تازہ تر ین

پروفیسر نے بڑا امتحان پاس کرلیا

دبئی(نیوزایجنسیاں)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آل راو¿نڈر محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کو قانونی قرار دے کر انھیں بین الاقوامی کرکٹ میں باو¿لنگ کی اجازت دے دی۔آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’17 نومبر کو حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا، جہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کی کرائی گئی آف اسپن گیندوں میں کہنی کا زاویہ 15 ڈگری کے اندر تھا، جو آئی سی سی قواعد کے مطابق ہے’۔مزید کہا گیا کہ ‘امپائرز کو اب بھی اس بات کی آزادی حاصل ہے کہ اگر وہ سمجھیں کہ حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن مشکوک ہے، تو وہ اس کی رپورٹ کرسکتے ہیں، جبکہ امپائرز کی رہنمائی کے لیے انھیں محمد حفیظ کے تبدیل شدہ باو¿لنگ ایکشن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی فراہم کی جائیں گی’۔باو¿لنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد حفیظ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘پابندی کے دنوں میں وہ اپنی باو¿لنگ کو بہت مِس کرتے تھے، تاہم اب ان کی نظریں مستقبل پر مرکوز ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے دوبارہ کھیلیں گے’۔واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 177 ایک روزہ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ محمد حفیظ کو 2014 سے باو¿لنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایک سال میں دوسری بار ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں باو¿لنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں باو¿لنگ ایکشن کے ٹیسٹ سے قبل، محمد حفیظ کا ایکشن درست کرانے کے لیے باو¿لنگ کوچ کارل کرووے کی خدمات حاصل کیں، تاہم حفیظ نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ کو انجری اور فارم میں نہ ہونے کے باعث، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انہیں رواں ماہ نیوز لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain