تازہ تر ین

نامورریسلرگولڈبرگ کارائل رمبل فائٹ میں حصہ لینے کا اعلان

لاس اینجلس (نیوز ایجنسیاں)ڈبلیو ڈبلیو ای کے مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ نے اکھاڑے میں کامیاب واپسی کے بعد آئندہ سال 2017ء میں ہونے والی رائل رمبل فائٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رائل رمبل فائٹ میں حصہ لیں گے۔ یہ اعلان بروک لینسر کو شکست دینے کے بعد سامنے آیا ہے، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کی آخری اور فیصلہ کن فائٹ ہوگی۔ خیال رہے کہ رائل رمبل فائٹ میں لگ بھگ 30 ریسلر لڑتے ہیں۔ رنگ میں رہنے والا آخری ریسلر فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ 49 سالہ گولڈ برگ نے آخری مرتبہ 13 سال قبل رائل رمبل فائٹ میں حصہ لیا تھا۔ گولڈ برگ نے پہلا ورلڈ ٹائٹل 1998ء میں ہولک ہوگن کو شکست دے کر حاصل کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain