تازہ تر ین

پاکستانی خواجہ سرا اداکار ہ کی دھوم ….وقت لینے کیلئے قطار یں لگ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خواجہ سرا فنکار نے پاکستان سے لے کر یورپ تک کامیابی کے ایسے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں کہ بڑے بڑے ڈائریکٹر اسے کاسٹ کرنے کے لئے جتن کرنے لگے ہیں۔نیلی رانا اپنی قابلیت اور محنت سے خواجہ سرا برادری کی ہیرو بن گئی ہیں اور ان کے فن کے چرچے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیلی رانا کئی سال سے تھیٹر سے وابستہ ہیں لیکن تین سال قبل انہوں نے سماجی خدمت کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنی برادری کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خاتمے اور خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے ایسی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں کہ ہر جگہ انہیں سراہا جارہا ہے۔ وہ حال ہی میں امریکہ اور ڈنمارک جیسے ممالک میں بھی پرفارم کرکے آئی ہیں اور اب اپنا فن اور پیغام لے کر کئی دیگر ممالک جانے کی تیاری کررہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain