تازہ تر ین

قائداعظم ٹرافی ،سوئی سدرن کیخلاف کامران اکمل کی سنچری

کراچی(بی این پی )پی سی بی کے تحت جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر8 مرحلے کے تیسرے اور فیصلہ کن راونڈ میں کامران اکمل کی شاندار سنچری کی بدولت واپڈا نے سوئی سدرن کیخلاف9 وکٹ پر226 رنز جوڑ لیے۔

، عمران فرحت اور امام الحق کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے ایچ بی ایل نے یو بی ایل کیخلاف3 وکٹیں کھو کر280 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، این بی پی سے میچ میں کے آر ایل کی ٹیم244 رنزبناکر آل آو¿ٹ ہوگئی، عثمان ارشد نے سنچری جڑی، عاطف جبار نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیم کے فیصلہ کے لیے ہونے والے راو¿نڈ میں گروپ ون کے میچ میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم پر واپڈا نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر سوئی سدرن گیس کیخلاف90 اوورز میں 5 وکٹوں پر 226 رنزبنالیے، کامران اکمل نے 131 کی ناقابل شکست سنچری اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے بھی شامل تھے،عدنان رئیس نے57 رنز بناکر نمایاں رہے، احمد جمال نے2 وکٹیں حاصل کیں، گروپ ٹو میں یو بی ایل گراو¿نڈ پر این بی پی کیخلاف کے آر ایل کی ٹیم پہلی باری میں 244 رنز پر سمٹ گئی، تاہم عثمان ارشد نے 12 چوکوں کی مد دسے 121 رنز کی شاندار اننگزکھیلنے میں کامیاب رہے، عاطف جبار نے 5اور محمد عرفان نے3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر این بی پی نے بنا نقصان16رنز بنالیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain