Tag Archives: shaharyarkhan-afp

بی سی سی آئی کے انکار پر آئی سی سی کی زنجیر عدل ہلائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) شہریار خان کی چار ماہ بعد قذافی سٹیڈیم میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے میں پاک بھارت سیریز میں مودی سرکار کو بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ شہریار خان نے کہا کہ بھارت سے غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کو تیار ہیں۔ سیریز نہ ہونے پر نقصان کا ازالہ ملنا چاہئے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کم ازکم ایک سال مزید ٹیم کی کپتانی کریں۔ سلیکٹرز کے کام میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ شہریار خان کو پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید دکھائی نہیں دیتی۔ کہتے ہیں بھارتی بورڈ پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں اپنی ٹیم نہیں بھجوانا چاہتا۔