تازہ تر ین

ٹیسٹ رینکنگ میںیونس اوریاسرکوتنزلی کاسامنا

دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں روی چندرن ایشون بدستور سرفہرست ہیں، یونس خان 4 درجے تنزلی کا شکار ہو کر دسویں نمبر پر چلے گئے، اسدشفیق بھی ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے، جونی بیئرسٹو 3 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یاسرشاہ 2 درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے، نیل واگنر کی بھی ٹاپ ٹین میں شمولیت ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں سٹیون سمتھ پہلے اور جوروٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، ہاشم آملہ کا پانچواں نمبر ہے، ڈی ویلیئرز، ڈیوڈ وارنر اور چیتشورپوجارا ایک، ایک سیڑھی چڑھ کر بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آ گئے، انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو تین درجے بہتری کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے، یونس خان 4 درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے۔ مصباح الحق کا 14واں نمبر برقرار ہے، اظہرعلی ایک درجہ گر کر 17ویں نمبر پر چلے گئے، اسدشفیق کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 24ویں نمبر پر چلے گئے۔ باﺅلرز میں ایشون پہلے، ہیراتھ دوسرے، سٹین تیسرے، جیمز اینڈرسن چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جوش ہیزلووڈ 4 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، یاسرشاہ دو درجے گر کر نویں نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے نیل واگنر ترقی پاتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ آل راﺅنڈرز میں ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، جدیجہ چوتھے اور معین علی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain