تازہ تر ین

پاک ،کینیڈا تجارت, اہم شخصیت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(انٹرویو:۔ ملک منظور احمد)اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر مسٹر پیری جون نے کہا ہے کہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان سالانہ ایک ارب ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے دونوں ممالک کے درمیان گہرے سیاسی ، سفارتی اور دو طرفہ تعلقات ہیں تاہم تجارتی حجم ناکافی ہے اور دونوںممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ایک اچھا منصوبہ ہے پاکستان بھارت اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور محاز آرائی اچھی بات نہیں ہے ان ممالک کو باہمی بات چیت اور افہام و تفہیم سے تمام مسائل کو حل کرنا چاہیے خطے میں اہم و استحکام کے قیام کی صورت میں ہی پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ زیادہ فعال اور متحرک کردار ادا کرسکتاہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ” روزنامہ خبریں “ کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔نئے کینڈین ہائی کمشنر ایک سینئر ، تجربہ کار اور کہنہ مشق سفارت کار ہیں اور اس سے پہلے تین ممالک میں بطور سفیر سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں کینڈین ہائی کمشنر نے ا یک سوال کے جواب میں کہا کہ کینڈا کے سرمایہ کار اور مختلف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے غور کر رہی ہیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے کینڈا ایک بڑا ملک ہے اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھتا ہے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گئے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ کینڈا اور امریکہ کے درمیان ایک ارب ڈالر کی تجارت یومیہ بنیادوں پر ہو رہی ہے بطور ہائی کمشنر میری یہ کوشش ہو گی کہ پاکستان اور کینڈا کے درمیان تجارتی حجم کو چارسے پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جائے کینڈا چاہتا ہے کہ اس خطے کے ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات ہوں اور محازآرائی اور کشیدگی کا خاتمہ ہو کیونکہ اقتصادی ترقی اورسرمایہ کاری کے لیے قیام امن اور استحکام لازم و ملزوم ہیں اور اس سے اس خطے کی عوام کی تقدیر بھی بدل سکتی ہے صحت ، تعلیم اوردیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain