Tag Archives: shahbaz-sharif

پنجاب پشاور اور سندھ کی طرح سست روی کا شکار کیوں نہیں پنجاب باقی تمام صوبوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں میں پیچھے کیوں نہیں چیف جسٹس کا خادم پنجاب کے برق رفتار ترقیاتی منصوبوں پر ازخود نوٹس!

پاکستان میں عدالتی نظام کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور کسی بھی ملک کا عدالتی نظام اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے ۔ آج پاکستان کے چیف جسٹس کی جانب سے ایک بیان منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی کارکردگی پر توجہ برتے ۔۔نیز یہ کہ آپ نے سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیا۔یہ بیان سرکاری یا عدالتی حیثیت کا کم اور ذاتی نوعیت کا زیادہ لگا کیونکہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں جاری کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کی مثال دنیا دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی کو پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر کافی سراہا جا رہا ہے اور حکومت پنجاب کی کاوشوں کو بے انتہا پسند کیا گیا ہے۔شہباز شریف کے ویژن کو باقی ترقی پزیر ممالک کے حکمرانوں کے لئے ایک کامیاب مثال کے طور پر گردانا جا رہا ہے۔۔ ترقیاتی کاموں کا اتنی شفافیت اور کم وقت میں ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔۔ ابھی چندروز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے1ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اور جدید ترین منصوبے ’’پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ‘‘کا افتتاح کیا گیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد اور ڈاکٹرز کی جانب سے بھی خادم پنجاب کی اس کاوش کو بے پناہ پسند کیا گیا۔۔ بین الاقوامی معیار کے ڈاکٹروں کو اس ہسپتال میں بھرتی کرنے کا مقصد اتنا ہے کہ ہمارے یہاں کے لوگوں کو علاج کی غرض سے بیرون ممالک نہ جانا پڑے اور پوری دنیا سے اپنے اپنے شعبے کے ماہر ڈاکٹروں کو اس ہسپتال میں بھرتی کرنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہونا چاہئے ہم اگر تجربے اور مہارت کو صرف پیسوں کی بنیاد پر تولتے رہے تو کبھی بھی آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ اور جو بھی ڈاکٹر حضرات بیرون ملک میں ملین روپوں کی نوکری اور عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کرخادم پنجاب کے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، چیف جسٹس کا یہ بیان کیا ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور حب الوطنی کی تذلیل نہیں!

اپنے ترقیاتی پراجیکٹس کی رپورٹ کا ہر سہ ماہی خود جائزہ لیتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ان دنوں برطانیہ کے شہر لندن میں موجود ہیں لیکن اپنے کام کےتئیں ان کی لگن اور محنت ان کی بین الاقوامی شہرت کا راز ہے ۔ وزیراعلی پنجاب کا یہ خاصا رہا ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی پراجیکٹس کی رپورٹ کا ہر سہ ماہی خود جائزہ لیتے ہیں اور یہ روٹین سالہا سال سے چلی آرہی ہے آج لندن میں ہونے کے باوجود اپنے اس سہ ماہی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ڈویلپمنٹ کا بذات خود جائزہ لیا تقریبا تین گھنٹے دورانیے پر مشتمل تقریب میں وزیر تعلیم رانا مشہود، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور دیگر سرکاری افسران نے حصہ لیا اس سہ ماہی جائزے میں عالمی شہرت یافتہ ایجوکیشنسٹ اورڈیفڈ کے مینجنگ پارٹنر ، ڈلیوری ایسوسی ایٹ سر مائیکل باربر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان میں بالخصوص پنجاب نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کا ذکر کیا ان کا کہنا تھا کی ساری ترقی کا سہرا وزیراعلی پنجاب کے سر جاتا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ویژنری قیادت نے بہت متاثر کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں ۔ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ محنتی، مخلص ، دیانتدار، باوقار ، با حوصلہ، سربلند اور منزل کے حصول کیلئے سر بکف ہیں پنجاب کی ’’گریٹ سٹوری‘‘مجھے ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی ۔ یہ پنجاب میں ترقی کے سفر کا آغاز ہے ، انجام نہیں ۔انہوان نےکہا کہوزیر اعلی کی تعلیم اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے توجہ اور ارتکاز پر ہمیشہ حیرت زدہ ہوا ہوں ۔آپ کی قیادت پرتھرڈ پارٹی کے تجزیے کے مطابق پنجاب میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کے اعداد و شمار قابل رشک ہیں ۔پنجاب نے محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہت سارے اختراعی اقدامات کر کے سبقت حاصل کر لی ۔بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ یہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے لیکن حکومت پنجاب نے اور خادم۔پنجاب کے وژن نے یہ کر دکھایا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو اینٹ گارے سے نکال کر سکول لیجانا وزیر اعلی پنجاب کا متاثر کن اقدام ہے ۔ تقریب کے دیگر شرکا نے بھی خادم پنجاب کی شبانہ روز محنت اور انتھک کاوشوں کو سراہا اور دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں تعلیم اور صحت کے امورمیں بے مثال کامیابیاں حاصل کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد پیش کی۔ صحت کے شعبہ میں دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے سہولیات کو فراہم کرنا ایک لائق تحسین اقدام ہے اجلاس میں صحت کے شعبے میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اور ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی، سٹی سکین مشینوں کی تنصیب، موبائل ہیلتھ یونٹ کی پرفارمنس، ٹیچنگ سکولز کی کارکردگی اور دیگر امور پر خادم پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں سکولوں کی کارکردگی، نئے اسکولوں کی تعمیر، دیہی علاقوں میں بچوں کی انرولمنٹ، اساتذہ کی ٹریننگ اور غریب اور مستحق طلباء کو پیف کے ذریعے ملنے والے سکالرشپ پر وزیراعلی کو رپورٹ کیا گیا وزیر اعلی نے بذات خود تعلیم اور صحت کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور عملے کی محنت کو سراہا اجلاس کے اختتام پر انھوں نے سر مائیکل باربر اور دیگر شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اور تعلیم اور صحت کے شعبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا عہد نبھاتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے اس سہ ماہی اجلاس کی صدارت کرنا اور محکمے کے افسران سے رپورٹ طلب کرنا ایک قابل قدر اقدام ہے

شہباز شریف نے زینب کے قاتلوں بارے اہم اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 1کروڑ انعام اور پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے30،30 لاکھ امداد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت قصور واقعے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں قصور واقعے اور امن و امان کی حالیہ صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سیکیورٹی افسران کی شرکت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نےنااہلی پرآرپی اوقصورکی سرزنش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نااہلی پرآرپی او قصور کی سرزنش کرتے ہوئے قتل کا چالان 24گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کوآئندہ 24گھنٹے میں یقینی بنایاجائے، گزشتہ ایک سال کے تمام کیسزپربھی پیشرفت کی جائے۔اجلاس میں شہبازشریف نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے لیے 30 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا اور زیادتی اور قتل کی سنگین واردات پر دہشتگردی کی دفعات لگانے کا عندیہ بھی دیدیا۔

 

بلوچستان کا بدلتا سیاسی منظرنامہ ۔۔۔شہباز شریف ڈٹ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ہماری حکومت اس تحریک سے بچ جائے گی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم جمہوری عمل کو سپورٹ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری عمل چلتا رہے، بلوچستان میں ہماری حکومت کے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے کچھ نہیں ہوگا ہماری حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں جب کہ جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ منتخب نمائندے اپنے فیصلے خود کریں۔شہبازشریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان یوٹرنز کا ماسٹر ہے انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایک کلو واٹ بجلی کا منصوبہ تک نہیں لگایا، عمران خان نے صوبائی حکومت کے 4 سال ضائع کردیے وہ کس منہ سے اب عوام کے پاس جائیں گے؟

آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وزیرِ اعظم کے امیدوار شہبازشریف ۔اِس اعلان کے بعدسعودیہ کا پہلا دورہ اہمیت کا حامل

شہباز شریف کاسعودی شاہ سلمان کے خصوصی دعوت نامہ پر سعودیہ عرب کے تین روزہ دورہ کو سیاسی حلقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔تبصرہ نگاروں کا خیال ہے جس عزت و تکریم سے شہبازشریف کو نوازا جا رہا ہے پاکستان کے کسی وزیراعلیٰ کا مقدر نہیں بنا۔اِس سے قبل او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو خصوصی طور پر مدوح کیا گیا تھا اور اب سعودی حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے لیے خصوصی طیارہ بھیجا گیا یہ ایک صوبے کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بھی باعث اعزازہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اس اعلان کے بعد کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں وزیرِ اعظم کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے،جو یقیناًاِس پس منظر میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ معروف تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ ماننا پڑے گا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ الیکشن کیلئے شہبازشریف کا نام وزیراعظم کی حیثیت سے نامزد ہونا میرٹ کے تمام تقاضوں پر پورا اُترتا ہے ۔پاکستان میں اِس وقت سیاسی قائدین میں صرف شہبازشریف ہی ایسی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اُبھر کر سامنے آ رہے ہیں جن کے ہاتھوں میں پاکستان کی بھاگ دوڑ باعث اعتماد اور اطمینان تصور کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ شہبازشریف صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں یکساں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ شہبازشریف کے ویژن کا انداہ اِن بیانات سے لگایا جا سکتا ہے جو اُنہوں نے سعودیہ عرب روانہ ہونے سے قبل اپنی سیاسی ملاقاتوں میں دیئے کہ ’’معاشرے میں رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہم اس روشن پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کا خواب قائدؒ نے دیکھا تھا۔موجودہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں‘‘ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سعودی شاہ سلمان کی دعوت پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سفیر نے 3 روز قبل وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی اور انہیں شاہ سلمان کی طرف سے فوری ملاقات کا پیغام دیا تھا اور وزیراعلی پنجاب کے لئے شاہی خاندان کا خصوصی طیارہ بھیجا گیا ۔پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے آج (جمعرات کو) مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ فجر ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کئے اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مسجد نبوی ﷺ میں شہبازشریف کے اِس اللہ لوگ والے انداز نے عاشقانِ رسولﷺ کے دل باغ باغ کر دیئے ہیں۔ مزید براں اپنے دورے کے دوران وہ سعودی عرب کی قیادت اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اور دیگر اعلیٰ سعودی عہدیداروں سے دو طرفہ امور اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے بار ے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ بات چیت کے ایجنڈے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم سے متعلق حال ہی میں منظور ہونے والی قرارداد کے بعد کی صورتِ حال بھی شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی طور پر نہایت قریبی اور دوستانہ سفارتی تعلقات رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون رہا ہے۔اور مستقبل کے متوقع وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی قائدین سے ملاقاتوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اقتدار کے کھیل میں کوئی رشتہ دار نہیں، مرکز میں کس کی بادشاہت اور پنجا ب میں کون راج کرے گا ؟

کراچی(خصوصی رپورٹ)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ابھی وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار بنانے کی بات اشارتاً کہی تھی ،ن لیگ الیکشن جیت گئی تو مریم مرکز اور حمزہ پنجاب کی سیاست کریں گے،پنجاب کو چارصوبوں میں تقسیم کر کے ایک صوبہ، مریم، دوسرا حمزہ،تیسرا کیپٹن صفدراور چوتھا اسحاق ڈار کے بیٹے کو دیدیا جائے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس ، امتیاز عالم، حسن نثار، شہزاد چوہدری، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی نے عائشہ بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سوال 2018 کے انتخابات ،پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے بہترا ٓپشن کون ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز غیرسیاسی بچے نہیں ہیں۔حسن نثار نے کہا کہ اقتدار کے کھیل میں کوئی رشتہ دار نہیں ہوتا ہے، پنجاب کو چارصوبوں میں تقسیم کر کے ایک صوبہ، مریم، دوسرا حمزہ، تیسرا کیپٹن صفدراور چوتھا اسحاق ڈار کے بیٹے کو دیدیا جائے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے، شہباز شریف کو خود بھی بھروسہ نہیں کہ انتخابات میں فتح کے بعد انہیں وزیراعظم بنایا جائے گا۔شہزاد چوہدری کا کہناتھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کر کے پارٹی میں اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کو اس صورتحال میں وزیراعظم بننے سے انکار کردیناچاہئے۔ شاہد خاقان عباسی نے ابھی تک پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ ن لیگ نے ابھی وزارت عظمی کے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار بنانے کی بات اشارتا کہی تھی ، شہباز شریف قومی و صوبائی دونوں اسمبلیوں کا انتخاب لڑیں گے، اگر ن لیگ مرکز میں الیکشن ہار گئی تو شہباز شریف وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے، حمزہ کی دلچسپی پنجاب میں جبکہ مریم کی دلچسپی مرکز میں ہے، اگر ن لیگ الیکشن جیت گئی تو مریم مرکز اور حمزہ پنجاب کی سیاست کریں گے۔امتیاز عالم نے کہا کہ اقتدار میں خاندانی سسٹم نے سیاست، جمہوریت، آئین اور سویلین بالاداستی کو نقصان پہنچایا ہے، ہم جمہوریت کی بالادستی کیلئے اس لئے کام نہیں کررہے کہ خاندانِ شریف کے آل اولاد در اولاد اقتدار میں آتے رہیں،نواز شریف کی طرف سے شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے سے ان کا سارا بیانیہ الٹ گیا ہے۔ارشاد بھٹی کاکہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نواز یا حمزہ شہباز میں سے کوئی بھی بہتر آپشن نہیں ہے، دونوں میں سے کسی کا وزیراعلی بننا ملک، جمہوریت اور ن لیگ کے ساتھ دشمنی ہوگی، جاوید ہاشمی، سعد رفیق، پرویز رشید یا ضعیم قادری کیوں نہیں وزیراعلی بن سکتے ،ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ شریف خاندان میں پیدا نہیں ہوئے۔

 

جھوٹے سیاستدان ہاتھ ملتے رہ جائیں گے

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا ہے اور محنت سے نئی تاریخ رقم کرکے ملک میں دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دورکئے ہیں ۔قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے مسلم لےگ(ن) کے تارےخی کارنامے کو ہمےشہ ےادرکھے گی اورتوانائی منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافےت سے تکمےل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو تارےخ مےں سنہری حروف سے لکھاجائےگا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار لندن میںپاکستان مسلم لےگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔ہماری حکومت نے خوداپنے وسائل سے بھی بجلی کے کئی کارخانے لگائے ہیں جبکہ چین نے بھی اس حوالے سے پاکستان کا ایک عظیم دوست کی حیثیت سے بھرپور ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم ا لشان منصوبہ ہے جو گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میںتیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔36ارب ڈالر کی سرماےہ کاری توانائی کے منصوبوں مےںکی جاری ہے ۔چےن کی بے مثال سرماےہ کاری کے تحت پاکستان بھر مےں کوئلے، شمسی،ہائےڈل اوردےگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگ رہے ہےںاور بجلی کے کارخانے مکمل ہونے سے پاکستان کی پےاسی دھرتی کو توانائی مل رہی ہے ۔توانائی سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کر کے اپنی جےبےں تو بھریں لےکن بجلی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہ دی۔ ملک کو اندھےروں مےں دھکےلنے اورترقی کے سفر مےں روڑے اٹکانے والوںکو قوم کبھی معاف نہےں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںاوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام2018 کے انتخابات میںبھی خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے اور الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ وزیراعلی پناب محمد شہباز شریف کا قصور کے علاقے واڈانہ سٹاپ کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور صوبائی وزیر میاں یاورزمان کے والد وسابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ میں چرچ کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے۔ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساﺅتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس منصوبے کو بہترین انداز او رپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی ، چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچاتاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے اورجنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے نیت نیک ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے۔ پنجاب حکومت نے ہر منصوبے کے انٹرنل آڈٹ کا نظام بنایاہے اورموثر مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا میکنزم بھی متعارف کرایا گیاہے۔

 

شہباز کی اونچی پرواز ۔۔۔ امت مسلمہ کے اہم ترین مسئلہ پر بات چیت کیلئے خصوصی شرکت کا دعوت نامہ

لاہور (ویب ڈیسک)شہبازشریف کا اپنی قائدانہ سوچ کے باعث پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلم اُم کے صف اول کی لیڈرشپ میں شمار وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی او آئی سی میں شرکت سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کیونکہ اِس سے قبل پاکستان کے کسی بھی صوبے سے وزیراعلیٰ کو اوآئی سی سمیت کسی بھی غیر معمولی عالمی کانفرنس کیلئے مدوح نہیں کیاگیا۔تو یہ پنجاب کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے فخریہ لمحات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خصوصی دعوت نامہ پرترکی میں فلسطین کے حوالے منعقد ہونے والی او آئی سی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اُس پُرخلوص عزم کی بھرپور عکاس ہے ،جسکا وہ ہر موقع ،ہرمقام ہر سطح پر ایک صوبہ کی نہیں بلکہ پاکستان کے ترقی اور اتحاد کا اظہار کرتے ہیں ۔ اور آئی سی میں شرکت شہبازشریف کے اُس بھرپور جذبے و تڑپ کی بھی ترجمانی کا حاصل ہے جو وہ مسلم اُمہ کی باہمی اتحاد کیلئے رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے مسلم اُمہ کی جانب سے شہبازشریف کی مسلمانوں کیلئے مخلصانہ کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے ۔شہباز شریف کی سحرانگیز شخصیت میں یہی وہ قابل تقلید اور قابل تعریف و تحسین پہلو ہیں جس کی بدولت وہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی دن بہ دن اپنا ایک خاص مقام حاصل کر رہے ہیں ،دیگر صوبوں کی عوام کا بھی ماننا ہے کہ شہبازشریف صرف اپنے صوبے کی نہیں بلکہ ہمیشہملک و قوممفاد کی بات کرنے کے باعث ایک قومی لیڈر کی حیثیت سے اُبھر رہے ہیں ، جبکہمسلم دنیا کے اتحاد کی بہتری کے حوالے سے سوچ کے باعث شہبازشریف طیب اردگان جیسی صف اول کی ورلڈ لیڈر شپ میں شامل میں ہو رہے ہیں۔
روانگی سے قبل شہبازشریف نے عوامی سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’وزیراعظم عباسی کے ہمراہ یروشلم کے حوالے سے منعقدہونے والی غیر معمولی کانفرنس او آئی سی میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، مسلم اُمہ کے قائدین کو غیر معمولی صورتحال سے نبٹنے کیلئے غیرمعمولی فیصلے کرنا ہونگے،جو فلسطین ک صورتحال سے بھی زیادہ بڑی ہے‘‘
https://twitter.com/CMShehbaz/status/940549672522960896
،جبکہ اپنے دوسرے پیغام میں کہا کہ ’’اب یہ عالمی امن کیلئے ایک سوال ہے ، فلسطینی مسلمانوں کے حوالے سے پالیسی میں کوئی غلطی نہ کی جائے ،جو عالمی امن و سلامتی سے منسلک ہے‘‘
https://twitter.com/CMShehbaz/status/940550192721485825
واضح رہے کہ امریکہ کے یروشلم میں سفارت خانے کو منتقل کرنے اور اسرائیل کا حصہ ماننے پر اسلامی سربراہان کا سخت ردعمل آیا جس میں قابل ذکر ردعمل شہبازشریف کا تھا ،اِس فکرمندی کا اظہاراُنہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام پر کچھ اِن الفاظ میں بھی کیا کہ یروشلم مسلمانوں کیلئے سُرخ لائن ہے،قبلہ اول کی حاکمیت کے تحٖفظ کیلئے مفتقہ موقف لازمی ہے جسکے لئے اقبال ؒ نے اہل یورپ سے پوچھا کہ
ہے خاکِ فلسطین یہ یہودی کا اگر حق
ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اہلِ عرب کا
https://twitter.com/CMShehbaz/status/938809766385680384
وزیراعلیٰ پنجاب کے او آئی سی میں شرکت کی خبر سوشل میڈیا پرزیربحث ہے ،عوام کانفرنس میں شمولیت کے دعوت نامے پر شہبازشریف کی قائدنہ صلاحیتوں کو پاکستان کیلئے قابل فخر اور قابل اعزاز قرار دے رہی ہے۔شیخ عبید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف ہی کیوں؟ ۔۔۔۔کیوں کہ یہ پنجاب کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا لیڈر بھی ہے
https://twitter.com/IamSheikhubaid/status/940570991536766976
داؤ طارق نے خوبصورت انداز میں اِس شعر کے ساتھ’’جانے نا جانے گُل ہی نہ جانے۔۔باغ تو سارا ہی جانے ہے‘‘ پاکستان کے سیاسی منظر نامے کوبیان کرتے ہوئے کہا ہے یہ اعزاز کسی کے کم نہیں کہ مسلم اُمہ بھی سی ایم شہباز کی کاوشوں کو سراہتی ہے
https://twitter.com/DawoodTariqAwan/status/940556111954006016
لاہور سے حسیب اعجاز نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے پاکستان میں اپنے نام کا لوہا منوانے والا وزیراعلیٰ ورلڈلیڈرشپ کی صفر میں بھی شامل ۔ پاکستان کیلئے قابل فخر اور قابل اعزاز
https://twitter.com/uni_urdupost/status/940579016666439681
’’او آئی سی کیلئے صوبے کے وزیراعلیٰ کو دعوت نامہ۔۔کبھی نہیں، درحقیقت مسلم اُمہ شہبازشریف کی صلاحیتوں کو پسند کرتی ہے‘‘یہ کہنا ہے وجیہ احمد کا
https://twitter.com/wajeeha_ahmad/status/940559207744589824
محمد فہد آصف نے کچھ یوں وضاحت طلب کی کہ ’’کس حیثیت میں شہبازشریف جا رہے ہیں؟ اگر آپ سی ایم پنجاب کی حیثیت سے جارہے ہیں تو دیگر وزیراعلیٰ ہمراہ کیوں نہیں؟‘‘
https://twitter.com/mfahadasifmirza/status/940550100656558080
جسکا جواب شانزے مصطفی نے اِس خوبصورت انداز و بیان میں دیا کہ چونکہ شہبازشریف نے کچھ کردیکھا یا ہے،صوبے کی اکثریت انہیں پسند کرتی ہے،اور یہ ورلڈلیڈرشپ کیساتھ اچھے تعلقات بھی رکھتے ہیں، اس لئے انہیں مدوح کیا گیا
https://twitter.com/ShanzeyMustafa/status/940557998203789312
جو لوگ شہبازشریف پر تنقید کر رہے ہیں اُنہیں شرم آنی چاہیے یہ کہا شامل ملک میں اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ،مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سارے مسلمانوں کا فرض ہے یرشلوم کے مسلم بھائیوں کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں
https://twitter.com/Shamilmalik/status/940561205332205568
اسلام آباد کے رہائشی فیضان خان اپنے ٹوئیٹ میں لکھتے ہیں کہ کیڑے نکالنے اور ہر چیز پے تنقید کرنا تو پاکستانیوں کی رگ رگ میں بسا ہے،بس وہ وجہ دیکھنی چاہیے کہ شہبازشریف کیوں سفر کر رہے ہیں؟

۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر اظہار مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت۔ انہوں نے کہا کہپاکستانی عوام میں امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے عمل سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔امریکہ کے اس اقدام سے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی بجائے ایک مرتبہ پھر شدید ددھچکا لگا ہے اورفلسطینی عوام کو ایک بار پھر دھوکہ دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے فلسطینی عوام کے امریکہ پر عدم اعتمادمیں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔امریکہ کی نا قابل یقین اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تنازعہ کے دو ریاستی حل تلاش کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ تنازعہ کے حل کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدا م پر عالمی برادری کا غم و غصہ بالکل جائز ہے اور عالمی برادری اس غصے کے لئے حق بجانب ہے۔امریکہ کے اس قدام نے پرانے زخموں کو دوبارہ کھول دیا ہے اور مشرق وسطی کو ایک بار پھر بے یقینی اور افراتفری کی صورتحال سے دو چارکر دیا ہے۔عالمی برادری ایسی تنگ نظری کی پالیسیوں کو برداشت نہیں کر سکتی جو عوام کی توہین کا باعث ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی برادری کی رائے کے مطابق فلسطینیوں کو آزاد خود مختاد ریاست کا حق حاصل ہے۔ٹرمپ انتظامیہ قیام امن کی کوششوں کو مزید آگے لے کر جانے کی بجائے علاقائی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔امریکہ کی ان پالسیوں کے باعث عالمی امن کے قیام اور مشرق وسطی میں امن کے استحکام میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کیلئے ہر سطح پر ہرممکن تعان جاری رکھیں گے۔جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی تازہ ترین پالیسی کے اعلان پر او آئی سی کی سطح پر اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور شاہکار منصوبہ ۔۔۔ پاکستان کا سب سے بڑا کڈنی اور لیور انسٹی ٹیوٹ کا پراجیکٹ تیار

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے کڈنی و لیور ہسپتال کے پراجیکٹ کی تیاری شروع ۔شہباز شریف کا کہنا تھا آج ایسا ہسپتال تعمیر ہو رہا ہے جس کی جنوبی ایشیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پاکستان میں بنایا جانیوالا ”پاکستان کڈنی اور لیور ہسپتال “امریکہ کے ہسپتال کے ہم پلہ ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا 200ملین ڈالر پنجاب گورنمنٹ اس بڑے پراجیکٹ پر لگا رہی ہے ۔