Tag Archives: sharif family

با لآخر وہی ہو گیا جس کا ڈر تھا ،تمام جائیدادیں اور بینک اکاﺅنٹس منجمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاو¿نٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی جس کے بعد اب ان کی جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوسکیں گی۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کےخلاف کیس چل رہا ہے، لہٰذا ان کی جائیداد نہ تو خریدی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو منتقل کی جاسکتی ہے۔۔اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاﺅنٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی ، اب اسحاق ڈارکی جائیداد کی خریدوفروخت یاکسی قسم کامعاہدہ نہیں ہوسکے گا، نیب کی جانب سے اندرون ملک اداروں کو پہلے ہی خط لکھے جا چکے ہیں جبکہ بیرون ملک حکومتوں کو بھی نیب کی جانب سے خط لکھاجا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کے احکامات چیئرمین نیب کی جانب سے دئیے گئے۔