Tag Archives: yahutrump

ٹرمپ کا امریکی سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا۔اگرچہ اس پریس کانفرنس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہودی بستیوں کے قیام کے معاملے میں پیچھے ہٹنا ہوگا لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلسطین اور اسرائیل میں قیامِ امن کےلئے دو ریاستی حل پر زور دینا ضروری نہیں۔