آپ کے لیے“،سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنےوالے سلمان خان رواں سال”سلطان“ کی کامیابی پر بے حد مسرور ہیں اور اسی خوشی کو وہ اپنے جنم دن پر مداحوں کے ساتھ ایپلی کیشن لاو¿نچ کر کے منانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل سونم کپور اور سنی لیون بھی ایپلی کیشن لاو¿نچ کرچکیں ہیں۔