تازہ تر ین

پاکستانی لڑکیاں چھا گئیں …. فائنل میں بھارت سے سامنا

بنکاک ( نیو ز ا یجنسیا ں) ویمنز ایشیا ٹی 20کپ میں پاکستان نے آخری لیگ میچ میں تھائی لینڈ کو5وکٹوں سے ہراکرفائنل میں جگہ بنالی۔ثناءمیر نے تباہ کن باﺅلنگ کامظاہرہ کیا اورقومی ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکیا۔ٹائٹل کےلئے گرین شرٹس آج روایتی حریف بھارت کاسامنا کریگی۔بنکاک میں کھیلے گئے میچ میں تھائی لینڈنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جودرست ثابت نہ ہوااورپوری ٹیم 18.2اوورزمیں51رنزبناکرپویلین لوٹ گئی۔ آل راﺅنڈر ثناءمیر نے تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں کیریئر بہترین باﺅلنگ کی، انہوں نے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باﺅلنگ کرنے کا سعدیہ یوسف کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔نتاکن چانٹم صرف13رنزبنانے میں کامیاب رہیں۔نداڈاراورانعم امین نے2،2کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا۔جواب میں پاکستانی ٹیم کا بھی آغازاچھانہ رہا اورعائشہ ظفرپہلی ہی گیندپرپویلین واپس لوٹ گئیں۔بسمہ معرفوف بھی 6رنزبناسکیں۔ باﺅلنگ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والی ثناءمیربیٹنگ میں کچھ خاص کردکھانے میں ناکام رہیں اور1رن بناکرآﺅٹ ہوگئیں۔گرین شرٹس نے ہدف11.4اوورزمیں5وکٹوں پرحاصل کرلیا۔اسماویہ اقبال 24رنزکیساتھ نمایاں بلے بازرہیں۔سونی پرن لیانی نے3وکٹیں حاصل کیں۔ثناءمیرکو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔عمدہ پرفارمنس کیساتھ آل راﺅنڈر ثناءمیر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی پانچویں باﺅلر بن گئیں، میر نے ویمنز ایشیا ٹی ٹونٹی کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، میر نے اب تک 69 وکٹیں لے رکھی ہیں، انہوں نے ایک ساتھ جینی گن، سٹیفنی ٹیلر اور اینیاشربسول کا ریکارڈ توڑا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain