تازہ تر ین

یوسین بولٹ چھٹی باربہترین اتھلیٹ کاایوارڈجیتنے پرمسرور

جمیکا (این این آئی)جمیکا کے شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے چھٹی مرتبہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹک فیڈریشنز (آئی اے اے ایف) کے سال کے بہترین مرد ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ میرے لیے بہت اہم ہے، مجھے مقابلہ کرنا پسند ہے یہ میرا خواب تھا کہ میں میدان میں بہترین ایتھلیٹ سے مقابلہ کروں۔
۔یوسین بولٹ نے اس سے قبل 2008، 2009، 2011 اور 2013 میں بہترین مرد ایتھلیت کا ایوارڈ جیتا تھا اور انھوں نے رواں سال اولمپک میں(100، 200 اور 400 میٹر کے مقابلوں میں)تین سونے کے تمغے حاصل کرکے شاندارسیزن کو مکمل کردیا ¾آئندہ برس مقابلوں سے کنارہ کش ہونے والے 30 سالہ ایتھلیٹ نے ریواولمپک میں 100 میٹر مقابلے میں 9.81 سیکنڈ سے برتری حاصل کی تھی اور صرف چار روز بعد 200میٹر میں 19.78 سیکنڈ کے فرق سے فتح حاصل کرلی تھی۔بہترین خاتون ایتھلیٹ کا ایوارڈ ایتھیوپیا کی الماز آیانا نے جیت لیا جنھوں نے ریو اولمپکس کے دس ہزار میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ¾ایانا نے ریو میں دس ہزار میٹر کا فاصلہ 29 منٹ 17.45 سیکنڈ میں طے کر کے 23 سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔ایتھوپین خاتون ایتھلیٹ نے پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain