تازہ تر ین

کشمیر کے بارے میں سبق آموز ڈرامہ ” شہ رگ کا لہو“ الحمرا میں شروع

lلاہور(کلچرل رپورٹر) کشمیر کے بارے میں ڈرامہ”شہ رگ کا لہو“گزشتہ روزالحمرا میں شروع ہوگیا ہے جسے شائقین کی کثیر تعدادنے دیکھا جبکہ پہلے روز وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق اور صبا صادق سمیت دیگر شخصیات نے بھی ڈرامہ دیکھا۔اس ڈرامے کو کنول نعمان کے ادارے ”ڈریمز انٹرنیشنل“ نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں گوشی خان،رائمہ،صنم ناز،مجاہدعباس،شاہدنزیرخان،ندیم ،توقیرزیدی،ملک زاہد،افروزخان،اور چائلڈ سٹار طیب اعظم شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹرسجادزیدی اور ڈائریکٹر گوشی خان ہیں جنہوں نے ڈرامے میں میجراگروال کا کردار نہایت خوبصورتی سے اداکیا ہے ۔اس ڈرامے میں بھارتی بربریت کے خلاف کشمیری مسلمانوں کی جدوجہددکھائی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ہٹ دھرمی اور بھارتی سیاستدانوں کے کردارپر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ ڈرامے میں کشمیر بارے تاریخی حقائق کے ساتھ ساتھ موجودہ صورت حال بھی دکھائی گئی ہے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کنول نعمان نے کہاپاکستان نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی یہ جاری رکھی جائے گی ۔اس ڈرامے کا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگوں تک کشمیر کی اصل حقیقت پہنچائی جائے۔اداکارگوشی خان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کی بدولت شائقین نے ڈرامہ بہت پسندکیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain