تازہ تر ین

وسیم اکرم کے سری لنکن باولرز کو مفید مشورے

کولمبو (بی این پی ) وسیم اکرم، سری لنکا میں نوجوان باو¿لرز کو سوئنگ باو¿لنگ کے گر سکھانے کے لیے کوشاں ہیں۔وسیم اکرم نے نوجوان سری لنکن باو¿لرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رفتار کی کمی نہیں لیکن انہیں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
وسیم اکرم نے جنوبی ایشیا خصوصاً سری لنکا کی سلو وکٹوں کو بھی اس کی وجہ قرار دیا جہاں عام طور پر اسپنرز زیادہ کامیاب رہتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے مرلی دھرن کا تعلق بھی سری لنکا سے تھا۔لیکن سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ اگر کھلاڑی اپنے صلاحیتوں اور درست حربوں کا استعمال کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ان سلو وکٹوں پر بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔وسیم اکرم کے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انہیں دو سال تک سری لنکن فاسٹ باو¿لرز کی کوچنگ کی پیشکش کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain