Tag Archives: toss

ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پشاور کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا، عمر صدیق نے اچھا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے وہ 18 رنز پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔

لاہور قلندرز کے 163 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ

 دبئی(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور پال ڈیوچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے 56 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم فخر زمان 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے آغا سلمان صرف 8 رنز ہی بناسکے  جب کہ اوپنر پال ڈیوچ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 62 رنز بنائے تاہم 122 کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کی شاندار کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر خاص مزاحمت نہ کرسکا، دنیش رامدین بھی صرف 9 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مڈل آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان برینڈن مک کولم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 13 گیندوں پر 34 رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ مدمقابل ہو رہی ہیں، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ابھی تک اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔

چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ رومان رئیس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

تیسرے ون ڈے میں باہر بیٹھنے والے عماد وسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فہیم اشرف کو آرام کرایا گیا ہے۔

قومی ٹیم نے سیریز پہلے ہی 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے تاہم اب کپتان سرفراز احمد کی نظریں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنے پر لگی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے والے اوپننگ بلے باز امام الحق آج ہونے والے میچ کا بھی حصہ ہوں گے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کل 122  ون ڈے میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 81 میں اسے کامیابی، 40 میں ناکامی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

122 میچز میں سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 35 میچز کھیلے جس میں 12 بار سری لنکن شیروں نے جیت کی دھاڑ لگائی لیکن 22 بار پاکستانی شاہینوں نے فتح کی اڑان بھری۔

ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کے اس میدان میں پہلا ایک روزہ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1984 میں کھیلا گیا جس میں جیت سری لنکا کو ملی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کے پاس ہے جنھوں نے 59 میچز میں 2464 رنز بنائے جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے 77 میچز میں 122 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بابر کی سنچری، پہلے ون ڈے میں پاکستان 83 رنز سے کامیاب

دبئی: پاکستان نے بابر اعظم اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 83 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن اس دوران قومی ٹیم تیز رفتاری سے رنز کرنے میں ناکام رہی خصوصاً بابر نے روایتی انداز کے برعکس نسبتاً سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کیلئے 64 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرے کی کوشش کی لیکن 43 کے انفرادی اسکور پر دھننجیا نے فخر زمان کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔

محمد حفیظ نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تیزی سے اسکور کرتے ہوئے 32 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اسی کوشش میں وہ جیفری ویندرسے کی وکٹ بن گئے۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد تجربہ کار شعیب ملک کی وکٹ پر آم ہوئی اور انہوں نے آتے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن باؤلرز کو دباؤ کا شکار کر دیا۔

بابر اور شعیب نے تیسری وکٹ کیلئے 139 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے پاکستان کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

شعیب ملک 61 گیندوں پر دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چھٹی سنچری اسکور کی لیکن سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی 103 کے اسکور پر ان کی اننگز اختتام پذیر ہوئی جبکہ سرفراز صرف ایک رن بنا سکے۔

دبئی ٹیسٹ: سری لنکا نے پہلی وکٹ گنوادی

سری لنکا کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہیں۔مہمان ٹیم کے اوپننگ بلے باز کرارتنے کشال اور جے کے سلوا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں نے محتاط بلے بازی کی تاہم 63 کے مجموعی اسکور پر جے کے سلوا 27 رنز پر یاسر شاہ کا شکار ہوگئے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم میں ان فٹ فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، لکشن سنداکان کی جگہ ٹیم میں لہیرو گیمج کو شامل کیا گیا ہے جب کہ انجرڈ لہیرو تھرمانے کی جگہ سدیرا سماراوکراما اپنا ڈیبیو کریں گے۔ سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے آج سے شروع ہونے والا ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے، شکست کی صورت میں مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی۔

سری لنکا کے ہاتھوں اگر قومی ٹیم کو شکست ہوئی تو پاکستانی ٹیم 7 سال بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی جائے گی.

اس وقت قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔

سری لنکن ٹیم آج اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گلابی گیند سے کھیلے گی جب کہ پاکستانی ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی اور آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں گلابی گیند کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

سری لنکا کے خلاف کامیابی کے لئے سرفراز الیون پرامید ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 135 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بولر رنگنہ ہیراتھ پر سب کی نظریں ہوں گی جنہوں نے محض 43 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

آزادی کپ: ورلڈ الیون کے کپتان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سرزمین پر طویل عرصے میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچ میں ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پرجوش تماشائیوں سے بھرے میدان میں فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ورلڈ الیون کے خلاف بھرپور انداز سے بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔جب مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو خصوصی رکشوں میں لایا گیا تو شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مہمان کھلاڑیوں کو رکشوں میں گراؤنڈ کے چکر لگوائے گئے اور شائقین نے کھڑے ہو کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔