Tag Archives: shahrukh

ابرام شاہ رخ کا نہیں بلکہ کس کا بیٹا ؟ دیکھیں خبر

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں جس پر شاہ رخ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو چپ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان گزشتہ چار برس قبل ایک بار پھر ماں باپ بنے اور ان کی زندگی میں ابرام خان کا اضافہ ہوا، شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھی پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ اٹھاتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے ابرام کے علاوہ دو بچے آریان خان ا ور سہانا خان ہیں جب کہ آج کل میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ابرام کے والد کنگ خان نہیں بلکہ ان کے بڑے بھائی آریان خان ہیں۔واضح رہے کہ ابرام خان چار برس قبل سروگیسی(کرائے کی ماں)کے ذریعے اس دنیا میں لایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان پر بھارتی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میرا بیٹا آریا خان 19 سال کا جب کہ ہم اس دور میں جی رہے ہیں جہاں اصل چیز جعلی اور جعلی چیز کو اصل بناکر پیش کرنا کچھ مشکل نہیں۔

شراب اور سگریٹ نوشی کے عادی شا ہ رخ کا بڑا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شراب اور سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہو ںتا کہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکوں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان سے ایک تقریب میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ بوڑھے والد کی حیثیت سے ابرام کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار پانے پر پریشان ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ جی یہ ایک مسئلہ ہے جو میرے ذہن میں چل رہا ہے ،گزشتہ رات بھی اس بارے میں سوچ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ 50سال کی عمر میں چھوٹے بچے کا ہونا اچھی بات ہے ،اس کی وجہ سے مجھے ایک نئی زندگی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید 20سے 25سال اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو بھی ایسے ہی توجہ دی جا سکے جیسے بڑے بیٹے آریان کو ملی ،اس کام کے لیے صحت مند زندگی گزارنا بہت ضروری ہے۔

بھارتی حکومت سر پکڑنے پر مجبور …. اندرونی کہانی جانیے

 ممبئی(ویب ڈسیک)شاہ رخ خان نے بھارت سے باہر کتنے ڈالرز کمائے؟؟؟بھارتی حکومت کو نئی فکر لگ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شاہ رخ خان، کنگنا رناوت سمیت کئی بالی وڈ اداکاروں اور بھارتی کمپنیوں کی سمندر پار کمائی پر نظرِیں جما لیں۔حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان اداکاروں اور بھارتی کمپنیوں نے اینی میشن، ویڈیو گیمز اور ویڑول افیکٹس کی فروخت سے کتنا غیرملکی سرمایہ کمایا۔یہ اقدام عالمی تجارت میں بھارت کے بڑھتےشیئرز کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ گزشتہ دس برس کے دوران عالمی تجارت میں بھارت کے شیئرز پانچ فی صد سے دوگنا ہو گئے۔