Tag Archives: sarfaraz

کرکٹ کے ہیروسرفراز کی موج مستیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز، بولر وہاب ریاض اور بیٹسمین بابراعظم کی بھارتی گانوں پر موج مستیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور نوجوان بیٹسمین بابراعظم کو میدان کے اندر پرفارمنس دینا خوب آتا ہے لیکن سفر کے دوران بھی یہ تینوں انجوائے کرنے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی ہے جس میں کپتان سرفراز احمد اور بیٹسمین بابر اعظم بھارتی گانوں پر جھومتے نظر آرہے ہیں ۔

Sarfaraz in a mood

A post shared by Wahab Riaz (@wahabviki) on

بکیزکی سرفرازاحمد کوجال میں پھنسانے کی کوشش ناکام

کراچی:  بکیز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جال میں پھنسانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگرانھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی، اس سے حکام خواب غفلت سے جاگے اوربظاہر انتظامات سخت کردیے ہیں۔